مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ خدا کی محبت کی قدر کرتے ہیں؟‏

کیا آپ خدا کی محبت کی قدر کرتے ہیں؟‏

کیا آپ خدا کی محبت کی قدر کرتے ہیں؟‏

ایوب نے ایک مرتبہ انسان کی ناکامل حالت کا اِن الفاظ میں ذکر کِیا:‏ ”‏انسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے۔‏ تھوڑے دنوں کا ہے اور دُکھ سے بھرا ہے۔‏ وہ پھول کی طرح نکلتا اور کاٹ ڈالا جاتا ہے۔‏ وہ سایہ کی طرح اُڑ جاتا ہے اور ٹھہرتا نہیں۔‏“‏ (‏ایوب ۱۴:‏۱،‏ ۲‏)‏ اُس وقت ایوب دُکھ‌بھری زندگی گزار رہا تھا۔‏ کیا آپ نے کبھی اُسکی طرح محسوس کِیا ہے؟‏

تاہم،‏ اُن تمام مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتے وقت ہم خدا کے رحم اور محبت پر مبنی پُختہ اُمید حاصل کر سکتے ہیں۔‏ سب سے پہلے تو ہمارے رحیم آسمانی باپ نے نسلِ‌انسانی کو اُنکی پست اور گنہگارانہ حالت سے چھڑانے کیلئے فدیے کا بندوبست کِیا ہے۔‏ یوحنا ۳:‏۱۶،‏ ۱۷ کے مطابق یسوع مسیح نے بیان کِیا:‏ ”‏خدا نے [‏نسلِ‌انسانی کی]‏ دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔‏ کیونکہ خدا نے بیٹے کو دُنیا میں اسلئے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حکم کرے بلکہ اسلئےکہ دُنیا اُسکے وسیلہ سے نجات پائے۔‏“‏

تاہم ناکامل انسانوں کے سلسلے میں خدا کے مہربانہ رویے پر بھی غور کریں۔‏ پولس رسول نے بیان کِیا:‏ ”‏اُس نے ایک ہی اصل سے آدمیوں کی ہر ایک قوم تمام رویِ‌زمین پر رہنے کیلئے پیدا کی اور اُنکی میعادیں اور سکونت کی حدیں مقرر کیں۔‏ تاکہ خدا کو ڈھونڈیں۔‏ شاید کہ ٹٹول کر اُسے پائیں ہر چند وہ ہم میں سے کسی سے دُور نہیں۔‏“‏ (‏اعمال ۱۷:‏۲۶،‏ ۲۷‏)‏ ذرا اِسکی بابت سوچیں!‏ اگرچہ ہم ناکامل انسان ہیں توبھی ہم اپنے پُرمحبت خالق،‏ یہوواہ خدا کیساتھ ذاتی رشتے سے لطف‌اندوز ہو سکتے ہیں۔‏

لہٰذا،‏ ہم یہ جانتے ہوئے پورے اعتماد کیساتھ مستقبل کا سامنا کر سکتے ہیں کہ خدا ہماری فکر رکھتا ہے اور اُس نے پُرمحبت طریقے سے ہمارے ابدی فائدے کیلئے بندوبست کِیا ہے۔‏ (‏۱-‏پطرس ۵:‏۷؛‏ ۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ پس ہمارے پاس خدا کے کلام،‏ بائبل کا مطالعہ کرنے سے پُرمحبت خدا کی بابت سیکھنے کی یقیناً ہر وجہ موجود ہے۔‏