مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک بیٹے نے اپنے باپ کی مدد کیسے کی

ایک بیٹے نے اپنے باپ کی مدد کیسے کی

ایک بیٹے نے اپنے باپ کی مدد کیسے کی

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا جیمز ذہنی طور پر معذور اور نفسیاتی مریض ہے جس کی عمر ۳۰ کے دہے میں ہے۔‏ اسکے باوجود وہ کئی سالوں تک اپنی ماں اور بہن کیساتھ یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر حاضر ہوتا رہا۔‏ تاہم،‏ اُس کے باپ نے انکے اعتقادات میں کبھی کوئی دلچسپی نہیں لی تھی۔‏ ایک شام اجلاس پر کسی واقف‌کار کو مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کی دعوت دینے کے سلسلے میں مظاہرہ پیش کِیا گیا،‏ گھر آنے کے فوراً بعد جیمز اپنے کمرے میں چلا گیا۔‏ اُس کی ماں پریشانی کے عالم میں اُس کے پیچھے پیچھے گئی اور اُسے بیتابی کیساتھ ”‏مینارِنگہبانی اور جاگو!‏“‏ رسالوں کے پُرانے شمارے تلاش کرتے پایا۔‏ اُس نے ان میں سے ایک رسالہ منتخب کِیا جسکے آخری صفحہ پر میموریل کا دعوت‌نامہ چھپا ہوا تھا اور وہ فوراً اسے اپنے باپ کے پاس لے گیا۔‏ اُس نے پہلے تصویر اور پھر اپنے باپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ”‏آپ!‏“‏ اُسکے والدین حیرانی سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے اور سمجھ گئے کہ جیمز اپنے باپ کو میموریل کی دعوت دے رہا تھا۔‏ اُسکے باپ نے کہا،‏ شاید وہ اس تقریب پر حاضر ہو۔‏

میموریل کی شام کو جیمز اپنے باپ کے کپڑوں کی الماری کھولکر ایک پتلون منتخب کرکے اپنے باپ کے پاس لے آیا اور اسے پہننے کا اشارہ کِیا۔‏ اس کے باپ نے جواب دیا کہ وہ اجلاس پر نہیں جائیگا۔‏ پس جیمز اور اُس کی ماں اکیلے ہی کنگڈم ہال کیلئے روانہ ہو گئے۔‏

تاہم،‏ کچھ عرصہ بعد،‏ جب بھی جیمز کی ماں اُسے کلیسیائی اجلاسوں پر لیجانے کیلئے تیار کرنے کی کوشش کرتی تو وہ اُس کیساتھ جانے کی بجائے اپنے باپ کے ساتھ گھر پر رہنا پسند کرتا۔‏ پھر ایک اتوار کی شام جب اُسکی ماں نے اُسے اجلاس کیلئے تیار کرنے کی کوشش کی تو جیمز نے ایک بار پھر اپنی ماں کیساتھ جانا نہ چاہا۔‏ اُسکی ماں کو بڑی حیرانی ہوئی جب اُسکے شوہر نے جیمز کی طرف دیکھا اور کہا،‏ ”‏جیمز اگر آج مَیں اجلاس پر جاؤں تو کیا تم میرے ساتھ چلو گے؟‏“‏ جیمز کا چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا۔‏ اُس نے اپنی بانہیں اپنے باپ کے گلے میں ڈالتے ہوئے ”‏ہاں“‏ میں جواب دیا اور وہ تینوں کنگڈم ہال گئے۔‏

اُس دن سے جیمز کے والد نے اتوار کے تمام اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیا اور بہت جلد یہ بھی کہا کہ تمام اجلاسوں پر حاضر ہونا اُسکی روحانی ترقی کیلئے ضروری تھا۔‏ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۲۴،‏ ۲۵‏)‏ اُس نے ایسا ہی کِیا اور دو ماہ بعد بائبل کا باقاعدہ مطالعہ شروع کر دیا۔‏ اُس نے بڑی تیزی سے ترقی کی،‏ اپنی زندگی میں ضروری تبدیلیاں پیدا کرکے جلد ہی بادشاہتی منادی کے کام میں حصہ لینا شروع کر دیا۔‏ بائبل مطالعہ شروع کرنے کے ایک سال بعد اُس نے اپنی زندگی یہوواہ کیلئے مخصوص کی اور اس کی علامت میں پانی کا بپتسمہ لیا۔‏ اِس وقت وہ اپنی کلیسیا میں خادم کے طور پر خدمت کر رہا ہے۔‏ اب پورا خاندان یہوواہ کی خدمت میں متحد ہے۔‏