مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏تین مجوسی“‏ کون تھے؟‏

‏”‏تین مجوسی“‏ کون تھے؟‏

‏”‏تین مجوسی“‏ کون تھے؟‏

یسوع کی پیدائش سے متعلق تصاویر میں اکثر اونٹوں پر سوار تین آدمیوں کو دکھایا جاتا ہے جو ایک اصطبل کے قریب کھڑے ہیں جہاں یسوع چرنی میں پڑا ہوا ہے۔‏ خوبصورت پوشاک میں مُلبّس ان ملاقاتیوں کو عام طور پر تین مجوسی کہا جاتا ہے۔‏ بائبل اِن کی بابت کیا بیان کرتی ہے؟‏

بائبل کے مطابق ”‏پورب“‏ سے آنے والے اِن مجوسیوں نے پورب ہی میں یسوع کی پیدائش کی بابت سنا تھا۔‏ (‏متی ۲:‏۱،‏ ۲،‏ ۹‏)‏ اِن آدمیوں کو یہودیہ پہنچتے پہنچتے کافی وقت لگ گیا ہوگا۔‏ جب وہ یسوع کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ اصطبل میں پڑا ہوا ایک نوزائیدہ بچہ نہیں تھا۔‏ اسکے برعکس وہ مریم اور ”‏بچے“‏ کو ایک گھر میں پاتے ہیں۔‏—‏متی ۲:‏۱۱‏۔‏

بائبل اِن آدمیوں کو ”‏مجوسی“‏ یا نجومی کہتی ہے اور اُن کی تعداد کے سلسلے میں کچھ بیان نہیں کرتی۔‏ دی آکسفورڈ کمپینئن ٹو دی بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏اُن ملاقاتیوں کی اُس ستارے میں گہری دلچسپی سے جادو اور نجوم کے مابین تعلق ظاہر ہوتا ہے جو اُنہیں بیت‌لحم لے کر آیا تھا۔‏“‏ بائبل واضح طور پر،‏ ہر قِسم کے جادو اور علمِ‌نجوم کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کے تمام بابلی کاموں کی مذمت کرتی ہے۔‏—‏استثنا ۱۸:‏۱۰-‏۱۲؛‏ یسعیاہ ۴۷:‏۱۳‏۔‏

اِن آدمیوں کو فراہم کی جانے والی معلومات کسی بھی طرح سے مفید نہیں تھیں۔‏ اس نے شریر بادشاہ ہیرودیس کے حسد کو اُبھارا۔‏ نتیجتاً،‏ یہ یوسف،‏ مریم اور یسوع کے مصر بھاگ جانے اور بیت‌لحم میں ”‏دو دو برس یا اِس سے چھوٹے“‏ سب لڑکوں کے قتل کا باعث بنا۔‏ ہیرودیس نے مجوسیوں سے بات‌چیت کے بعد یہ اندازہ لگا لیا تھا کہ یسوع کب پیدا ہوا ہوگا۔‏ (‏متی ۲:‏۱۶‏)‏ اُنکے دورے سے پیدا ہونے والی تمام مشکلات کے پیشِ‌نظر یہ سمجھنا معقول ہے کہ جو ستارہ اُنہوں نے دیکھا اور ’‏یہودیوں کے بادشاہ‘‏ کی پیدائش کا جو پیغام وصول کِیا وہ خدا کے دُشمن شیطان اِبلیس کی طرف سے تھا جو یسوع کو قتل کرانا چاہتا تھا۔‏—‏متی ۲:‏۱،‏ ۲‏۔‏