”سب کے ساتھ نیکی کریں“
”میرے پاس آؤ۔ مَیں تمکو آرام دُونگا“
”سب کے ساتھ نیکی کریں“
خدا کی بادشاہت کی منادی اور تعلیم دینے کا کام یسوع کی زندگی کا مرکز تھا۔ (مرقس ۱:۱۴؛ لوقا ۸:۱) مسیح کے شاگرد اُسکی نقل کرتے ہوئے خدا کی بادشاہت کی بابت بائبل کے پیغام کی تعلیم دینے کے کام کو اپنی زندگی میں بنیادی کارگزاری خیال کرتے ہیں۔ (لوقا ۶:۴۰) واقعی، یسوع کے زمانہ کی طرح آج بھی جب بادشاہتی پیغام قبول کرنے والے دائمی تازگی حاصل کرتے ہیں تو یہوواہ کے گواہوں کو دلی خوشی ہوتی ہے۔—متی ۱۱:۲۸-۳۰۔
خدا کے کلام کی تعلیم دینے کے علاوہ یسوع نے بھوکوں کو کھانا کھلانے اور بیماروں کو شفا دینے والے دیگر نیک کام بھی کئے تھے۔ (متی ۱۴:۱۴-۲۱) اسی طرح، یہوواہ کے گواہ بائبل کے تعلیمی کام کیساتھ ساتھ حاجتمندوں کی مدد کیلئے دیگر کام بھی کرتے ہیں۔ درحقیقت، صحائف مسیحیوں کو ”ہر ایک نیک کام“ کیلئے لیس کرتے ہیں اور اُنکی ”سب کے ساتھ نیکی“ کرنے کی حوصلہافزائی کرتے ہیں۔—۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷؛ گلتیوں ۶:۱۰۔
”ہمارے بھائی موجود تھے“
ستمبر ۱۹۹۹ میں، تائیوان میں ایک تباہکُن زلزلہ آیا۔ چند ماہ بعد، ونیزویلا میں طوفانی بارشوں اور برفانی تودوں سے ہونے والی تباہی کو اسکی تاریخ میں سب سے تباہکُن قدرتی آفات میں شمار کِیا گیا۔ حال ہی میں موزمبیق میں شدید سیلابوں نے ملک کو برباد کر دیا۔ ان تینوں مواقع پر یہوواہ کے گواہ حادثات کی جگہوں پر خوراک، پانی، ادویات، کپڑوں اور خیموں کی رسد کے علاوہ متاثرہ لوگوں کیلئے کھانا پکانے کے سامان کیساتھ فوری طور پر پہنچ گئے۔ طبّی صلاحیتیں رکھنے والے رضاکاروں نے زخمیوں کی نگہداشت کیلئے عارضی شفاخانے قائم کئے اور تعمیراتی کام کرنے والے رضاکاروں نے بےخانماں لوگوں کیلئے نئے گھر بنائے۔
اس بروقت مدد نے آفتزدہ لوگوں پر بڑا گہرا اثر کِیا۔ ونیزویلا کی مالیوری، جسکا گھر برفانی تودے سے ملیامیٹ ہو گیا تھا، بیان کرتی ہے، ”جب ہمیں مدد کی اشد ضرورت تھی تو ہمارے بھائی موجود تھے۔“ جب رضاکاروں نے اُسکے خاندان کیلئے ایک نیا گھر تیار کِیا تو مالیوری نے خوشی سے کہا: ”یہواوہ نے ہمارے لئے جوکچھ کِیا ہے ہم اُس کیلئے اسکا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے!“ اسکے علاوہ، موزمبیق میں سیلاب سے متاثر لوگوں کو جب اپنے نئے گھروں کی چابیاں ملیں تو وہ خوشی سے یہ گیت گانے لگے ”یہوواہ ہماری پناہگاہ ہے“ضرورتمندوں کی مدد کرنا رضاکاروں کے لئے بھی تازگیبخش تھا۔ موزمبیق میں پناہگزین کیمپ میں نرس کے طور پر خدمت کرنے والی مارسیلو بیان کرتی ہے، ”مجھے اس قدر تکلیف کا سامنا کرنے والے ان بھائیوں کی مدد کرکے خوشی ہوئی۔“ تائیوان کے ایک رضاکار ہوانگ کے مطابق: ”حاجتمند بھائیوں کو خوراک اور خیمے پہنچانے میں مدد کرنے سے بڑی خوشی ہوئی۔ یہ ایمانافزا رہا۔“
ایک کارآمد رضاکارانہ بندوبست
اس رضاکارانہ کام نے دُنیابھر کے ہزاروں قیدیوں کو روحانی تقویت بخشی ہے۔ کیسے؟ حالیہ برسوں میں، صرف ریاستہائےمتحدہ میں یہوواہ کے گواہوں نے تقریباً ۰۰۰،۴ قیدخانوں میں ۰۰۰،۳۰ سے زائد اشخاص کو بائبل مطبوعات فراہم کی ہیں۔ اسکے علاوہ، جہاں کہیں ممکن ہو، گواہ بائبل کا مطالعہ اور مسیحی اجلاس منعقد کرنے کیلئے قیدخانوں کا ذاتی دورہ کرتے ہیں۔ کیا قیدیوں کو فائدہ پہنچتا ہے؟
بائبل کا مطالعہ کرنے والے بعض قیدی اپنے ساتھی قیدیوں کو خدا کے کلام کی تازگیبخش تعلیمات سے آگاہ کرتے ہیں۔ نتیجتاً دُنیابھر کے قیدخانوں میں قیدیوں کے کئی گروہ متحد ہوکر یہوواہ کی پرستش کرتے ہیں۔ سن ۲۰۰۱ میں اوریگن، یو.ایس.اے. میں ایک قیدی نے بیان کِیا، ”ہمارا گروپ ترقی کر رہا ہے۔ ہمارے پاس ۷ بادشاہتی مُناد ہیں اور ہم ۳۸ بائبل مطالعہ کروا رہے ہیں۔ عوامی تقریر اور مینارِنگہبانی کے مطالعے پر ۲۵ سے زیادہ اشخاص حاضر ہوتے ہیں اور [مسیح کی موت کی] یادگار پر حاضری ۳۹ تھی۔ بہت جلد تین اَور اشخاص بپتسمہ لینے والے ہیں!“
فوائد اور خوشیاں
قیدی افسران نے مشاہدہ کِیا ہے کہ یہ رضاکار پروگرام کارآمد ہے۔ اس رضاکارانہ پروگرام کے دائمی فوائد نے افسران کو متاثر کِیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ”دس سالوں سے اس پروگرام کی کارکردگی سے دیگر گروہوں کے ۵۰-۶۰ فیصد لوٹنے والے قیدیوں کے برعکس، یہوواہ کے گواہ کے طور پر بپتسمہ لینے والے قیدیوں میں سے ایک بھی دوبارہ قیدخانہ نہیں لوٹا۔“ گواہ رضاکاروں کے حاصلکردہ نتائج سے تحریک پاکر اڈاہو کے قیدخانہ کے ایک پادری نے یہوواہ کے گواہوں کے عالمی ہیڈکوارٹرز کو اپنے خط میں لکھا: ”مَیں آپکے مذہبی عقائد سے اتفاق نہ کرنے کے باوجود آپکی تنظیم سے بڑا متاثر ہوں۔“
قیدخانہ میں رہنے والوں کی مدد کرنے سے رضاکاروں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ پہلی بار بادشاہتی گیت گانے والے قیدیوں کے ایک گروہ کیساتھ اجلاس منعقد کرنے کے بعد، ایک رضاکار نے لکھا: ”۲۸ آدمیوں کو یہوواہ کی ستائش میں گیت گاتے دیکھنا حوصلہافزا تجربہ تھا۔ نیز اُنہوں نے بلند آواز میں گیت گایا تھا! ایسے موقع پر موجود ہونا کتنا بڑا شرف ہے!“ ایریزونا کے قیدخانوں کا دورہ کرنے والے ایک رضاکار نے بیان کِیا: ”اس خاص کام میں حصہ لینا واقعی بابرکت تھا!“
دُنیابھر کے گواہ رضاکار یسوع کے اس بیان سے پوری طرح متفق ہیں: ”دینا لینے سے مبارک ہے۔“ (اعمال ۲۰:۳۵) وہ بائبل کی اِس نصیحت سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ سب کیساتھ نیکی کرنا واقعی تازگیبخش ہے۔—امثال ۱۱:۲۵۔
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 7 یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ کتاب سنگ پریزز ٹو جہیوواہ میں گیت نمبر ۸۵ دیکھیں۔
[صفحہ ۸ پر تصویر]
ونیزویلا
[صفحہ ۸ پر تصویر]
تائیوان
[صفحہ ۸ پر تصویر]
موزمبیق