مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

لقلق سے ایک سبق

لقلق سے ایک سبق

لقلق سے ایک سبق

‏”‏ہوائی لقلق اپنے مقررہ وقتوں کو جانتا ہے .‏ .‏ .‏ لیکن میرے لوگ [‏یہوواہ]‏ کے احکام کو نہیں پہچانتے۔‏“‏ (‏یرمیاہ ۸:‏۷‏)‏ یرمیاہ نبی نے ان الفاظ کیساتھ یہوواہ کا عدالتی پیغام یہوواہ اپنے خدا سے منحرف ہوکر غیرمعبودوں کی پرستش کرنے والے یہوداہ کے برگشتہ لوگوں کے خلاف سنایا تھا۔‏ (‏یرمیاہ ۷:‏۱۸،‏ ۳۱‏)‏ یرمیاہ نے بیوفا یہودیوں کو ایک معروضی سبق سکھانے کیلئے لقلق کا انتخاب کیوں کِیا؟‏

اسرائیلیوں کیلئے لقلق اور بالخصوص بائبل کے متذکرہ علاقوں میں نقل‌مکانی کرنے والا سفید لقلق ایک جاناپہچانا پرندہ تھا۔‏ لمبی ٹانگوں والے اس بڑے آبی پرندے کا عبرانی نام ایک ایسے لفظ کی مونث شکل ہے جو ”‏باوفا؛‏ پُرفضل“‏ کا مفہوم رکھتا ہے۔‏ یہ نام بالکل موزوں ہے،‏ اسلئےکہ دیگر پرندوں کے برعکس،‏ سفید لقلق کے نر اور مادہ عمربھر ساتھ رہتے ہیں۔‏ بہتیرے لقلق اکثر گرم علاقوں میں موسمِ‌سرما گزارنے کے بعد سالہاسال تک اپنے سابقہ گھونسلوں ہی میں لوٹتے ہیں۔‏

لقلق کی یہ فطرت دیگر نمایاں طریقوں سے بھی اُسکی وفاداری کی خوبی کو ظاہر کرتی ہے۔‏ نر اور مادہ دونوں ہی انڈوں پر بیٹھنے اور چُوزوں کو کھانا کھلانے میں برابر حصہ لیتے ہیں۔‏ کتاب آور میگنیفیسنٹ وائلڈلائف وضاحت کرتی ہے:‏ ”‏والدین کے طور پر لقلق بیحد وفادار ہوتے ہیں۔‏ جرمنی میں ایک نر لقلق بجلی کی تاروں میں پھنس کر ہلاک ہو گیا تھا۔‏ اُسکی ساتھی تین دن تک انڈوں پر اکیلی بیٹھی رہی اور اس دوران وہ صرف تھوڑی دیر کیلئے کھانے کی تلاش میں گھونسلے سے باہر نکلی تھی۔‏ .‏ .‏ .‏ ایک اَور حادثے میں جب مادہ لقلق گولی کا شکار ہوئی تو نر نے بچوں کی دیکھ‌بھال کی۔‏“‏

واقعی،‏ فطری طور پر اپنے شریکِ‌حیات کیساتھ وفادار رہنے اور بچوں کی دیکھ‌بھال کرنے سے لقلق اپنے نام کے مطلب—‏”‏وفادار“‏—‏پر پورا اُترتا ہے۔‏ پس لقلق کی موزوں مثال نے بیوفا اور سرکش اسرائیلیوں کو ایک پُرزور سبق سکھانے کا کام انجام دیا۔‏

آجکل کے بہتیرے لوگ وفاداری اور ایمانداری کو فرسودہ نظریات سمجھتے ہیں جو قابلِ‌تعریف تو ہیں لیکن عملی نہیں۔‏ طلاق،‏ بیوفائی،‏ غبن اور فریب کی دیگر اقسام کی شرح میں اضافہ وفاداری کی اہمیت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔‏ اسکے برعکس،‏ بائبل محبت اور مہربانی سے تحریک پانے والی وفاداری کو بیش‌قیمت قرار دیتی ہے۔‏ یہ مسیحیوں کو نصیحت کرتی ہے کہ ”‏نئی انسانیت کو پہنو جو خدا کے مطابق سچائی کی راستبازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے۔‏“‏ (‏افسیوں ۴:‏۲۴‏)‏ جی‌ہاں،‏ یہ نئی انسانیت وفادار رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے،‏ لیکن ہم لقلق سے بھی وفاداری کا سبق سیکھ سکتے ہیں۔‏