مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏خدا کا کلام مؤثر ہے‘‏

‏’‏خدا کا کلام مؤثر ہے‘‏

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

‏’‏خدا کا کلام مؤثر ہے‘‏

غرب‌الہند کے روشن جزیرے،‏ جمیکا میں بیشتر لوگ بائبل سے واقف ہیں۔‏ درحقیقت کنگ جیمز ورشن تقریباً ہر گھر میں موجود ہے اور بعض لوگوں نے تجربے سے سیکھا ہے کہ ”‏خدا کا کلام زندہ اور مؤثر“‏ ہے۔‏ (‏عبرانیوں ۴:‏۱۲‏)‏ یہ طاقت زندگیاں بدل سکتی ہے جیساکہ مندرجہ‌ذیل تجربہ ظاہر کرتا ہے۔‏

کلیولینڈ نامی ایک شخص کام سے گھر لوٹا ہی تھا کہ ایک یہوواہ کا گواہ اُس سے ملنے آیا۔‏ صحائف میں سے بعض نکات پر بات‌چیت کرنے کے بعد گواہ نے اُسکے پاس بائبل مطالعے کی امدادی کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے چھوڑی۔‏ کلیولینڈ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ خدا کا کلام اُسکی زندگی پر کتنا گہرا اثر ڈال سکتا تھا۔‏

کلیولینڈ خدا کی پرستش کا صحیح طریقہ تلاش کرنے میں مدد کیلئے دن میں تین بار خدا سے دُعا کِیا کرتا تھا۔‏ کلیولینڈ کو یقین تھا کہ اُسکے والدین کی پرستش کرنے کا طریقہ غلط ہے لیکن دیگر مذاہب کے جائزے نے بھی اُسے مایوس کر دیا تھا۔‏ اُس نے یہوواہ کے گواہوں کی بابت سنا تھا لیکن وہ مُتشکِک تھا کہ ان کے پاس سچائی ہے بھی یا نہیں۔‏ کلیولینڈ نے ان اندیشوں کے باوجود اپنے گھر پر آنے والے گواہ کیساتھ بائبل کا مطالعہ قبول کِیا۔‏ کیوں؟‏ اسلئےکہ وہ گواہوں کو غلط ثابت کرنا چاہتا تھا!‏

کلیولینڈ نے جلد ہی سیکھ لیا کہ دو مختلف عورتوں کے ساتھ اُس کے بداخلاق تعلقات خدا کو ناپسند تھے۔‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۶:‏۹،‏ ۱۰‏)‏ صرف دو مطالعوں کے بعد،‏ اُس نے ہمت باندھ کر ان عورتوں کیساتھ اپنے تعلقات ختم کئے۔‏ اُس نے کنگڈم ہال میں مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہونا بھی شروع کر دیا۔‏ تاہم یہ ایک اَور آزمائش ثابت ہوئی۔‏

کلیولینڈ اپنے علاقہ کی ساکر ٹیم کا سرگرم کھلاڑی تھا اور یہ کھیل اُسکی اجلاسوں کی حاضری میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔‏ وہ کیا کریگا؟‏ اپنی ٹیم کے ساتھیوں،‏ کوچ اور دوستوں کے شدید دباؤ کے باوجود کلیولینڈ نے ساکر ٹیم چھوڑ دینے کا فیصلہ کِیا۔‏ جی‌ہاں،‏ خدا کے کلام نے اثر کرنا شروع کر دیا تھا جو اُس کیلئے فائدہ‌مند ثابت ہوا!‏

جب کلیولینڈ نے اپنے بائبل علم میں دوسروں کو شامل کرنا شروع کِیا تو خدا کے کلام کی طاقت ایک بار پھر ظاہر ہوئی۔‏ (‏اعمال ۱:‏۸‏)‏ نتیجتاً،‏ اُسکی سابقہ ٹیم کے دو ساتھی یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع ہو گئے۔‏ خوشخبری کے مُناد کے طور پر لائق ٹھہرنے کے بعد،‏ کلیولینڈ نے دوسروں کی مدد کرنے کیلئے خدا کا کلام استعمال کرتے ہوئے خدمتگزاری سے بڑی خوشی حاصل کی۔‏

خدا کے کلام کی طاقت سے مسلسل تحریک پانے سے کلیولینڈ نے انجام‌کار یہوواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کے اظہار میں پانی کا بپتسمہ لیا اور اُسے کُل‌وقتی خادم اور کلیسیا میں خدمتگزار خادم کے طور پر خدمت کرنے کا شرف حاصل ہے۔‏

جمیکا اور دُنیابھر میں ہزاروں لوگوں نے سیکھ لیا ہے کہ خدا کا کلام واقعی ”‏زندہ اور مؤثر“‏ ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر نقشہ/‏تصویر]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

جمیکا

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Map and globe: Mountain High Maps® Copyright © 1997 Digital

‏.Wisdom, Inc