مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اُس نے مہربانی کو عزیز رکھا

اُس نے مہربانی کو عزیز رکھا

اُس نے مہربانی کو عزیز رکھا

ملٹن جی.‏ ہینشل نے کافی عرصہ تک یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ایک رُکن کے طور پر خدمت انجام دی اور مارچ ۲۲،‏ ۲۰۰۳ کو ہفتے کے روز اپنی زمینی زندگی ختم کی۔‏ اُسکی عمر ۸۲ سال تھی۔‏

ملٹن ہینشل نے جوانی میں ہی یہوواہ کے گواہوں کے ہیڈکوارٹرز کے عملے میں شمولیت اختیار کی اور ۶۰ سال تک وفاداری سے خدمت کی۔‏ اپنی بصیرت اور بادشاہتی منادی میں مخلصانہ دلچسپی کی وجہ سے جلد ہی بہت سراہا جانے لگا۔‏ سن ۱۹۳۹ میں،‏ وہ این.‏ ایچ.‏ نار کا سیکرٹری بنا جو اُس وقت یہوواہ کے گواہوں کے بروکلن چھاپہ‌خانے کا نگہبان تھا۔‏ جب بھائی نار نے ۱۹۴۲ میں پوری دُنیا کے گواہوں کی راہنمائی شروع کی تو بھائی ہینشل اُسکا معاون تھا۔‏ بھائی ہینشل نے سن ۱۹۵۶ میں لوسلی بےنٹ سے شادی کی اور پھر دونوں نے زندگی کی خوشیوں اور دشواریوں کا سامنا کِیا۔‏

بھائی ہینشل نے سن ۱۹۷۷ میں بھائی نار کی وفات تک اُنکی قربت میں کام کِیا۔‏ بھائی نار کیساتھ اُنہوں نے ۱۵۰ ممالک کا دورہ بھی کِیا پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں بالخصوص مشنریوں اور برانچ دفاتر میں کام کرنے والوں کی حوصلہ‌افزائی کی۔‏ یہ سفر بعض‌اوقات بہت مشکل اور خطرناک ہوتا تھا۔‏ سن ۱۹۶۳ میں،‏ لائبیریا کی ایک کنونشن پر بھائی ہینشل کو کسی حب‌الوطنی کے کام میں حصہ نہ لینے کے باعث سخت اذیت بھی اُٹھانی پڑی۔‏ * بھائی ہینشل بےحوصلہ ہونے کی بجائے واپس لائبیریا آئے اور یہوواہ کے گواہوں کیلئے زیادہ آزادی حاصل کرنے کے مقصد سے اُس مُلک کے صدر سے ملاقات کی۔‏

بھائی ہینشل مسائل اور مشکلات کو ہمیشہ عملی اور معقول طریقے سے حل کرتے تھے۔‏ اُسکے رفقاء اُسکی انکساری،‏ مزاح اور نظم‌وضبط کی بڑی قدر کرتے تھے۔‏ اُسکا حافظہ بہت ہی اچھا تھا،‏ بہتیرے مشنری اس بات سے حیران ہوتے تھے کہ اُسے ہمارے نام کیسے یاد رہتے ہیں،‏ وہ ہماری زبان میں چند جملے کیسے بول لیتا ہے۔‏ اکثر اُسکے ہنسی‌مذاق سے بھی دوسرے بہت محظوظ ہوتے تھے۔‏

میکاہ ۶:‏۸ ہمیں ”‏رحم‌دلی کو عزیز“‏ رکھنے کی تلقین کرتی ہے۔‏ ملٹن ہینشل کو اس سلسلے میں ایک اچھے نمونے کے طور پر ضرور یاد رکھا جائیگا۔‏ بھاری ذمہ‌داریوں کے باوجود وہ قابلِ‌رسائی،‏ نرم‌مزاج اور شفیق تھا۔‏ وہ اکثر یہ کہتا تھا کہ ”‏کوئی معاملہ نپٹاتے وقت یہ یاد رکھیں کہ رحم‌دلی ہی صحیح اور مفید ہے۔‏“‏ اگرچہ ہم اس عزیز بھائی سے محروم ہو جانے پر غمگین ہیں توبھی ہم خوش ہیں کہ اُس نے آخر تک برداشت کی اور اب اُسکا اَجر یعنی ”‏زندگی کا تاج“‏ یقینی ہے۔‏—‏مکاشفہ ۲:‏۱۰‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 4 ۱۹۷۷ ائیر بُک آف جیہوواز وِٹنسز کے صفحہ ۱۷۱-‏۱۷۷ کو دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

جی.‏ ایم ہینشل اور این.‏ ایچ.‏ نار

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

اپنی بیوی لوسلی کیساتھ