کیا آپ کو یاد ہے؟
کیا آپ کو یاد ہے؟
کیا آپ نے مینارِنگہبانی کے حالیہ شماروں کو پڑھنے سے لطف اُٹھایا ہے؟ پس آیئے دیکھیں کہ آیا آپ مندرجہذیل سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں:
• سافن کے خاندان کی بابت پڑھنے سے ہم کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟
سافن ایک فقیہ اور یہوداہ کے بادشاہ یوسیاہ کا سیکرٹری تھا۔ سلطنت میں ایک اثرورسوخ رکھنے والے شخص کے طور پر، سافن نے سچی پرستش بحال کرنے کی مہم میں بادشاہ کی حمایت کی تھی۔ سافن کے دو بیٹوں نے یرمیاہ نبی کی حمایت کی۔ اسی طرح ایک اَور بیٹے اور دو پوتوں نے سچی پرستش کے سلسلے میں اپنے اثرورسوخ کو استعمال کِیا۔ لہٰذا ہمیں بھی اپنے وسائل اور اثرورسوخ کو سچی پرستش کو سربلند کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔—۱۵/۱۲، صفحہ ۱۹-۲۲۔
• آئرین ہوکستنباک ایک سنگین معذوری پر قابو پانے اور یہوواہ کی خدمت کرنے کے قابل کیسے ہوئی؟
جب وہ سات برس کی تھی تو اُس کی قوتِسماعت ختم ہو گئی۔ قوتِسماعت نہ ہونے کے باوجود، اُس نے دوسروں سے باتچیت کرنے اور اپنے شوہر (ایک سفری نگہبان) کیساتھ سفر کرنا سیکھ لیا ہے جو نیدرلینڈز کی کلیسیاؤں میں خدمت انجام دیتا ہے۔—۱/۱، صفحہ ۲۳-۲۶۔
• ”سرگرم باشاہتی مُناد“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر کونسی دو امدادی کُتب کی رونمائی ہوئی؟
دُنیابھر میں مسیحی واحد خدائے برحق کی پرستش کریں کتاب حاصل کرکے بہت خوش تھے۔ یہ کتاب اُن لوگوں کیساتھ مطالعہ کرنے کیلئے ترتیب دی گئی ہے جنہوں نے علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب کا مطالعہ ختم کر لیا ہے؛ دوسری نئی کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں ہے جو یہوواہ کی خوبیوں اور برتاؤ کے طریقۂکار کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتی ہے کہ اِن خوبیوں کو ظاہر کرنے کے سلسلے میں ہم کیسے اُس کی نقل کر سکتے ہیں۔—۱۵/۱، صفحہ ۲۳، ۲۴۔
• امثال ۱۲:۵ کا مفہوم کیا ہے کہ ”صادقوں کے خیالات دُرست ہیں“؟
نیک لوگوں کے خیالات اخلاقی طور پر پاک اور درست اور راست کام پر مُرتکز ہوتے ہیں۔ چونکہ نیک لوگ خدا اور ساتھی انسانوں کیلئے محبت سے تحریک پاتے ہیں اسلئے اُنکے ارادے بھی نیک ہوتے ہیں۔—۱۵/۱، صفحہ ۳۰۔
• کیا چیز ایک شخص کو کام کی بابت متوازن نظریہ قائم رکھنے میں مدد دے سکتی ہے؟
کام کرنے کیلئے بچپن سے تربیت حاصل کرنا مفید ہے۔ بائبل ہمیں کام کی اچھی عادات اپنانے اور سُستی سے گریز کرنے کی تاکید کرتی ہے۔ (امثال ۲۰:۴) یہ مسیحیوں کی حوصلہافزائی کرتی ہے کہ کام میں حد سے زیادہ مستغرق نہ ہوں۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ خدا کی خدمت ہماری زندگی میں بہت بلند مقام رکھتی ہے۔ (۱-کرنتھیوں ۷:۲۹-۳۱) مزیدبرآں، سچے مسیحیوں کو یہ اعتماد ہے کہ خدا اُنہیں کبھی ترک نہیں کریگا۔—۱/۲، صفحہ ۴-۶۔
• بائبل میں قربانگاہ کا پہلا ذکر کہاں پر آیا ہے؟
پیدایش ۸:۲۰ میں اُس قربانگاہ کا ذکر کِیا گیا ہے جو نوح نے سیلاب کے بعد کشتی سے باہر نکلکر بنائی تھی۔ تاہم، بہت اغلب ہے کہ قائن اور ہابل نے قربانی پیش کرنے کیلئے قربانگاہ کا استعمال کِیا تھا۔ (پیدایش ۴:۳، ۴)—۱۵/۲، صفحہ ۲۸۔
• بعض مسیحی تبدیلشُدہ حالات کا اچھا استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟
بعض نے اپنی ملازمت میں تبدیلی کو قبول کر لیا ہے یا ایسا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ خدمتگزاری کیلئے زیادہ وقت نکال سکیں۔ دیگر خاندانی ذمہداریوں میں کمی ہو جانے کے بعد خدا کی خدمت میں زیادہ وقت صرف کرنے لگے ہیں جیسےکہ جب بچے بالغ ہو جاتے اور شادی کر لیتے ہیں۔—۱/۳، صفحہ ۱۹-۲۲۔
• یوناہ اور پطرس رسول کی مثال دوسروں کو اُسی نظر سے دیکھنے میں ہماری مدد کیسے کرتی ہے جیسے یہوواہ دیکھتا ہے؟
یوناہ اور پطرس کی غلط سوچ اور ایمان اور فرمانبرداری کی آزمائش کیلئے اُنکا ردِعمل بالکل عیاں تھا۔ اسکے باوجود یہوواہ نے اُنکی عمدہ خوبیوں کو پہچانا اور اُنہیں اپنی خدمت میں استعمال کِیا۔ جب دوسرے ہمیں ناراض یا مایوس کرتے ہیں تو ہم اُنکی اچھی صفات پر جو ہمیں پہلے دلکش لگتی تھیں غور کر سکتے ہیں اور خدا اُنکی جس اچھائی کو دیکھتا ہے اُس پر توجہ دے سکتے ہیں۔—۱۵/۳، صفحہ ۱۶-۱۹۔
• مزامیر کی گنتی کے حوالے سے بائبل ترجموں میں فرق کیوں ہے؟
اصلی عبرانی زبان اور سپتواجنتا میں اور اُسکے یونانی ترجمے میں بھی کتاب کے نمبر شمار میں فرق ہے۔ اس بات کے پیشِنظر کہ آیا یہ عبرانی متن سے ہیں یا سپتواجنتا سے تعلق رکھتے ہیں، جدید ترجمے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔—۱/۴، صفحہ ۳۱۔