مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک غیرمتوقع جگہ پر سچائی پانا

ایک غیرمتوقع جگہ پر سچائی پانا

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

ایک غیرمتوقع جگہ پر سچائی پانا

خدا چاہتا ہے کہ ”‏سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔‏“‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۳،‏ ۴‏)‏ اس مقصد کے تحت یہوواہ کے گواہوں نے بائبل اور بائبل کی امدادی کتابوں کی لاکھوں کاپیاں شائع اور تقسیم کی ہیں۔‏ بعض‌اوقات،‏ ان مطبوعات نے غیرمتوقع طریقوں سے خلوصدل اشخاص کو سچائی سیکھنے میں مدد دی ہے۔‏ اس سلسلے میں فریٹاؤن،‏ سیرالیون کے بادشاہتی مُناد مندرجہ‌ذیل تجربہ بیان کرتے ہیں۔‏

ایک لڑکا نو بچوں کے خاندان میں دوسرا بیٹا تھا۔‏ ایک مذہبی گھرانے میں پرورش پانے کے دوران وہ اپنے باپ کیساتھ باقاعدگی سے پرستش کیلئے جایا کرتا تھا۔‏ تاہم،‏ دوزخ کی بابت اپنے مذہب کی تعلیم سے وہ بہت پریشان تھا۔‏ ایک مشفقانہ خدا کا بدکار لوگوں کو آگ میں جلا کر اذیت دینا اُسکی سمجھ سے باہر تھا۔‏ آتشی دوزخ کے عقیدہ کو سمجھنے میں مدد کرنے والی تمام وضاحیتیں بھی اُسے ذہنی سکون نہ بخش سکیں۔‏

جب وہ ۲۰ سال کا ہوا تو ایک دن اُسے کوڑےکرکٹ کے ڈبے میں پڑی ایک نیلی کتاب دکھائی دی۔‏ کتابوں کا شوق رکھنے کے باعث اُس نے اسے اُٹھایا،‏ صاف کِیا اور اسکے عنوان پر غور کِیا—‏سچائی جو باعثِ‌ابدی زندگی ہے۔‏ *

اُس نے سوچا،‏ ’‏یہ کونسی سچائی ہے؟‏‘‏ اُس کی دلچسپی بڑھی اور وہ اسے گھر لے گیا اور فوراً سے پوری کتاب پڑھ ڈالی۔‏ وہ یہ جان کر اسقدر خوش ہوا کہ خدا کا ذاتی نام یہوواہ ہے!‏ (‏زبور ۸۳:‏۱۸‏)‏ اُس نے یہ بھی سیکھ لیا کہ خدا کی سب سے بڑی خوبی محبت ہے اور لوگوں کو آگ میں جلانے کا خیال بھی اُس کیلئے نفرت‌انگیز ہے۔‏ (‏یرمیاہ ۳۲:‏۳۵؛‏ ۱-‏یوحنا ۴:‏۸‏)‏ آخر میں اُس نے پڑھا کہ یہوواہ بہت جلد زمین کو فردوس بنا دیگا جہاں لوگ ہمیشہ زندہ رہینگے۔‏ (‏زبور ۳۷:‏۲۹؛‏ مکاشفہ ۲۱:‏۳،‏ ۴‏)‏ ایک مہربان،‏ پُرمحبت خدا کی طرف سے کیا ہی شاندار سچائی!‏ اُس نے ایک نہایت غیرمتوقع جگہ سے سچائی حاصل کرنے کے لئے یہوواہ کا دلی شکر کِیا۔‏

کچھ دنوں بعد،‏ اُس نے بعض دوستوں کی مدد سے یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال کا پتہ لگایا اور پہلی بار اجلاس پر حاضر ہوا۔‏ وہاں پر اُس نے ایک گواہ کیساتھ بائبل مطالعہ کرنے کی درخواست کی۔‏ شدید خاندانی مخالفت کے باوجود اُس نے روحانی ترقی جاری رکھی اور بپتسمہ لے لیا۔‏ (‏متی ۱۰:‏۳۶‏)‏ آج وہ کلیسیا میں ایک بزرگ کے طور پر خدمت کرتا ہے۔‏ کسقدر حیرانی کی بات ہے کہ کوڑےکرکٹ کے ڈبے سے ملنے والی بائبل پر مبنی اشاعت کی وجہ سے یہ سب کچھ واقع ہوا!‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 5 سن ۱۹۶۸ میں،‏ یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ۔‏