عمدہ اخلاقی معیاروں کو فروغ دینے والی کوششیں
عمدہ اخلاقی معیاروں کو فروغ دینے والی کوششیں
سن ۲۰۰۱ کے آخر پر لوگوں نے موزمبیق کے قومی ریڈیو سٹیشن سے یہ اعلان سنا:
”جمہوریہ کے صدر نے ماپوٹو میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچ عمارات کا دَورہ کِیا۔ اُس نے خواندگی کے پروگراموں کے ذریعے بالغوں کی تعلیم اور خاندانوں میں عمدہ اخلاقی معیاروں کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کرنے میں اس مذہبی تنظیم کی حوصلہافزائی کی۔ تقریباً ۰۰۰،۱۰ لوگ پہلے ہی ان پروگراموں سے فائدہ اُٹھا چکے ہیں۔ پریذیڈنٹ چزسانو کے مطابق، ایسے پروگرام قالصفنتعریف ہیں کیونکہ یہ معاشرے کے اُن تعلیمی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنکا اس ملک کو اب بھی سامنا ہے۔“
پریذیڈنٹ کی ریکارڈشُدہ تقریر کے اس حصے کیساتھ اعلان جاری رہا: ”خواندگی میں بیشتر لوگوں کی دلچسپی ہمارے لئے نہایت حوصلہافزا بات ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام شہری خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنے میں ہماری مدد کرنے کو تیار ہیں۔ لہٰذا مَیں کسی بھی زبان میں خواندگی کے ایسے پروگراموں میں اضافہ کرنے کیلئے یہوواہ کے گواہوں کی حوصلہافزائی کرنا چاہتا ہوں۔ خواندگی کے علاوہ یہ بات سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ لوگ بآسانی رابطہ رکھنے کے قابل ہوں اور مستقبل میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرسکیں۔“
موزمبیق میں یہوواہ کے گواہ ملکبھر میں ۸۵۰ علاقوں میں خواندگی کے پروگرام منعقد کر رہے ہیں تاکہ لوگ ذاتی طور پر خدا کا کلام پڑھ سکیں۔ اسکے علاوہ، وہ ہر ہفتے تقریباً ۰۰۰،۵۰ مُفت گھریلو بائبل مطالعے کروا رہے ہیں۔ یہ تمام کارگزاریاں بائبل کے عالمگیر تعلیمی پروگرام کا حصہ ہیں جو اب ۲۳۵ ممالک میں زلیصفنعمل ہے۔ (متی ۲۴:۱۴) آپ بھی اس پروگرام سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ براہِمہربانی اپنے علاقے کے یہوواہ کے گواہوں سے فوری طور پر رابطہ کریں۔