مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏خدایا!‏ تُو نے یہ کیوں ہونے دیا؟‏‘‏

‏’‏خدایا!‏ تُو نے یہ کیوں ہونے دیا؟‏‘‏

‏’‏خدایا!‏ تُو نے یہ کیوں ہونے دیا؟‏‘‏

ریکارڈو ابھی بھی اُس دن کو یاد کرتا ہے جب وہ اپنی بیوی ماریہ کیساتھ انتظارگاہ میں ڈاکٹر کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا۔‏ * دونوں میں ماریہ کی حالیہ طبّی رپورٹس پڑھنے کی ہمت نہ تھی۔‏ آخرکار ریکارڈو نے لفافے کو کھولا اور اُن دونوں نے رپورٹ پر سرسری نگاہ دوڑائی۔‏ جب اُن کی نظر لفظ ”‏کینسر“‏ پر پڑی تو دونوں رونے لگے کیونکہ وہ یہ سمجھ گئے تھے کہ یہ لفظ اُنکی زندگی پر بڑا اثر ڈالیگا۔‏

‏”‏ڈاکٹر ہمارے ساتھ بڑی نرمی سے پیش آیا،‏“‏ ریکارڈو یاد کرتا ہے،‏ لیکن وہ صورتِ‌حال کی سنجیدگی کو سمجھ گیا تھا اِسلئے وہ بار بار ہم سے کہہ رہا تھا کہ ہمیں خدا پر بھروسا رکھنا چاہئے۔‏“‏

کینسر کا علاج شروع ہونے سے پہلے ہی ماریہ کے ڈاکٹر نے دیکھا کہ اُس کو اپنے دائیں پاوَں کی حرکت پر قابو نہ رہا تھا۔‏ مزید ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ کینسر اُسکے دماغ تک پھیل گیا تھا۔‏ شعاعوں کے ذریعے ماریہ کا علاج صرف ایک ہفتے تک جاری رہا۔‏ اُسکے بعد وہ بیہوشی میں چلی گئی اور دو مہینے کے بعد مر گئی۔‏ ریکارڈو بیان کرتا ہے:‏ ”‏میں اِس بات پر خوش تھا کہ ماریہ کی تکلیف ختم ہو گئی تھی مگر مجھے اُسکی کمی اتنی بُری طرح محسوس ہوتی تھی کہ میرا بھی مر جانے کو جی چاہتا تھا۔‏ مَیں اکثر پکار اُٹھتا تھا ’‏خدایا!‏ تو نے یہ کیوں ہونے دیا؟‏‘‏ “‏

مصیبت کے وقت بہت سوالات اُٹھتے ہیں

ریکارڈو کی طرح دُنیا میں بہت سے لوگوں کو دُکھ اُٹھانے پڑتے ہیں اور اکثر آزمائشیں معصوم لوگوں پر ہی آتی ہیں۔‏ ذرا اُن لوگوں کا تصور کیجئے جو دُنیا میں ہونے والی جنگوں کی وجہ سے دِلی‌صدمہ اُٹھا رہے ہیں۔‏ زنابالجبر کا نشانہ بننے والی لاتعداد عورتوں،‏ بچوں کے ساتھ بدسلوکی،‏ خانگی تشدد اور انسان کی بدفعلیوں سے پیدا ہونے والے دُکھ‌درد کی بابت سوچیں۔‏ جرائم کی وجہ سے آتا ہے۔‏ جب ہم تاریخ پر نگاہ دوڑاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے انسان ایک دوسرے کو دُکھ پہنچانے کے لئے ہر کام خوشی سے کرنے کو تیار ہیں۔‏ (‏واعظ ۴:‏۱-‏۳‏)‏ اِس کے علاوہ قدرتی آفتوں یا جذباتی،‏ ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار بننے والوں کے غم کی بابت بھی سوچیں۔‏ کوئی تعجب نہیں کہ بہتیرے پوچھتے ہیں کہ ”‏خدا دُکھ‌درد کی اجازت کیوں دیتا ہے؟‏“‏

مذہب سے وابستہ لوگ بھی تکلیف کی وجہ سمجھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔‏ شاید آپ بھی یہ سوچیں کہ ”‏آخر ایک پُرمحبت،‏ قادرِمطلق خدا انسان کو تکلیف میں پڑنے کی اجازت دیتا ہے؟‏“‏ اِس سوال کا دُرست اور تسلی‌بخش جواب ڈھونڈنا بہتیروں کو مشکل لگتا ہے۔‏ لیکن اگر ہم خدا کے ساتھ اچھا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو اسکا جواب پانا نہایت اہم ہے۔‏ یہ رشتہ ہمارے لئے دلی اطمینان کا باعث بن سکتا ہے۔‏ اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ بائبل اس سوال کا کیا جواب دیتی ہے تو براہِ‌مہربانی اگلا مضمون پڑھیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 2 نام تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویریں]‏

‏’‏ڈاکٹر ہم سے بار بار کہہ رہا تھا کہ ہمیں خدا پر بھروسا رکھنا چاہئے‘‏