کیا آپ کو یاد ہے؟
کیا آپ کو یاد ہے؟
کیا آپ نے ”مینارِنگہبانی“ کے حالیہ شماروں کو پڑھنے سے لطف اُٹھایا ہے؟ پس، آئیے پھر دیکھیں کہ آپ مندرجہذیل سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں:
• دردمندی کیا ہے اور مسیحیوں کو اسے کیوں پیدا کرنا چاہئے؟
یہ خود کو دوسرے شخص کی جگہ تصور کرنے کی صلاحیت ہے جیساکہ کسی شخص کی تکلیف کیلئے اپنے دل میں درد محسوس کرنا۔ مسیحیوں کو ’ہمدردی، برادرانہ محبت اور نرمدلی‘ ظاہر کرنے کی نصیحت دی گئی ہے۔ (۱-پطرس ۳:۸) یہوواہ نے دردمندی ظاہر کرنے میں ہمارے لئے ایک نمونہ قائم کِیا ہے۔ (زبور ۱۰۳:۱۴؛ زکریاہ ۲:۸) اس سلسلے میں ہم سننے، مشاہدہ کرنے اور تصور کرنے سے اپنے احساس کو بڑھا سکتے ہیں۔—۱۵/۴، صفحہ ۲۴-۲۶۔
• حقیقی خوشی حاصل کرنے کیلئے جسمانی معذوریوں کے حتمی خاتمے سے پہلے روحانی شفا کیوں ضروری ہے؟
جسمانی طور پر بہتیرے صحتمند لوگ ناخوش اور مسائل سے مغلوب ہیں۔ اسکے برعکس آجکل جسمانی معذوریوں کا شکار بہتیرے مسیحی یہوواہ کی خدمت کرنے سے بڑی خوشی حاصل کرتے ہیں۔ روحانی شفا سے مستفید ہونے والے اشخاص کو نئی دُنیا میں جسمانی معذوریوں سے نجات حاصل کرنے کا موقع ملیگا۔—۱/۵، صفحہ ۶-۷۔
• عبرانیوں ۱۲:۱۶ میں عیسو کا شمار حرامکاروں میں کیوں کِیا گیا ہے؟
بائبل سرگزشت ظاہر کرتی ہے کہ عیسو کا رُجحان فوری اجر پانے پر مُرتکز تھا اور اُس میں پاک چیزوں کیلئے احترام کی کمی تھی۔ اگر کوئی اس قسم کے رُجحان کو فروغ دیتا ہے تو یہ حرامکاری جیسے سنگین گناہ کا باعث بن سکتا ہے۔—۱/۵، صفحہ ۱۰، ۱۱۔
• طرطلیان کون تھا اور وہ کس لئے مشہور ہے؟
وہ دوسری اور تیسری صدی س.ع. کا ایک مصنف اور مذہبی عالم تھا۔ وہ نامنہاد مسیحیت کے دفاع میں بہت سی ادبی کتابوں کو شائع کرنے کیلئے مشہور ہے۔ اپنے دفاع میں اُس نے ایسے خیالات اور فلسفیانہ نظریات پیش کئے جنہوں نے بعدازاں تثلیث جیسے غلط عقائد کی بنیاد ڈالی۔—۱۵/۵، صفحہ ۲۹-۳۱۔
• جینیات انسانی بیماری، چالچلن اور موت کیلئے پوری طرح ذمہدار کیوں نہیں ہیں؟
سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کِیا ہے کہ بدیہی طور پر مختلف انسانی بیماریوں کی وجہ جینیاتی ہے اور بعض کے خیال میں ہمارے جینز ہی ہمارے چالچلن کا تعیّن کرتے ہیں۔ تاہم، بائبل نسلِانسانی کی ابتدا اور اس بات کی بابت بصیرت فراہم کرتی ہے کہ یہ گناہ اور ناکاملیت سے کیسے متاثر ہوئی۔ جینز شخصیات کا تعیّن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن ہماری ناکاملیت اور ماحول کا اثر بھی اہمیت کا حامل ہے۔—۱/۶، صفحہ ۹-۱۱۔
• آکسیرانخس، مصر میں ملنے والا پیپرس کا ایک ٹکڑا خدا کے نام کے استعمال کی بابت کیسے معلومات فراہم کرتا ہے؟
یونانی سپتواُجنتا سے ایوب ۴۲:۱۱، ۱۲ پر مبنی اس ٹکڑے میں ٹیٹراگریمٹن (خدا کے نام کے چار عبرانی حروف) شامل ہے۔ یہ مزید شہادت فراہم کرتا ہے کہ خدا کا نام عبرانی میں سپتواُجنتا میں موجود تھا جسکا مسیحی یونانی صحائف کے مصنفوں نے اکثر حوالہ دیا ہے۔—۱/۶، صفحہ ۳۰۔
• رومی سلطنت کے پُرتشدد اور خطرناک کھیلوں کا موازنہ زمانۂجدید کے کن خاص کھیلوں سے کِیا گیا ہے؟
رومی کولوسیایم کی ایک حالیہ نمائش نے بلفائیٹنگ، پروفیشنل باکسنگ، کار اور موٹر سائیکل ریس اور دیگر جدید کھیلوں کے مقابلوں پر تماشائیوں کے جھگڑے فساد کی بابت ویڈیو کے حصے دکھانے سے جدید مماثلت پیش کی ہے۔ ابتدائی مسیحیوں نے یہ بات یاد رکھی کہ یہوواہ تشدد یا متشدّد لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور آجکل کے مسیحیوں کو بھی انہیں پسند نہیں کرنا چاہئے۔ (زبور ۱۱:۵)—۱۵/۶، صفحہ ۲۹۔
• مؤثر اُستاد بننے کی کوشش کرتے ہوئے ہم عزرا کے نمونے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
عزرا ۷:۱۰ میں چار چیزوں کو نمایاں کِیا گیا ہے جنکی ہم نقل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آیت بیان کرتی ہے: ’عزرا [۱] آمادہ ہو گیا تھا کہ [۲] یہوواہ کی شریعت کا طالب ہو اور [۳] اُس پر عمل کرے اور [۴] اسرائیل میں آئین اور احکام کی تعلیم دے۔‘—۱/۷، صفحہ ۲۰۔
• ایک مسیحی خاتون کیلئے کارگزاری کے کن دو حلقوں میں سر ڈھانپنا مناسب ہے؟
ان میں سے ایک کا تعلق خاندانی بندوبست سے ہے۔ اُسکا اپنے سر کو ڈھانپنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتی ہے کہ دُعا کرنے اور بائبل تعلیم دینے کی ذمہداری اُسکے شوہر کی ہے۔ دوسرا حلقہ کلیسیائی کارگزاریوں سے تعلق رکھتا ہے جہاں وہ اس بات کیلئے تابعداری ظاہر کرتی ہے کہ بپتسمہیافتہ بھائیوں کو تعلیم اور ہدایت دینے کا صحیفائی اختیار حاصل ہے۔ (۱-کرنتھیوں ۱۱:۳، ۱۰)—۱۵/۷، صفحہ ۲۶-۲۷۔
• مسیحی یہ یقین کیوں رکھتے ہیں کہ یوگا محض ریاضت نہیں بلکہ خطرناک بھی ہے؟
تربیت کے طور پر یوگا کا مقصد ایک شخص کو کسی فوقالبشر روح سے متحد کرنا ہے۔ خدا کی ہدایت کے برعکس، یوگا میں برجستہ سوچ کے عمل کو روکنا شامل ہے۔ (رومیوں ۱۲:۱، ۲) یوگا ایک شخص کو ارواحپرستی اور جادوگری کے خطرات میں ڈال سکتا ہے۔ (استثنا ۱۸:۱۰، ۱۱)—۱/۸، صفحہ ۲۰-۲۲۔