ایک دلچسپ روزنامچہ
ایک دلچسپ روزنامچہ
سیاح ریچرڈ ای. برڈ نے ۱۹۲۸ سے ۱۹۵۶ تک پانچ بار انٹارکٹکا یعنی قُطب جنوبی کے مہماتی سفر کئے۔ ایک ڈائری اور سفر کی درست تفصیلات پر مشتمل یادداشت کی مدد سے وہ اور اُسکے ساتھی ہوا کی سمت کا تعیّن کرنے، نقشے تیار کرنے اور انٹارکٹیکا کے بّراعظم کی بابت کافی معلومات حاصل کرنے کے قابل ہوئے۔
برڈ کی مہمات ریکارڈ رکھنے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ بحری یا ہوائی سفر میں ایسا ریکارڈ رکھنا واقعی بہت ضروری ہوتا ہے۔ یہ معلومات بعدازاں سفر کے دوران رُونما ہونے والے واقعات یا مزید دَوروں کیلئے مفید باتوں کا جائزہ لینے کیلئے استعمال ہو سکتی ہیں۔
صحائف طوفانِنوح کی دلچسپ سرگزشت بیان کرتے ہیں۔ یہ عالمگیر طوفان ایک سال سے زائد عرصہ تک جاری رہا۔ طوفان کی تیاری میں نوح، اُسکی بیوی اور اُنکے تین بیٹوں اور اُنکی بیویوں نے تقریباً ۰۰۰،۴۰۰،۱ مکعب فٹ حجم کی کشتی بنانے میں ۵۰ یا ۶۰ سال صرف کئے۔ اسکا مقصد کیا تھا؟ اسکا مقصد طوفان کے دوران بعض انسانوں اور جانوروں کو محفوظ رکھنا تھا۔—پیدایش ۷:۱-۳۔
درحقیقت بائبل کی کتاب پیدایش میں طوفان کے شروع سے نوح اور اُس کے خاندان کے کشتی سے باہر آنے تک کی تفصیلات پر مبنی نوح کی یادداشت شامل ہے۔ کیا آجکل اِسکی ہمارے لئے کوئی اہمیت ہے؟