مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ابدی زندگی کا انتخاب کریں

ابدی زندگی کا انتخاب کریں

ابدی زندگی کا انتخاب کریں

لوگوں کو پہلے کبھی اسقدر زیادہ انتخابات نہیں کرنے پڑے تھے۔‏ مثال کے طور پر،‏ ہمارے کپڑے،‏ کھانا،‏ رہائش اور نوکری اکثر انتخاب کا معاملہ بن گئے ہیں۔‏ دُنیا کے بہتیرے علاقوں میں بیاہتا ساتھی کا انتخاب کرنا بھی عام دستور ہے۔‏ تاہم،‏ بائبل جس انتخاب کا موقع پیش کرتی ہے وہ تمام‌تر انتخابات سے بالاتر ہے—‏یہ تمام نسلِ‌انسانی کے لئے دستیاب ہے۔‏

بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏صداقت پر قائم رہنے والا زندگی حاصل کرتا ہے اور بدی کا پیرو اپنی موت کو پہنچتا ہے۔‏“‏ (‏امثال ۱۱:‏۱۹‏)‏ نیز یسوع مسیح نے بیان کِیا:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِ‌واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح کو جسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔‏“‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

جی‌ہاں،‏ ہمارا خالق ہمیں ایسی روش کا انتخاب کرنے کا موقع بخشتا ہے جو ہمیشہ کی زندگی تک پہنچاتی ہے!‏ ہمیں ابدی زندگی حاصل کرنے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟‏

بائبل کے مطابق،‏ ”‏صداقت کی راہ میں زندگی ہے۔‏“‏ (‏امثا ۱۲:‏۲۸‏)‏ ہم ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر گامزن راستباز لوگوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔‏ وہ کیسے؟‏ ہم اپنی زندگیاں خدا کی مرضی اور اُسکے احکام کے مطابق ہونے کا یقین کر لینے سے ایسا کر سکتے ہیں۔‏ (‏متی ۷:‏۱۳،‏ ۱۴‏)‏ پس دُعا ہے کہ ہم درست انتخاب کرکے خدا کی طرف سے ہمیشہ کی زندگی کی بخشش حاصل کریں۔‏—‏رومیوں ۶:‏۲۳‏۔‏