محبت کی اعلیٰترین قِسم
محبت کی اعلیٰترین قِسم
مسیحی یونانی صحائف یا نئے عہدنامے میں لفظ ”محبت“ زیادہ مرتبہ یونانی لفظ اگاپے کا ترجمہ ہے۔
اس اصطلاح کے مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے، حوالہجاتی کتاب انسائٹ آن دی سکرپچرز * بیان کرتی ہے: ”عام خیال کے برعکس، [اگاپے] محض ذاتی وابستگی پر مبنی جذبات نہیں بلکہ صحیح کام کی مناسبت سے خلوصدلی سے دوسرے کی بھلائی چاہتے ہوئے اُصول، فرض اور معقولیت کے ساتھ رضامندی پر مبنی اخلاقی یا سماجی محبت ہے۔ اگاپے (محبت) ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوتی ہے اسلئے یہ کسی کیلئے بھی راست اُصولوں کو ترک کرنے اور سخت جوابیعمل دکھانے کا باعث نہیں بنتی۔“
اگاپے میں گہرا احساس بھی شامل ہوتا ہے۔ پطرس رسول نے بیان کِیا: ”آپس میں بڑی محبت [اگاپے] رکھو۔“ (۱-پطرس ۴:۸) لہٰذا، یہ کہنا بجا ہوگا کہ اگاپے میں دلودماغ دونوں کا عملدخل ہوتا ہے۔ کیوں نہ ایسے صحائف پر غور کریں جو محبت کی ایسی اعلیٰترین قِسم کی قوت اور وسعت کو ظاہر کرتے ہیں؟ مندرجہذیل حوالے مفید ہو سکتے ہیں: متی ۵:۴۳-۴۷؛ ۱۵:۱۲، ۱۳؛ رومیوں ۱۳:۸-۱۰؛ افسیوں ۵:۲، ۲۵، ۲۸؛ ۱-یوحنا ۳:۱۵-۱۸؛ ۴:۱۶-۲۱۔
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 3 یہوواہ کے گواہوں کی شائعکردہ۔