مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپ خدا سے کیا پوچھنا چاہینگے؟‏

آپ خدا سے کیا پوچھنا چاہینگے؟‏

آپ خدا سے کیا پوچھنا چاہینگے؟‏

پوری دُنیا میں لوگ زندگی سے متعلق بہت سے سنجیدہ سوال پوچھتے ہیں۔‏ کیا آپ بھی پوچھتے ہیں؟‏ بعض نے مذہبی پیشواؤں سے سوال پوچھے ہیں مگر اُنہیں تسلی‌بخش جواب نہیں ملے۔‏ بعض اپنے ہی دل میں ایسے سوالات پر سوچتے رہے ہیں۔‏ بعض نے راہنمائی کیلئے دُعا بھی کی ہے۔‏ کیا آپ کیلئے ایسے سوالات کے جواب حاصل کرنا واقعی ممکن ہے جو آپکو پریشان کرتے ہیں؟‏ بہتیرے لوگ خدا سے اِس طرح کے سوال پوچھتے ہیں۔‏

اَے خدا،‏ آپ درحقیقت کون ہیں؟‏

انسانوں کی ثقافت،‏ اُن کے آباؤاجداد کا مذہب اور کسی حد تک اُن کا اپنا انتخاب بھی خدا کی بابت اُنکے نظریے پر اثرانداز ہوتا ہے۔‏ بعض لوگ اپنے معبود کیلئے خاص نام استعمال کرتے ہیں جبکہ دیگر لوگ اُسے خدا ہی کہتے ہیں۔‏ کیا اِس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟‏ کیا کوئی سچا خدا ہے جو اپنے نام اور ذات کو ہم پر آشکارا کرتا ہے؟‏

اتنا زیادہ دُکھ‌درد کیوں ہے؟‏

اگر کسی شخص کے غیرمحتاط یا بداخلاق طرزِزندگی نے اُسکی صحت کو تباہ کر کے اُسے مفلس بنا دیا ہے تو وہ شکایت کر سکتا ہے۔‏ لیکن اُسے معلوم ہونا چاہئے وہ ایسے دُکھ‌درد میں مبتلا کیوں ہے۔‏

تاہم،‏ بہتیرے بےقصور لوگ بھی تکلیف اُٹھاتے ہیں۔‏ بعض طویل بیماری میں مبتلا رہتے ہیں۔‏ دیگر اپنا سر چھپانے اور اپنے خاندان کے لئے روٹی کمانے کی خاطر بظاہر ناقابلِ‌تسخیر رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔‏ لاکھوں لوگ جُرم،‏ جنگ،‏ بِلاامتیاز تشدد،‏ قدرتی آفات یا اعلیٰ حکام کی ناانصافی کا شکار ہو جاتے ہیں۔‏

لہٰذا،‏ بہتیرے قابلِ‌فہم طور پر پوچھتے ہیں:‏ ’‏یہ حالتیں اسقدر عام کیوں ہیں؟‏ خدا اس تمام دُکھ‌درد کی اجازت کیوں دیتا ہے؟‏‘‏

مَیں کیوں موجود ہوں؟‏ میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟‏

جب کوئی شخص روزمرّہ زندگی میں اپنی تمام کاوشوں کی ناکامی کے باعث مایوس ہو جاتا ہے اور اُسے کوئی اطمینان حاصل نہیں ہوتا تو اُسکے ذہن میں اکثر یہ سوال پیدا ہوتا ہے اور بہتیرے لوگوں کا حال ایسا ہی ہے۔‏ لاکھوں لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ خدا نے ہر شخص کے مقدر کا پہلے ہی سے تعیّن کر دیا ہے۔‏ کیا یہ سچ ہے؟‏ اگر خدا نے آپ کیلئے کوئی خاص مقصد ٹھہرایا ہے تو بِلاشُبہ آپ اسکی بابت جاننا چاہینگے۔‏

دُنیا کی تمام کُتب میں سے صرف ایک خدا کے الہام سے ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔‏ آپ یقیناً تمام نسلِ‌انسانی کیلئے خدا کے پیغام کے سلسلے میں یہی توقع کرینگے کہ وہ سب کیلئے دستیاب ہو،‏ لہٰذا یہ کتاب دیگر تمام کُتب سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے۔‏ یہ مُقدس بائبل ہے۔‏ اس کتاب میں آسمان‌وزمین کا خالق،‏ خدا اپنے نام اور ذات آشکارا کرتا ہے۔‏ کیا آپ اس نام سے واقف ہیں؟‏ کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل خدا کی شخصیت کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے؟‏ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ہم سے خدا کے تقاضوں کی بابت کیا بیان کرتی ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

yhpargotohP kcotS xednI/srelhE dahC :REVOC

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر کا حوالہ]‏

yhpargotohP kcotS xednI/srelhE dahC :niatnuoM