مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

جب وعدے ضمانت ہوتے ہیں

جب وعدے ضمانت ہوتے ہیں

جب وعدے ضمانت ہوتے ہیں

تاریخ ایسے وعدوں سے بھری پڑی ہے جنہیں کبھی پورا نہیں کِیا گیا۔‏ قومیں اکثر امن معاہدوں کی پابندی کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں جنکی وجہ سے ہولناک جنگیں لڑی گئی ہیں۔‏ ایک مرتبہ نپولین نے کہا:‏ ”‏حکومتیں کسی دباؤ کے تحت یا اپنے فائدے کیلئے ہی اپنے وعدے پورے کرتی ہیں۔‏“‏

انسان کے وعدوں کی بابت آپکا کیا خیال ہیں؟‏ جب کوئی شخص اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا تو کتنی مایوسی ہوتی ہے!‏ اگر کوئی واقف‌کار یا معتبر شخص ایسا کرے تو اَور بھی دُکھ ہوتا ہے۔‏ بِلاشُبہ،‏ لوگ یا تو اپنے وعدے پورے کرنے کے قابل نہیں ہوتے یا پھر وہ ایسا کرنا ہی نہیں چاہتے۔‏

انسانی وعدوں اور خدائی وعدوں میں کتنا فرق ہے!‏ خدا کے وعدے قابلِ‌اعتماد ہیں۔‏ یہوواہ کا ہر وعدہ ایک ضمانت ہے۔‏ یہ ضرور پورا ہوگا۔‏ خدا کے حتمی کلام کی بابت یسعیاہ ۵۵:‏۱۱ بیان کرتی ہے:‏ ”‏اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے ہوگا۔‏ وہ بےانجام میرے پاس واپس نہ آئیگا بلکہ جو کچھ میری خواہش ہوگی وہ اُسے پورا کریگا اور اُس کام میں جسکے لئے مَیں نے اُسے بھیجا مؤثر ہوگا۔‏“‏

پس ہمیں بائبل میں درج خدا کے وعدوں کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟‏ ہم اُن پر بھروسا کر سکتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر،‏ یوحنا رسول نے لکھا:‏ ”‏دیکھ خدا کا خیمہ آدمیوں کے درمیان ہے اور وہ اُنکے ساتھ سکونت کریگا اور وہ اُسکے لوگ ہونگے اور خدا آپ اُنکے ساتھ رہیگا اور اُنکا خدا ہوگا۔‏ اور وہ اُنکی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دیگا۔‏ اِسکے بعد نہ موت رہیگی اور نہ ماتم رہیگا۔‏ نہ آہ‌ونالہ نہ درد۔‏ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔‏“‏ (‏مکاشفہ ۲۱:‏۳،‏ ۴‏)‏ اگر آپ یسوع کی اس بات پر عمل کریں تو آپ ایسی برکات سے محظوظ ہو سکتے ہیں:‏ ”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِ‌واحد اور برحق کو اور یسوؔع مسیح کو جسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔‏“‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏