مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا ایک ہی ’‏سچا مذہب‘‏ ہے؟‏

کیا ایک ہی ’‏سچا مذہب‘‏ ہے؟‏

کیا ایک ہی ’‏سچا مذہب‘‏ ہے؟‏

ایک کیتھولک دستاویز ڈومینس یُسس بیان کرتی ہے:‏ ”‏جیسے ایک مسیح ہے ویسے ہی اُسکا بدن اور دُلہن یعنی کیتھولک اور رسولی کلیسیا بھی ایک ہے۔‏“‏

رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینل جوزف رَٹزنگر کا یہ بیان  اُس کے چرچ کی اِس تعلیم کو واضح کرتا ہے کہ سچا مذہب صرف ایک ہی ہو سکتا ہے۔‏ اُس نے کہا کہ یہ مذہب ”‏مسیح کی واحد کلیسیا یعنی کیتھولک کلیسیا ہے۔‏“‏

‏”‏سچی کلیسیائیں نہیں“‏

پوپ جان پال دوم نے اس سلسلے میں کہا کہ ڈومینس یُسس میں ”‏دیگر مذاہب کے مقابلے میں فضیلت کا نہ تو کوئی دعویٰ کِیا گیا ہے اور نہ ہی انکی تحقیر کی گئی ہے“‏ اسکے باوجود پروٹسٹنٹ چرچ کے سربراہوں نے اسکی سخت مذمت کی ہے۔‏ مثال کے طور پر،‏ اِس چرچ کے ایک رُکن نے کہا کہ یہ دستاویز ”‏رومن کیتھولک چرچ کے ایسے ذی‌اثر گروہ“‏ کی ایجاد ہے جو ”‏ویٹیکن کی دوسری مجلس میں متعارف کرائی جانے والی آزادخیالی کے رُجحان سے خائف ہے۔‏“‏

پروٹسٹنٹ چرچ کے ایک سربراہ نے کہا کہ یہ دستاویز اگر ”‏ویٹیکن کی دوسری مجلس میں پیش‌کردہ نظریے کی بجائے پُرانے نظریے کی حمایت کرتی ہے تو یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔‏“‏ ویٹیکن کے اس دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ کیتھولک عقائد کو رد کرنے والی تمام کلیسیائیں ”‏سچی کلیسیائیں نہیں،‏“‏ اُس نے کہا:‏ ”‏میری نظر میں یہ نہایت تذلیل‌کُن بات ہے۔‏“‏

ڈومینس یُسس نے ایسا بیان کیوں شائع کِیا؟‏ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رومن کیتھولک مجلس اس نظریے سے پریشان تھی کہ مذہبی معیار بدل سکتے ہیں۔‏ آئرلینڈ کے ایک اخبار کے مطابق ”‏جوزف رَٹزنگر بھی تمام مذاہب کو اچھا خیال کرنے کے نظریے سے پریشان ہو گیا تھا۔‏“‏ اسلئے اُس نے صرف کیتھولک چرچ کو سچا قرار دیا۔‏

کیا مذہب کے سلسلے میں انتخاب اہم ہے؟‏

بہت سے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ تمام مذاہب میں اچھائی پائی جاتی ہے اور صرف ایک مذہب کو سچا کہنا ناممکن ہے۔‏ اُنکے نزدیک مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اِسلئے اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس مذہب کا انتخاب کرتے ہیں۔‏

یہ نظریہ لوگوں کو غالباً بہت پسند ہے حالانکہ اسکی وجہ سے مختلف فرقے بن گئے ہیں۔‏ لوگ اِن فرقوں کو انفرادی آزادی کا اظہار سمجھتے ہیں۔‏ لیکن ایک مصنف نے کہا،‏ اِس نظریے کی وجہ سے ”‏لوگوں نے اپنی زندگی میں مذہب کو اہمیت دینا چھوڑ دیا ہے۔‏“‏

پس کونسا نظریہ درست ہے؟‏ کیا صرف ایک سچا مذہب ہے؟‏ کیا یہ کیتھولک مذہب ہے؟‏ کیا خدا دیگر مذاہب کو بھی قبول کرتا ہے؟‏ اِن سوالات کا تعلق چونکہ خالق کیساتھ ہمارے رشتے سے ہے لہٰذا اس معاملے میں اُسکی رائے پر غور کرنا ضروری ہے۔‏ ایسا کیسے ممکن ہے؟‏ خدا کے کلام بائبل کا مطالعہ کرنے سے ایسا ممکن ہے۔‏ (‏اعمال ۱۷:‏۱۱؛‏ ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶،‏ ۱۷‏)‏ آئیے دیکھیں کہ سچے مذہب کے موضوع پر اُسکا کلام کیا کہتا  ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

COVER: Mark Gibson/Index Stock Photography