مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک نامعلوم دیوتا کیلئےقربانگاہ

ایک نامعلوم دیوتا کیلئےقربانگاہ

ایک نامعلوم دیوتا کیلئےقربانگاہ

پولس رسول نے تقریباً ۵۰ س.‏ع.‏ میں اتھینے،‏ یونان کا دورہ کِیا تھا۔‏ وہاں اُس نے ایک نامعلوم دیوتا کے لئے مخصوص قربانگاہ دیکھی اور بعدازاں یہوواہ کی بابت عمدہ گواہی دیتے ہوئے اُسکا ذکر کِیا۔‏

مریخ کی پہاڑی یا اریوپگس میں اپنی بات‌چیت کی ابتدا کرتے ہوئے پولس نے بیان کِیا:‏ ”‏اے اتھینےؔ والو!‏ مَیں دیکھتا ہوں کہ تم ہر بات میں دیوتاؤں کے بڑے ماننے والے ہو۔‏ چنانچہ مَیں نے سیر کرتے اور تمہارے معبودوں پر غور کرتے وقت ایک ایسی قربانگاہ بھی پائی جس پر لکھا تھا کہ نامعلوم خدا کے‏۔‏ پس جسکو تم بغیر معلوم کئے پوجتے ہو مَیں تمکو اُسی کی خبر دیتا ہوں۔‏“‏—‏اعمال ۱۷:‏۲۲-‏۳۱‏۔‏

اگرچہ اتھینے کی یہ قربانگاہ کبھی دریافت نہ ہو سکی توبھی یونان کے دوسرے حصوں میں ایسی ہی قربانگاہیں پائی جاتی تھیں۔‏ مثال کے طور پر،‏ دوسری صدی کے یونانی جغرافیہ‌دان،‏ پاؤسانیاس نے بھی اتھینے کے قریب،‏ فالیران میں ”‏نامعلوم یوتاؤں“‏ کی قربانگاہوں کا ذکر کِیا تھا۔‏ (‏بیانِ‌یونان،‏ ایٹیکا ۱،‏ ۴)‏ اس کتاب کے مطابق،‏ اولمپیا میں ”‏نامعلوم دیوتاؤں کی ایک قربانگاہ“‏ تھی۔‏—‏الیا I،‏ XIV،‏ ۸۔‏

اپنی تصنیف دی لائف آف اپولونیئس آف ٹیانا ‏(‏VI،‏ III)‏ میں یونانی مصنف فلوسٹریٹس (‏تقریباً ۱۷۰-‏ ۲۴۵ س.‏ع.‏)‏ نے بیان کِیا کہ اتھینے میں ”‏نامعلوم دیوتاؤں کی تعظیم میں قربانگاہیں مخصوص کی جاتی ہیں۔‏“‏ نیز،‏ ان دی لائوز آف فلاسفرز ‏(‏۱۱۰.‏۱)‏ میں ڈائوجنس لیرٹیس (‏تقریباً ۲۰۰-‏۲۵۰ ق.‏س.‏)‏ نے لکھا کہ اتھینے کے مختلف علاقوں میں ”‏بےنام قربانگاہیں“‏ نظر آتی ہیں۔‏

رومیوں نے بھی نامعلوم دیوتاؤں کے لئے قربانگاہیں تعمیر کیں۔‏ اس تصویر میں پہلی یا دوسری صدی ق.‏س.‏ع.‏ کی ایک قربانگاہ دکھائی گئی ہے جو روم،‏ اٹلی میں پالاٹائن اینٹی‌قویریم میں محفوظ ہے۔‏ اسکا لاطینی کتبہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ قربانگاہ کسی ”‏دیوتا یا دیوی“‏ کیلئے مخصوص تھی—‏ایسا اظہار ”‏اکثر تحریروں اور ادب میں دُعاؤں یا تعظیم کے اظہارات کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔‏“‏

‏”‏جس خدا نے دُنیا اور اُس کی سب چیزوں کو پیدا کِیا“‏ بہتیرے اب بھی اُس سے ناواقف ہیں۔‏ لیکن اتھینے کے لوگوں سے پولس کے بیان کے مطابق،‏ خدا—‏یہوواہ—‏”‏ہم میں سے کسی سے دُور نہیں۔‏“‏—‏اعمال ۱۷:‏۲۴،‏ ۲۷‏۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

Altar: Soprintendenza Archeologica di Roma