کیا آپکو لااُبالی ہونا چاہئے؟
کیا آپکو لااُبالی ہونا چاہئے؟
بیشتر لوگ غالباً محسوس کرتے ہیں کہ بےفکر، غیرمضطرب، مطمئن، بُردبار ہونا قابلِتعریف بات ہے۔ تاہم، لااُبالی ہونے کا ایک اَور پہلو بھی ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے: ”احمقوں کی فارغاُلبالی اُنکی ہلاکت کا باعث ہوگی۔“ (امثال ۱:۳۲) اس کا کیا مطلب ہے؟
دیگر بائبل ترجمے اصلی عبرانی لفظ کیلئے اظہارات، ”لاپروائی“ (امریکن سٹینڈرڈ ورشن) ”خودپسندی“ (دی نیو امریکن بائبل) اور ”آسودہخاطر“ (دی نیو انگلش بائبل) جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ اس مفہوم میں، بےفکری کو سُستی اور لاپروائی سے اور یوں حماقت اور بیوقوفی سے جوڑا گیا ہے۔
پہلی صدی میں، لودیکیہ کی کلیسیا کے مسیحی اپنی روحانی خامیوں سے لاپروا ہو کر بےخبر یا فارغاُلبال ہو گئے تھے۔ اُنہوں نے خودپسندی سے شیخی بگھاری کہ وہ ”کسی چیز [کے] محتاج نہیں“ ہیں۔ یسوع مسیح نے ان کی اصلاح کی اور انکے مسیحی جوش کو تازہ کرنے کا تقاضا کِیا۔—مکاشفہ ۳:۱۴-۱۹۔
بےفکری نوح کے زمانے کے لوگوں کی بھی خصوصیت تھی۔ وہ روزمرّہ زندگی کے کاموں ’کھانے پینے اور بیاہ شادی کرنے‘ میں اتنے مگن تھے کہ ’جب تک طوفان آ کر اُن سب کو بہا نہ لے گیا انہیں کوئی خبر نہ ہوئی۔‘ یسوع نے مزید کہا: ’اسی طرح ابنِآدم کی موجودگی کے دوران ہوگا۔‘—متی ۲۴:۳۷-۳۹۔
تکمیلشُدہ بائبل پیشینگوئیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ہم یسوع مسیح، ’ابنِآدم کی موجودگی‘ کے دور میں رہ رہے ہیں۔ دُعا ہے کہ ہم کبھی بھی فارغاُلبال، لاپروا، خودپسند—غلط مفہوم میں بےفکر نہ بنیں۔—لوقا ۲۱:۲۹-۳۶۔