مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

حاجتمندوں کیلئے تسلی

حاجتمندوں کیلئے تسلی

حاجتمندوں کیلئے تسلی

بائبل نفسیاتی صحت کی راہنما کتاب نہیں ہے۔‏ تاہم،‏ یہ ہمیں تسلی اور مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود زندگی کی قدر کرنے کے قابل بناتی ہے۔‏ صحائف حقیقت‌پسندی سے بیان کرتے ہیں:‏ ”‏انسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے۔‏ تھوڑے دنوں کا ہے اور دُکھ سے بھرا ہے۔‏“‏ (‏ایوب ۱۴:‏۱‏)‏ ہماری اپنی ناکاملیت بعض آزمائشوں کا سبب بنتی ہے۔‏ تاہم بنیادی طور پر انسانی تکلیف کا ذمہ‌دار کون ہے؟‏

بائبل اس کی شناخت ایک شریر روح کے طور پر کراتی ہے جسے  ابلیس اور شیطان کہا جاتا ہے۔‏ وہ ”‏سارے جہان کو گمراہ کر دیتا ہے“‏ اور نوعِ‌انسان کیلئے بہتیرے مسائل کا سبب بنتا ہے۔‏ تاہم،‏ بائبل ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ اُسکا خاتمہ قریب ہے۔‏ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۹،‏ ۱۲‏)‏ خدا بہت جلد اُس تکلیف کو مکمل طور پر ختم کر دیگا جو شیطان زمین کے رہنے والوں پر لایا ہے۔‏ بائبل کے مطابق،‏ خدا نے ایک نئی راستباز دُنیا کا وعدہ کِیا ہے جو نااُمیدی اور مایوسی کا خاتمہ کریگی۔‏—‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏۔‏

یہ جاننا کسقدر تسلی‌بخش ہے کہ انسانی تکلیف عارضی ہے!‏ یسوع مسیح کے ذریعے خدا کی آسمانی بادشاہت کے تحت ناانصافی اور تکلیف ختم ہو  جائے گی‏۔‏ خدا کے مقررہ بادشاہ کی بابت صحائف بیان کرتے ہیں:‏ ”‏وہ  محتاج کو جب وہ فریاد کرے۔‏ اور غریب کو جسکا کوئی مددگار نہیں چھڑائیگا۔‏ وہ غریب اور محتاج پر ترس کھائیگا۔‏ اور محتاجوں کی جان کو بچائیگا۔‏ وہ فدیہ دیکر اُنکی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائیگا اور اُنکا خون اُسکی نظر میں بیش‌قیمت ہوگا۔‏“‏—‏زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۴‏۔‏

ان نبوّتی الفاظ کی تکمیل کا وقت بہت قریب ہے۔‏ ہم فردوسی زمین پر  شاندار حالات میں ہمیشہ کی زندگی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔‏ (‏لوقا ۲۳:‏۴۳؛‏ یوحنا ۱۷:‏۳‏)‏ ان تقویت‌بخش صحیفائی وعدوں کا علم حاجتمندوں کیلئے اُمید اور تسلی پیش کرتا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

Depressed girl: Photo ILO/J. Maillard