مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

فریب کھانے سے بچیں

فریب کھانے سے بچیں

فریب کھانے سے بچیں

فریب کی ابتدا تقریباً انسانی تاریخ کے ساتھ ہی ہو گئی تھی۔‏ رقم‌شدہ تاریخ کے ابتدائی واقعات میں سے ایک کا تعلق فریب سے ہے۔‏ یہ اُس وقت پیش آیا جب شیطان نے حوا کو باغِ‌عدن میں فریب دیا تھا۔‏—‏پیدایش ۳:‏۱۳؛‏ ۱-‏تیمتھیس ۲:‏۱۴‏۔‏

اگرچہ ہمیشہ ہی سے زمین پر فریب ہوتا رہا ہے توبھی زمانۂ‌جدید میں اس میں خاص طور پر اضافہ ہوا ہے۔‏ بائبل نے زمانۂ‌حال کی بابت آگاہی دی تھی:‏ ”‏بُرے اور دھوکاباز آدمی فریب دیتے اور فریب کھاتے ہوئے بگڑتے چلے جائینگے۔‏“‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۳‏۔‏

لوگ مختلف وجوہات کی بِنا پر فریب کھاتے ہیں۔‏ دھوکےباز اور وعدہ خلافی کرنے والے اشخاص پیسوں کی خاطر لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔‏ کچھ سیاستدان ہر قیمت پر حکومت میں رہنے کیلئے انتخابی حلقے کے نمائندوں کو فریب دیتے ہیں۔‏ لوگ تو اپنے آپ کو بھی دھوکا دیتے ہیں۔‏ ناخوشگوار سچائیوں کا سامنا کرنے کی بجائے وہ خود کو تسلی دیتے ہیں کہ سگریٹ‌نوشی،‏ منشیات کے غلط استعمال یا جنسی بداخلاقی جیسے خطرناک کام کرنے میں کوئی بُرائی نہیں۔‏

مذہبی معاملات میں بھی فریب شامل ہوتا ہے۔‏ یسوع کے زمانہ کے مذہبی پیشوا لوگوں کو فریب دیا کرتے تھے۔‏ یسوع نے ان فریبیوں کی بابت بیان کِیا:‏ ”‏وہ اندھے راہ بتانے والے ہیں اور اگر اندھے کو اندھا راہ بتائیگا تو دونوں گڑھے میں گرینگے۔‏“‏ (‏متی ۱۵:‏۱۴‏)‏ علاوہ‌ازیں،‏ لوگ مذہبی معاملات میں خود کو فریب دیتے ہیں۔‏ امثال ۱۴:‏۱۲ بیان کرتی ہے:‏ ”‏ایسی راہ بھی ہے جو انسان کو سیدھی معلوم ہوتی ہے پر اُسکی انتہا میں موت کی راہیں ہیں۔‏“‏

کچھ عجب نہیں کہ یسوع کے زمانہ کی طرح آجکل بھی بہتیرے لوگ مذہبی معاملات میں فریب کھاتے ہیں!‏ پولس رسول نے کہا کہ شیطان نے ”‏[‏بےایمانوں کو]‏ اندھا کر دیا ہے تاکہ مسیح جو خدا کی صورت ہے اُسکے جلال کی خوشخبری کی روشنی اُن پر نہ پڑے۔‏“‏—‏۲-‏کرنتھیوں ۴:‏۴‏۔‏

اگر ہم ایک مال بٹورنے والے کے فریب کا شکار ہو جاتے ہیں تو ہمیں مالی نقصان ہوتا ہے۔‏ اگر کوئی سیاستدان ہمیں فریب دے تو ہم نتیجتاً کسی حد تک اپنی آزادی کھو سکتے ہیں۔‏ لیکن شیطان کے فریب میں آکر یسوع مسیح کی بابت سچائی کو رد کرنے سے ہم ہمیشہ کی زندگی کھو دیتے ہیں!‏ پس فریب کھانے سے بچیں۔‏ غیرجانبداری سے مذہبی سچائی کے قابلِ‌اعتماد ذریعے،‏ بائبل پر غوروخوض کریں۔‏ ایسا کرنے میں ناکام رہنے سے ہم بہت کچھ کھو سکتے ہیں۔‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏