مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

صبر اور استقلال کے خوشگوار نتائج

صبر اور استقلال کے خوشگوار نتائج

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

صبر اور استقلال کے خوشگوار نتائج

یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی تھی کہ اخیر زمانے میں ”‏بہتیروں کی محبت ٹھنڈی پڑ جائیگی۔‏“‏ نتیجتاً،‏ دُنیا کے بیشتر حصوں میں آجکل لوگ بادشاہتی خوشخبری کے لئے سردمہری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‏ بعض تو مذہب ہی کو بڑی حقارت سے دیکھتے ہیں۔‏—‏متی ۲۴:‏۱۲،‏ ۱۴‏۔‏

اسکے باوجود،‏ چیک ریپبلک میں بادشاہتی پبلشر ایمان اور صبر کیساتھ اس چیلنج کا بڑی کامیابی کیساتھ سامنا کر رہے ہیں جیساکہ مندرجہ‌ذیل تجربہ ظاہر کرتا ہے۔‏

دو گواہوں نے بند دروازے کے پیچھے کھڑی خاتون سے بات‌چیت کی۔‏ کچھ دیر بعد تھوڑا سا دروازہ کھلا،‏ ایک ہاتھ باہر نکلا اور مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے پکڑ لئے جو گواہ پیش کر رہی تھیں۔‏ اسکے بعد ”‏شکریہ“‏ کی آواز آئی اور دروازہ بند ہو گیا۔‏ گواہ بہنیں سوچنے لگیں ”‏کیا ہمیں دوبارہ آنا چاہئے؟‏“‏ اُن میں سے ایک نے جو کُل‌وقتی مُناد تھی اُسکے پاس واپس جانے کا فیصلہ کِیا اور دوسری بار بھی ایسا ہی واقع ہوا اور کوئی سال‌بھر یہی معمول چلتا رہا۔‏

اپنی رسائی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کرنے کے بعد اُس پائنیر نے مدد کیلئے یہوواہ سے دُعا کی۔‏ اگلی بار جب اُس نے رسالے پیش کئے تو خاتون سے دوستانہ سوال کئے:‏ ”‏آپ کا کیا حال ہے؟‏ کیا آپکو رسالے پسند آئے؟‏“‏ پہلے تو کوئی جواب نہ ملا مگر چند ملاقاتوں کے بعد اُس خاتون کے رویے میں تبدیلی واقع ہوئی۔‏ ایک مرتبہ اُس نے پورا دروازہ کھول دیا مگر بڑی مختصر سی گفتگو کی۔‏

دروازے پر گفتگو کرنے کے سلسلے میں اُس خاتون کی ہچکچاہٹ کے پیشِ‌نظر پائنیر نے اُسے خط لکھنے،‏ آنے کا مقصد بیان کرنے اور گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏ بالآخر،‏ ڈیڑھ سال تک صبر کرنے کے بعد پائنیر اُس خاتونِ‌خانہ کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے میں کامیاب ہو گئی۔‏ بعدازاں جب اُس خاتون نے بتایا کہ ”‏جب سے آپ رسالے لا رہی ہیں مَیں نے خدا پر ایمان رکھنا شروع کر دیا ہے“‏ تو اُسے بہت حیرت اور خوشی ہوئی۔‏

بِلاشُبہ،‏ بادشاہتی منادی کرنے اور شاگرد بنانے کے کام میں صبر اور استقلال سے خوشگوار نتائج نکل سکتے ہیں۔‏—‏متی ۲۸:‏۱۹،‏ ۲۰‏۔‏