مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپکو حقیقی تحفظ کہاں مل سکتا ہے؟‏

آپکو حقیقی تحفظ کہاں مل سکتا ہے؟‏

آپکو حقیقی تحفظ کہاں مل سکتا ہے؟‏

مغربی افریقہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا نوعمر زوزوی اپنے خاندان اور دوستوں کو خیرباد کہہ کر مالی تحفظ کی خاطر ایک بڑے شہر منتقل ہو جاتا ہے۔‏* تاہم،‏ شہر پہنچنے پر اُسکی اُمید پر پانی پھر جاتا ہے کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ شہر کی سڑکیں سونے کی بنی ہوئی نہیں ہیں۔‏

خود کو شہری زندگی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش میں زوزوی یکسر مایوس ہو جاتا ہے۔‏ بڑا شہر اُسکی توقعات کے بالکل برعکس تھا۔‏ اسی دوران،‏ اُسکا دل اپنے خاندان اور دوستوں کے پاس واپس جانے کیلئے بیتاب ہو جاتا ہے جنہیں وہ اپنے چھوٹے سے گاؤں میں چھوڑ آیا تھا۔‏ لیکن اُسے ڈر تھا کہ گاؤں کے بعض لوگ اُسکا تمسخر اُڑائینگے۔‏ وہ پریشان ہے کہ ’‏شہر میں کچھ نہ بن پڑنے سے وہ مجھے ایک ناکام شخص کہیں گے۔‏‘‏

اُسکے دل پر سب سے زیادہ اس بات کا بوجھ تھا کہ اُسکے والدین کیا محسوس کرینگے۔‏ وہ مالی امداد کیلئے اُس پر آس لگائے ہوئے ہیں۔‏ اس جذباتی بوجھ سے نپٹنے کی کوشش میں وہ ایک ادنیٰ سا کام کرنے لگاتا ہے اور معمولی سی تنخواہ کے عوض زیادہ وقت کام کرتا ہے۔‏ کام کی زیادتی کی وجہ سے وہ تھک چکا ہے۔‏ علاوہ‌ازیں،‏ ہر گزرنے والے ہفتے کیساتھ اُسکے نزدیک بیش‌قیمت مسیحی کارگزاریوں کیلئے وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔‏ اپنے خاندان اور دوستوں کی شفقت سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ افسردگی اور تنہائی کا شکار ہے۔‏ وہ محسوس کرتا ہے کہ شہر نے اُسے حسبِ‌منشا تحفظ نہیں دیا۔‏

نام اور مقامات مختلف ہو سکتے ہیں مگر زوزوی کی افسردہ کہانی باربار دہرائی جا رہی ہے۔‏ تاہم زوزوی نے خودغرضانہ خواہش کے تحت نقل‌مکانی نہیں کی تھی وہ تو محض تحفظ تلاش کر رہا تھا۔‏ اُس نے محسوس کِیا کہ اُس کیلئے چھوٹے سے گاؤں کی نسبت شہر میں زیادہ مواقع دستیاب ہونگے۔‏ بیشک،‏ بعض‌اوقات،‏ ایک شخص اپنی مالی حیثیت میں بہتری تو لا سکتا ہے لیکن اس سے حقیقی تحفظ حاصل نہیں ہوتا۔‏ زوزوی کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا تھا اور غالباً دیگر ایسی ہی کوشش کرنے والوں کی اکثریت کی بابت بھی یہی سچ ہے۔‏ اس سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے،‏ ’‏تحفظ کیا ہے؟‏‘‏

تحفظ کی بابت لوگوں کے مختلف نظریات ہیں۔‏ ایک لغت بیان کرتی ہے کہ تحفظ ”‏خطرے سے بچاؤ“‏ یا پھر ”‏خوف یا پریشانی سے آزادی“‏ کا نام ہے۔‏ بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ آجکل ”‏خطرے سے مکمل تحفظ“‏ ناممکن ہے۔‏ اپنے اردگرد کی تشویشناک حالتوں کے باوجود،‏ وہ اُس وقت تک مطمئن رہتے ہیں جب تک وہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔‏

آپکی بابت کیا ہے؟‏ آپ تحفظ کیلئے کس پر آس لگائے ہوئے ہیں؟‏ کیا یہ گاؤں کی بجائے شہر میں دستیاب ہے جیسےکہ زوزوی سوچتا تھا؟‏ یا کیا یہ روپےپیسے میں ہے خواہ آپ اسے کہیں سے بھی اور کسی بھی طریقے سے حاصل کرتے ہیں؟‏ کیا یہ محض معاشرے میں اُونچا مقام حاصل کرنے پر منتج ہے؟‏ آپ خواہ کہیں سے بھی تحفظ حاصل کرتے ہیں یہ آپ اَور آپکے خاندان کیلئے کتنا دیرپا ہوگا؟‏

آئیے تین طریقوں پر غور کریں جنکے ذریعے بہت سے لوگ تحفظ کی تلاش کرتے ہیں—‏جغرافیائی مقام؛‏ روپیہ‌پیسہ؛‏ مرتبہ یا حیثیت۔‏ اسکے بعد ہم اس بات پر غور کرینگے کہ حقیقی اور دائمی تحفظ کہاں مل سکتا ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

نام تبدیل کر دئے گئے ہیں۔‏