مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏آپ نے میری آنکھیں کھول دیں“‏

‏”‏آپ نے میری آنکھیں کھول دیں“‏

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

‏”‏آپ نے میری آنکھیں کھول دیں“‏

ڈوروٹا ایک کُل‌وقتی مُناد ہے جو پولینڈ کے مُلک میں رہتی ہے۔‏ ایک دن وہ اپنے ۱۴ سالہ بیٹے کا چیک‌اپ کرانے سکول کی ڈاکٹر کے پاس گئی۔‏ ڈاکٹر کا نام جینی تھا۔‏ * اُس نے ڈوروٹا سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپکا بیٹا گھریلو کاموں میں آپکی مدد کرتا ہے؟‏“‏

ڈوروٹا نے جواب میں کہا:‏ ”‏جی‌ہاں۔‏ ہم گھر میں چھ لوگ ہیں اور اکثر جب مَیں مصروف ہوتی ہوں تو میرا بیٹا پورے خاندان کیلئے کھانا پکاتا ہے۔‏ وہ گھر کی صفائی کرتا ہے اور مرمت کے چھوٹےموٹے کام میں بھی میرا ہاتھ بٹاتا ہے۔‏ وہ پڑھنے کا بہت شوقین ہے اور ایک محنتی طالبعلم بھی ہے۔‏“‏

جینی نے کہا:‏ ”‏شاباش،‏ یہ تو بہت اچھی بات ہے۔‏ مَیں یہاں ۱۲ سال سے کام کر رہی ہوں لیکن آج تک مَیں نے نہیں سنا کہ کوئی بچہ ایسا کرتا ہو۔‏“‏

ڈوروٹا نے جان لیا کہ یہ گواہی دینے کا بہترین موقع ہے۔‏ اُس نے کہا:‏ ”‏بہت سے والدین اپنے بچوں کی صحیح طریقے سے تربیت نہیں کرتے جسکی وجہ سے بچے اپنے آپ کو کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں سمجھتے۔‏“‏

جینی نے پوچھا:‏ ”‏آپکو یہ کیسے معلوم ہے؟‏ بہتیرے والدین کو تو اِن باتوں کا علم ہی نہیں ہوتا۔‏“‏

ڈوروٹا نے جواب میں کہا:‏ ”‏یہ معلومات مجھے بائبل سے ملی ہیں۔‏ مثال کے طور پر،‏ استثنا ۶:‏۶-‏۹ میں کہا گیا ہے کہ والدین کو سب سے پہلے بائبل کی تعلیمات پر خود عمل کرنا چاہئے پھر وہ اپنے بچوں کو عمدہ تربیت دے سکتے ہیں۔‏“‏

اِس پر جینی نے کہا:‏ ”‏واہ،‏ بہت خوب!‏ لیکن آپ اپنے بچوں کی تربیت میں بائبل کو کیسے استعمال کرتی ہیں؟‏“‏

ڈوروٹا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏ہم ہر ہفتے اپنے بچوں کیساتھ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔‏ ایسا کرنے کیلئے ہم کتاب نوجوانوں کے سوال—‏اُنکے مؤثر جواب * کو استعمال کرتے ہیں۔‏“‏ پھر اُس نے اِس کتاب کے چند مضامین کا ذکر کِیا۔‏

یہ سُن کر جینی نے کہا:‏ ”‏آپ نے تو میری آنکھیں کھول دیں۔‏ کیا آپ مجھے یہ کتاب لا کر دکھا سکتی ہیں؟‏“‏

ایک گھنٹے کے بعد ڈوروٹا گھر سے کتاب لے کر واپس جینی کے پاس پہنچی۔‏

جینی نے کتاب کو دیکھتے ہوئے کہا:‏ ”‏آپ کس مذہب سے تعلق رکھتی ہیں؟‏“‏

اُس نے کہا:‏ ”‏مَیں یہوواہ کی گواہ ہوں۔‏“‏

جینی نے سوال کِیا:‏ ”‏یہوواہ کے گواہ دوسرے مذہب کے لوگوں کیساتھ کیسے پیش آتے ہیں؟‏“‏

ڈوروٹا نے جواب دیا:‏ ”‏بالکل ایسے ہی عزت کیساتھ جیسے مَیں آپکے ساتھ پیش آ رہی ہوں۔‏ ہماری یہ خواہش ہے کہ تمام لوگ بائبل کی سچائی جانیں۔‏“‏

اِس پر جینی بہت خوش ہوئی۔‏

جانے سے پہلے ڈوروٹا نے جینی کی یہ کہتے ہوئے حوصلہ‌افزائی کی کہ ”‏آپ بھی بائبل کو روزانہ پڑھا کریں۔‏ یہ آپکی روزمرّہ زندگی میں مدد کریگی۔‏“‏

جینی نے مسکراتے ہوئے کہا:‏ ”‏مَیں ایسا ضرور کرونگی!‏“‏

ڈوروٹا نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بڑی دلیری سے اِس ڈاکٹر کو گواہی دی۔‏—‏۱-‏پطرس ۳:‏۱۵‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 نام بدل دیا گیا ہے۔‏

^ پیراگراف 10 یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ۔‏ انگریزی میں دستیاب ہے۔‏