مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا“‏

‏”‏اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا“‏

‏”‏اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا“‏

ایک یہوواہ کے گواہ نے ۲۰۰۲ /‏ ۲۰۰۳  کے دوران منعقد ہونے والے ”‏سرگرم بادشاہتی مُناد“‏ ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر ریلیز ہونے والی نئی ۳۲۰ صفحات کی کتاب کی بابت کچھ یوں اظہارِخیال کِیا،‏ ”‏مَیں تہِ‌دل سے اس خوبصورت تحفے یہوواہ کے نزدیک جائیں کے لئے آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‏ اِس نے میرے دل کا خلا پُر کر دیا ہے یعنی یہوواہ کی طرف سے محبت اور پسندیدگی کے احساس کی ضرورت کو پورا کر دیا ہے۔‏ اب مَیں یہوواہ اور اُسکے بیٹے کے بہت قریب محسوس کرتا ہوں۔‏ مَیں سب کو اس کتاب کے بارے میں بتانا اور اپنے عزیزوں کو یہ کتاب دینا بھی چاہتا ہوں۔‏“‏ آئیے اس نئی کتاب کی چند خصوصیات اور اسکی اشاعت کی وجہ پر غور کریں۔‏

نئی کتاب کی چند خصوصیات

اس نئی کتاب میں کیا کچھ پایا جاتا ہے؟‏ مطالعے کے ان دو مضامین میں پیش‌کردہ معلومات کے علاوہ اس میں اَور بہت سی باتیں شامل ہیں!‏ اس کتاب کے ۳۱ ابواب ہیں جن میں سے ہر ایک مینارِنگہبانی کے مطالعے کے مضمون کے برابر ہے۔‏ دیباچے اور پہلے تین ابواب کے بعد کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کِیا گیا ہے جو یہوواہ کی چار بنیادی صفات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔‏ ہر حصہ متعلقہ خوبی کے جائزے کیساتھ شروع ہوتا ہے۔‏ اگلے چند ابواب ظاہر کرتے ہیں کہ یہوواہ اس خوبی کو کیسے ظاہر کرتا ہے۔‏ ہر حصے میں یسوع کی بابت بھی ایک باب دیا گیا ہے۔‏ کیوں؟‏ اسلئےکہ یسوع نے کہا تھا کہ ”‏جس نے مجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا۔‏“‏ (‏یوحنا ۱۴:‏۹‏)‏ یہوواہ کا کامل پرتَو یسوع ہمیں خدا کی صفات کے سرگرمِ‌عمل ہونے کی واضح مثالیں فراہم کرتا ہے۔‏ ہر حصہ ایک ایسے باب کیساتھ ختم ہوتا ہے جو ہمیں متعلقہ خوبی ظاہر کرنے میں یہوواہ کی نقل کرنا سکھاتا ہے۔‏ یہوواہ کی صفات پر گفتگو کرتے ہوئے یہ نئی کتاب بائبل کی ہر کتاب کا حوالہ دیتی ہے۔‏

کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں کی کچھ خاص خصوصیات بھی ہیں۔‏ دوسرے باب سے شروع کرتے ہوئے ہر باب میں ایک بکس بعنوان ”‏غوروخوض کے لئے سوالات“‏ دیا گیا ہے۔‏ اس بکس میں صحائف اور سوال باب کا اعادہ کرنے کے لئے نہیں دئے گئے۔‏ بلکہ،‏ یہ متعلقہ موضوع پر غوروخوض کیلئے بائبل استعمال کرنے میں آپ کی مدد کے لئے دئے گئے ہیں۔‏ آپ کے لئے ہر صحیفے کو اچھی طرح پڑھنا اچھا ہوگا۔‏ پھر سوال پر غور کریں اور ذاتی اطلاق کرنے کی کوشش کریں۔‏ ایسے غوروخوض سے آپکے دل کو یہوواہ کے نزدیک جانے کی تحریک ملے گی۔‏—‏زبور ۱۹:‏۱۴‏۔‏

کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں کی تصاویر بہت زیادہ تحقیق کے بعد عمدہ تعلیم اور تحریک دینے کیلئے شائع کی گئی ہیں۔‏ سترہ ابواب کے اندر بائبل مناظر پیش کرنے والی پورےپورے صفحے کی تصاویر دی گئی ہیں۔‏

اشاعت کا مقصد؟‏

کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں کس مقصد کے تحت شائع کی گئی تھی؟‏ اس نئی اشاعت کا بنیادی مقصد یہوواہ کو زیادہ بہتر طور پر جاننے میں ہماری مدد کرنا ہے تاکہ ہم اپنے خدا کیساتھ گہرا اور مضبوط رشتہ پیدا کر سکیں۔‏

کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو کتاب یہوواہ کے نزدیک جائیں سے مستفید ہو سکتا ہے؟‏ شاید کوئی بائبل طالبعلم یا کوئی غیرفعال مسیحی بھائی یا بہن؟‏ کیا آپ نے خود اس کتاب کو پڑھنا شروع کر دیا ہے؟‏ اگر نہیں تو جتنی جلدی ممکن ہو کیوں نہ ایسا کرنے کیلئے وقت مختص کریں؟‏ پڑھائی کے بعد غوروخوض کیلئے بھی وقت نکالیں۔‏ دُعا ہے کہ یہ نئی کتاب یہوواہ خدا کے بہت نزدیک جانے میں آپکی مدد کرے تاکہ آپ ازحد شادمانی اور جوش کیساتھ اُسکی بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کر سکیں!‏