مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

معذوریوں کی کوئی انتہا نہیں

معذوریوں کی کوئی انتہا نہیں

معذوریوں کی کوئی انتہا نہیں

ایک افریقی مُلک کے باشندے،‏ کرسٹان کو اغوا کرنے کے بعد فوجیوں نے اُسے جبراً فوج میں بھرتی کرنے کی کوشش کی،‏ لیکن اُس نے اپنے بائبل سے تربیت‌یافتہ ضمیر کی وجہ سے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔‏ بعدازاں اُسے ایک فوجی کیمپ لیجایا گیا جہاں چار دن تک اُس پر تشدد ہوتا رہا اور اس کے بعد ایک فوجی نے اُس کی ٹانگ پر گولی مار دی۔‏ کسی نہ کسی طرح کرسٹان ہسپتال پہنچ گیا مگر افسوس کہ اُس کی ٹانگ کاٹنی پڑی۔‏ ایک دوسرے افریقی مُلک میں مسلح باغیوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں کاٹ کر اُنہیں معذور بنا دیا۔‏ علاوہ‌ازیں کمبوڈیا سے بلقان اور افغانستان سے انگولا تک بارودی سرنگیں لوگوں کو زخمی اور معذور کر رہی ہیں۔‏

اس کے علاوہ،‏ حادثات اور ذیابیطس جیسی بیماریاں بھی معذوری میں اضافہ کر رہی ہیں۔‏ ماحول میں موجود زہریلے مادے بھی معذوری کا سبب بن سکتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر مشرقی یورپ کے ایک شہر کے گردونواح میں پیدا ہونے والے کئی بچوں کے ایک بازو کا نچلا حصہ نہیں ہے۔‏ اُن کی کہنی کے نیچے صرف ایک ٹنڈ دکھائی دیتا ہے۔‏ یہ کیمیائی آلودگی کی وجہ سے توارثی نقصان کا ثبوت ہے۔‏ تاہم ہاتھ‌پاؤں صحیح‌سلامت ہونے کے باوجود لاتعداد لوگ فالج یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے معذور ہیں۔‏ واقعی،‏ معذوریاں طرح طرح کی ہو سکتی ہیں۔‏

وجہ خواہ کچھ بھی ہو معذوریاں تباہ‌کُن ہو سکتی ہیں۔‏ جونیئر کا ۲۰ سال کی عمر میں بائیں ٹانگ کا نچلا حصہ ضائع ہو گیا۔‏ اُس نے بعدازاں بیان کِیا:‏ ”‏مَیں مختلف جذباتی مسائل کا شکار تھا۔‏ مَیں اس بات پر بہت رویا کہ اب سے میری صرف ایک ہی ٹانگ ہوگی۔‏ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ مَیں کیا کروں۔‏ مَیں بیحد پریشان تھا۔‏“‏ تاہم وقت کیساتھ ساتھ جونیئر کے رُجحان میں بڑی تبدیلی واقع ہوئی۔‏ اُس نے بائبل مطالعہ شروع کر دیا اور ایسی باتیں سیکھیں جن سے اُسے نہ صرف اپنی حالت سے نپٹنے بلکہ زمین پر ایک پُرمسرت مستقبل کی شاندار اُمید حاصل کرنے میں بھی مدد ملی۔‏ اگر آپ بھی معذور ہیں تو کیا آپ اس اُمید میں شریک ہونا چاہینگے؟‏

اگر ایسا ہے تو براہِ‌مہربانی اگلے مضمون کو پڑھیں۔‏ ہم آپکی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ صحیفائی حوالہ‌جات کو اپنی بائبل سے پڑھیں تاکہ آپ اس بات کا ذاتی تجربہ کر سکیں کہ خالق اپنے مقاصد کی بابت سیکھنے اور انکی مطابقت میں زندگی بسر کرنے والوں کیلئے مستقبل قریب میں کیا کریگا۔‏