مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏’‏سلیمان بھی ان میں سے کسی کی مانند ملبّس نہ تھا‘‏

‏’‏سلیمان بھی ان میں سے کسی کی مانند ملبّس نہ تھا‘‏

‏’‏سلیمان بھی ان میں سے کسی کی مانند ملبّس نہ تھا‘‏

یہ جنگلی پھول جنوبی افریقہ میں سٹرکوں کے کنارے اُگتے ہیں۔‏ انکا نام کوسموس ہے اور امریکی حاری علاقے انکا اصل مقام ہیں۔‏ ایسے خوبصورت پھول ہمیں یسوع کا سکھایا ہوا ایک سبق یاد دِلا سکتے ہیں۔‏ یسوع کے بیشتر سامعین غریب تھے اور اپنی جسمانی ضروریات یعنی روٹی،‏ کپڑے اور مکان کیلئے فکرمند رہتے تھے۔‏

یسوع نے اپنے سامعین سے کہا:‏ ”‏پوشاک کیلئے کیوں فکر کرتے ہو؟‏ جنگلی سوسن کے درختوں کو غور سے دیکھو کہ وہ کس طرح بڑھتے ہیں۔‏ وہ نہ محنت کرتے نہ کاتتے ہیں۔‏ توبھی مَیں تم سے کہتا ہوں کہ سلیماؔن بھی باوجود اپنی ساری شان‌وشوکت کے اُن میں سے کسی کی مانند مُلبّس نہ تھا۔‏“‏—‏متی ۶:‏۲۸،‏ ۲۹‏۔‏

آجکل لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ یسوع کس قِسم کے جنگلی پھولوں کی بات کر رہا تھا۔‏ تاہم،‏ یسوع نے کہا کہ یہ پھول میدان کی گھاس کی مانند ہیں۔‏ ہم متی ۶:‏۳۰ میں پڑھتے ہیں:‏ ”‏پس جب خدا میدان کی گھاس کو جو آج ہے اور کل تنور میں جھونکی جائیگی ایسی پوشاک پہناتا ہے تو اَے کم‌اعتقادو تم کو کیوں نہ پہنائیگا؟‏“‏

اگرچہ کوسموس پھول اسرائیل میں تو نہیں اُگتے توبھی یہ جنگلی پھول اُس سبق کی تصدیق ضرور کرتے ہیں جو یسوع سکھا رہا تھا۔‏ ان پھولوں کو خواہ دُور سے دیکھیں یا نزدیک سے،‏ یہ نہایت خوبصورت ہوتے ہیں۔‏ اسی لئے فوٹوگرافر اور آرٹسٹ بڑے شوق سے انکی تصویریں بناتے ہیں۔‏ لہٰذا،‏ یسوع کی یہ بات بالکل درست تھی کہ ”‏سلیماؔن بھی باوجود اپنی ساری شان‌وشوکت کے اُن میں سے کسی کی مانند مُلبّس نہ تھا۔‏“‏

آجکل ہمارے لئے اس میں کیا سبق ہے؟‏ خدا کی خدمت کرنے والے لوگ اِس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ کٹھن حالات میں بھی اُنکی ضروریات پورا کریگا۔‏ یسوع نے کہا:‏ ”‏[‏خدا کی]‏ بادشاہی کی تلاش میں رہو تو یہ چیزیں [‏جیسے روٹی،‏ کپڑا اور مکان]‏ بھی تمہیں مل جائینگی۔‏“‏ (‏لوقا ۱۲:‏۳۱‏)‏ جی‌ہاں،‏ خدا کی بادشاہت کو تلاش کرنے سے حقیقی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔‏ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ لوگوں کیلئے کیا کریگی؟‏ یہوواہ کے گواہ بائبل سے ان سوالات کے جواب تلاش کرنے میں آپکی مدد کرکے خوش ہونگے۔‏