ایک کنگڈم ہال کیلئے اعزازی تمغہ
بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں
ایک کنگڈم ہال کیلئے اعزازی تمغہ
فنلینڈ میں وزارتِماحول نے سن ۲۰۰۰ کو ”ارضی مناظر کا سال“ نامزد کِیا۔ ایک منتظم نے بیان کِیا کہ ”سال کو ارضی مناظر کا نام دینے کا مقصد ہم سب کو اُس اثر کی یاد دلانا ہے جو سبز گردوپیش ہماری روزمرّہ کی زندگیوں اور ہماری صحت پر رکھتا ہے۔“
جنوری ۱۲، ۲۰۰۱ کو فنلینڈ کی ارضی مناظر کی صنعتی تنظیم کی طرف سے فنلینڈ میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر میں ایک خط آیا۔ اس خط نے واضح کِیا کہ ٹکوریلا میں یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال کو اس کے نمایاں ڈیزائن اور اس کے خوبصورت باغ کی وجہ سے ارضی مناظر کا سالانہ میڈل دیا گیا ہے۔ اس خط نے مزید بیان کِیا کہ ”گرمی اور سردی میں کنگڈم ہال کی عام حالت خوشگوار، تجریدی طور پر خوبصورت اور اعلیٰ ہے۔“
یہ میڈل یہوواہ کے گواہوں کو فنلینڈ ٹیمپر میں روزنڈہل ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا جس میں ۴۰۰ پیشہور اور بزنسمین حاضر تھے۔ فنلینڈ کی ارضی مناظر کی صنعتی تنظیم نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کِیا جو بیان کرتا ہے کہ ”مُلک کے مختلف حصوں میں یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال ہمیشہ خوبصورت طریقے سے تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ بات ہر راہگیر کی دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔ ٹکوریلا میں کنگڈم ہال مجموعی طور پر ایک شاندار باغ کی مثال ہے۔ عمارت اور وسیع میدان سکون اور توازن کو ظاہر کرتا ہے۔“
فنلینڈ میں ۲۳۳ کنگڈم ہال ہیں جن میں سے بہتیروں کے گرد خوبصورت باغ ہیں۔ تاہم، جو بات ان مقامات کو واقعی خوبصورت بناتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ سچی پرستش اور بائبل تعلیم کے مراکز ہیں۔ پوری دُنیا میں چھ ملین سے زائد یہوواہ کے گواہوں کیلئے کنگڈم ہال—سادہ یا عالیشان—ہردلعزیز جگہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس کی مستعدی اور محبت سے دیکھبھال کرتے ہیں۔ آپ کے علاقے میں کنگڈم ہال کے دروازے سب لوگوں کیلئے کھلے ہیں!