مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

جب یوحنا نے یہوواہ کی ہیکل میں ایک ”‏بڑی بِھیڑ“‏ کو پاک خدمت کرتے ہوئے دیکھا تو وہ ہیکل کے کونسے حصے میں ایسا کر رہے تھے؟‏—‏مکاشفہ ۷:‏۹-‏۱۵‏۔‏

یہ کہنا معقول ہے کہ بڑی بِھیڑ یہوواہ کی عظیم روحانی ہیکل کے ایک زمینی صحن میں پرستش کرتی ہے جو بالخصوص سلیمان کی ہیکل کے بیرونی صحن کے مشابہ ہے۔‏

قدیم وقتوں میں یہ بیان کِیا گیا تھا کہ بڑی بِھیڑ یسوع کے زمانہ میں غیرقوموں کے صحن کا روحانی مماثل یا نمونہ تھی۔‏ تاہم،‏ مزید تحقیق کم‌ازکم پانچ وجوہات ظاہر کرتی ہے کہ ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔‏ اوّل،‏ ہیرودیس کی ہیکل کے تمام پہلو یہوواہ کی عظیم روحانی ہیکل کے نمونے پر نہیں تھے۔‏ مثال کے طور پر،‏ ہیرودیس کی ہیکل میں ایک عورتوں کا صحن تھا اور ایک اسرائیل کا صحن تھا۔‏ عورتوں کے صحن میں عورتیں اور مرد دونوں جا سکتے تھے لیکن اسرائیل کے صحن میں صرف مردوں کو جانے کی اجازت تھی۔‏ یہوواہ کی عظیم روحانی ہیکل کے زمینی صحنوں میں مردوزن ایک ساتھ پرستش کرتے ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں کِیا جاتا۔‏ (‏گلتیوں ۳:‏۲۸،‏ ۲۹‏)‏ لہٰذا روحانی ہیکل میں عورتوں کے صحن اور اسرائیل کے صحن کا کوئی مماثل نہیں۔‏

دوم،‏ سلیمان کی ہیکل یا حزقی‌ایل کی رویتی ہیکل کیلئے خدا کی طرف سے دئے جانے والے تعمیراتی نقشوں اور زربابل کی ہیکل میں بھی غیرقوموں کا کوئی صحن نہیں تھا۔‏ لہٰذا،‏ یہ نتیجہ اخذ کرنا معقول نہیں کہ یہوواہ کی عظیم روحانی ہیکل کے نظامِ‌پرستش میں غیرقوموں کے صحن کے روحانی مماثل کی ضرورت ہے جیساکہ مندرجہ‌ذیل نکتے پر غور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے۔‏

سوم،‏ ادومی بادشاہ ہیرودیس نے غیرقوموں کے صحن کو اپنی شان‌وشوکت بڑھانے اور روم کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے تعمیر کِیا تھا۔‏ ہیرودیس نے غالباً ۱۸ یا ۱۷ ق.‏س.‏ع.‏ میں زربابل کی ہیکل کی مرمت شروع کی تھی۔‏ دی اینکر بائبل ڈکشنری وضاحت کرتی ہے:‏ ”‏مغرب [‏روم]‏ میں شاہی طاقت کے فنی شاہکار .‏ .‏ .‏ مشرقی شہروں کے مقابلہ میں زیادہ عظیم‌الشان ہیکل کا تقاضا کرتے تھے۔‏“‏ تاہم،‏ ہیکل کا رقبہ پہلے ہی مُتعیّن تھا۔‏ ڈکشنری وضاحت کرتی ہے:‏ ”‏ہیکل کا رقبہ سلیمان اور زربابل کی ہیکل کی طرح ہی رہنا تھا لیکن اسکی اُونچائی بڑھائی جا سکتی تھی۔‏“‏ پس ہیرودیس نے ہیکل کو وسیع کرتے ہوئے ایک نیا حصہ تعمیر کِیا جسے زمانۂ‌جدید میں غیرقوموں کا صحن کہا گیا ہے۔‏ یہوواہ کی روحانی ہیکل کے نظام میں ایسے پس‌منظر سے تعلق رکھنے والی عمارت کا نمونہ کیسے ہو سکتا تھا؟‏

چہارم،‏ تقریباً تمام کے تمام لوگ—‏اندھے،‏ لنگڑے اور نامختون غیرقوم—‏غیرقوموں کے صحن میں داخل ہو سکتے تھے۔‏ (‏متی ۲۱:‏۱۴،‏ ۱۵‏)‏ سچ ہے کہ صحن خدا کے حضور نذرانے پیش کرنے کی خواہاں بہتیری نامختون غیرقوموں کیلئے ایک مقصد انجام دیتا تھا۔‏ نیز یہاں پر یسوع لوگوں کے ہجوم سے مخاطب ہوا اور دو بار صرافوں اور تاجروں کو یہ کہتے ہوئے باہر نکالا کہ وہ اُسکے باپ کے گھر کی تذلیل کر رہے ہیں۔‏ (‏متی ۲۱:‏۱۲،‏ ۱۳؛‏ یوحنا ۲:‏۱۴-‏۱۶‏)‏ تاہم،‏ دی جیواِش انسائیکلوپیڈیا بیان کرتا ہے:‏ ”‏صحیح معنوں میں یہ بیرونی صحن ہیکل کا حصہ نہیں تھا۔‏ یہ پاک زمین نہیں تھی اور یہاں ہر کسی کو آنے کی اجازت تھی۔‏“‏

پنجم،‏ بارکلے ایم.‏ نیومین اور فلپ سی.‏ سٹائن کے اے ہینڈبُک آن دی گوسپل آف میتھیو کے مطابق،‏ غیرقوموں کے صحن کے لئے مستعمل یونانی لفظ ‏(‏ہئےرون)‏ جسکا ترجمہ ”‏ہیکل“‏ کِیا جاتا ہے،‏ ہیکل کی بجائے پوری عمارت کا حوالہ دیتا ہے۔‏ اس کے برعکس بڑی بِھیڑ کے متعلق یوحنا کی رویا کے حوالے سے جس یونانی لفظ ‏(‏ناوس)‏ کا ترجمہ ”‏ہیکل“‏ کِیا جاتا ہے وہ زیادہ واضح ہے۔‏ یہ یروشلیم کی ہیکل کے سلسلے میں عموماً پاک‌ترین مقام،‏ ہیکل کی عمارت کا حوالہ دیتا ہے۔‏ بعض‌اوقات اس کا ترجمہ ”‏مقدس“‏ بھی کِیا جاتا ہے۔‏—‏متی ۲۷:‏۵،‏ ۵۱؛‏ لوقا ۱:‏۹،‏ ۲۱؛‏ یوحنا ۲:‏۲۰‏۔‏

بڑی بِھیڑ کے ارکان یسوع کے فدیے کی قربانی پر ایمان ظاہر کرتے ہیں۔‏ اُنہوں نے ”‏اپنے جامے بّرہ کے خون سے دھو کر سفید کئے ہیں“‏ لہٰذا وہ روحانی طور پر پاک‌صاف ہیں۔‏ پس وہ خدا کے دوست بننے اور بڑی مصیبت سے بچنے کے امکان کیساتھ راستباز ٹھہرائے گئے ہیں۔‏ (‏یعقوب ۲:‏۲۳،‏ ۲۵‏)‏ وہ کئی لحاظ سے اسرائیل میں شریعتی عہد کی اطاعت اور اسرئیلیوں کیساتھ پرستش کرنے والے نومریدوں کی طرح ہیں۔‏

واقعی،‏ وہ نومرید اندرونی صحن میں خدمت نہیں کرتے تھے جہاں کاہن اپنے فرائض انجام دیا کرتے تھے۔‏ چنانچہ بڑی بِھیڑ کے ارکان یہوواہ کی عظیم روحانی ہیکل کے اندرونی صحن میں موجود نہیں جو زمین پر یہوواہ کے ’‏کاہنوں کے مُقدس فرقے“‏ کے ارکان کی کامل اور راست فرزند ہونے کی حالت کی نمائندگی کرتا ہے۔‏ (‏۱-‏پطرس ۲:‏۵‏)‏ تاہم،‏ یوحنا سے آسمانی بزرگ کی بات‌چیت کے مطابق بڑی بِھیڑ ہیکل کے باہر اس جگہ نہیں جو غیرقوموں کا صحن کہلاتی تھی بلکہ وہ درحقیقت روحانی ہیکل کے اندر ہے۔‏ کیا ہی شاندار شرف!‏ نیز یہ ہر وقت روحانی اور اخلاقی پاکیزگی برقرار رکھنے کی ضرورت کو خوب نمایاں کرتا ہے!‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر ڈائیگرام/‏تصویر]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

سلیمان کی ہیکل

۱۔‏ ہیکل کی عمارت

۲۔‏ اندرونی صحن

۳۔‏ بیرونی صحن

۴۔‏ ہیکل کے صحن کا زینہ