مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایمان اور دلیری کی داستان—‏یوکرائن میں یہوواہ کے گواہ

ایمان اور دلیری کی داستان—‏یوکرائن میں یہوواہ کے گواہ

ایمان اور دلیری کی داستان—‏یوکرائن میں یہوواہ کے گواہ

جس طرح پہلی صدی میں مسیحیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اُسی طرح آجکل بھی یہوواہ کے لوگوں کو مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔‏ (‏متی ۱۰:‏۲۲؛‏ یوحنا ۱۵:‏۲۰‏)‏ اِسکی ایک مثال یوکرائن کا مُلک ہے جہاں ۵۲ سال تک یہوواہ کے گواہوں کے کام پر پابندی رہی اور اُنہیں بہت اذیت پہنچائی گئی۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی ۲۰۰۲ ائیربُک آف جیہوواز وٹنسز میں ہمیں یوکرائن کے بہن‌بھائیوں کے تجربات بتائے گئے ہیں۔‏ اُنہوں نے ایمان،‏ حوصلے اور دلیری کیساتھ بہت سی مشکلات کو برداشت کِیا۔‏ اِن تجربات کو پڑھ کر بھائیوں نے پوری دُنیا سے یہوواہ کے گواہوں کی یوکرائن برانچ کو خط لکھے،‏ جن میں یوکرائن کے بھائیوں کی بہت تعریف کی گئی ہے۔‏ اِن میں سے چند تعریفی کلمات زیرِنظر ہیں:‏

‏”‏مَیں نے ابھی ۲۰۰۲ ائیربُک پڑھ کر ختم ہی کی ہے۔‏ اِن تمام واقعات کو پڑھتے ہوئے جو بہن‌بھائیوں پر گزرے تھے میری آنکھوں سے آنسو نہیں رُک رہے تھے۔‏ مجھے ان سے بہت حوصلہ‌افزائی ملی۔‏ مَیں خود کو اس عالمگیر برادری کا ایک حصہ سمجھتے ہوئے بہت فخر محسوس کرتی ہوں۔‏ آپکا بہت شکریہ!‏“‏—‏آندرے،‏ فرانس۔‏

‏”‏مَیں اس کتاب کیلئے یہوواہ خدا کی اتنی شکرگزار ہوں کہ مَیں آپکو بتا نہیں سکتی۔‏ جب مَیں بہن‌بھائیوں کے مختلف تجربات پڑھ رہی تھی تو میری آنکھوں سے آنسو بہا رہے تھے۔‏ اُن جوان بہن‌بھائیوں نے اپنی جوانی کے دنوں کو کسطرح اذیتوں کو برداشت کرتے ہوئے جیلوں میں گزارے۔‏ اُنہوں نے کیا ہی دلیری کا مظاہرہ کِیا۔‏ اگرچہ مَیں پچھلے ۲۷ سال سے سچائی میں ہوں لیکن یہ تجربات پڑھکر مجھے کافی حوصلہ‌افزائی ملی اور یہوواہ پر میرا ایمان اَور بھی مضبوط ہو گیا ہے۔‏“‏—‏ویرا،‏ سابق یوگوسلاویہ۔‏

‏”‏مَیں آپکی مثال سے بہت خوش ہوں کیونکہ آپ اتنے سالوں کی تکلیف اور مخالفت کے باوجود وفادار رہے ہیں۔‏ یہوواہ خدا پر آپکا مکمل بھروسا تعریف کے قابل ہے۔‏ آپکے تجربات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہوواہ اپنے لوگوں کو کبھی بھی نہیں بھولتا۔‏ اِنکو پڑھ کر ہم اپنی روزمرّہ کی مشکلات کو آسانی سے برداشت کر سکتے ہیں۔‏“‏—‏ہایتا،‏ فرنچ پولی‌نیشیا۔‏

‏”‏مَیں اس خط کے ذریعے آپکو بتانا چاہتی ہوں کہ ۲۰۰۲ ائیربُک میں درج بہن‌بھائیوں کے تمام تجربات نے میرے دل پر بڑا گہرا اثر کِیا ہے۔‏ مَیں اپنے آپ کو یہوواہ کی تنظیم کا حصہ سمجھ کر بڑا فخر محسوس کرتی ہوں۔‏ یقیناً یہوواہ اپنے لوگوں کو وقت پر قوت اور راہنمائی بخشتا ہے۔‏ مَیں اُس تکلیف کے بارے میں پڑھ کر کافی افسردہ ہوئی جو بہن‌بھائیوں نے برداشت کی۔‏ لیکن یہ پڑھ کر بہت خوش ہوئی کہ اُنکے تجربات کی بدولت بہت سے لوگ سچائی کی طرف آئے۔‏“‏—‏کولیٹ،‏ نیدرلینڈز۔‏

‏”‏مَیں اور میری بیوی نے جب ۲۰۰۲ ائیربُک پڑھی تو ہمارے دل پر گہرا اثر ہوا۔‏ ہم آپ تمام بہن‌بھائیوں کے بہت شکرگزار ہیں۔‏ آپ نے ہمارے لئے برداشت کا کیا ہی عمدہ نمونہ چھوڑا ہے۔‏ امثال ۲۷:‏۱۱ کے مطابق یہوواہ خدا یقیناً بہت خوش ہوا ہوگا جب شیطان کی طرف سے آنے والی مشکلات کے باوجود آپ لوگ وفادار رہے۔‏“‏—‏ایلن،‏ آسٹریلیا۔‏

‏”‏جب مَیں نے یوکرائن کے بہن‌بھائیوں کے بارے میں پڑھا کہ اُنہوں نے کسطرح جیل کی سزا،‏ مارپیٹ اور مختلف اذیتیں برداشت کیں تو غم کے مارے میری آنکھیں پُرنم ہو گئیں۔‏ مَیں اُن بہن‌بھائیوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مَیں اُنکی دل سے قدر کرتا ہوں۔‏ مَیں اُنکی دلیری اور ثابت‌قدمی سے بہت خوش ہوں۔‏ مجھے یہ معلوم ہے کہ اُنکو ایسا کرنے کیلئے طاقت کہاں سے ملی۔‏ یہوواہ خدا کی پاک روح نے اُنکو یہ طاقت بخشی تھی۔‏ یہوواہ ہم سب کے بہت قریب ہے اور ہمیشہ ہماری مدد کیلئے تیار رہتا ہے۔‏“‏—‏سرجی،‏ روس۔‏

‏”‏مَیں ۲۰۰۲ ائیربُک کو پڑھ کر بہت روئی۔‏ یہاں کی تمام بہنیں اور بھائی بھی آپ سب کے تجربات کی بہت قدر کرتے ہیں۔‏ مَیں خود کو اس عالمگیر برادری کا حصہ سمجھ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔‏—‏لی،‏ جنوبی کوریا۔‏

‏”‏آپ کے ایمان،‏ صبر اور یہوواہ کے لئے آپ کی محبت نے مجھے بہت  زیادہ حوصلہ‌افزائی دی۔‏ کبھی‌کبھار ہم اپنی آزادی اور یہوواہ کی طرف سے آنے والی روحانی خوراک کی قدر کرنا بھول جاتے ہیں۔‏ لیکن آپکے تجربات سے یہ ظاہر  ہوتا  ہے کہ آپ نے ایسا نہیں کِیا۔‏ اگر ہم یہوواہ کیساتھ ایسا ہی قریبی رشتہ برقرار رکھینگے تو وہ مشکلات میں ہماری بھی اسی طرح مدد کریگا۔‏“‏—‏پاؤلو،‏ برازیل

‏”‏مَیں نے ۲۰۰۲ ائیربُک بڑے شوق سے پڑھی۔‏ تمام تجربات نے میرے دل پر بڑا گہرا اثر کِیا۔‏ خاص طور پر بہن لڈیا کُرداس کے تجربے نے تو میرے دل کو چُھو لیا۔‏ مَیں اس بہن کے حوصلے کی بہت قدر کرتی ہوں۔‏“‏—‏نیڈیا،‏ کوسٹاریکا۔‏

‏”‏مَیں نے آج ۲۰۰۲ ائیربُک کو پڑھنا ختم کِیا ہے۔‏ جیسے جیسے مَیں اسے پڑھتی گئی یہوواہ پر میرا ایمان اَور زیادہ مضبوط ہوتا گیا۔‏ مَیں اُس واقعہ کو کبھی نہیں بھلا سکتی جب حکومت نے بھائیوں کا ایک دوسرے پر سے بھروسا تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔‏ اس بات سے مَیں یہ سبق حاصل کرتی ہوں کہ ہمیں کبھی بھی کلیسیا کے ذمہ‌دار بھائیوں پر شک نہیں کرنا چاہئے۔‏ مَیں آپکی بہت شکرگزار ہوں!‏ یہ تمام تجربات ہمارے لئے بہت حوصلہ‌افزا ہیں اور ہمیں امتحان کی گھڑی میں ثابت‌قدم رہنے کیلئے تیار کرتے ہیں۔‏“‏—‏لٹی‌سیا،‏ ریاستہائےمتحدہ۔‏

‏”‏ہم اس ائیربُک کیلئے بہت ہی شکرگزار ہیں۔‏ پوری دُنیا میں بہت سے گواہوں نے پہلی دفعہ یوکرائن میں بھائیوں کیساتھ ہونے والے واقعات کو پڑھا ہے۔‏ یہاں پر بھی جب بھائیوں نے اسے پڑھا تو اُن کی حوصلہ‌افزائی ہوئی۔‏ بہتیروں نے تو اپنی منادی میں اَور زیادہ وقت صرف کرنا شروع کر دیا ہے اور بعض نے امدادی پائنیر اور ریگولر پائنیر خدمت شروع کر دی ہے۔‏ جب ہم نے پڑھا کہ بہن‌بھائیوں نے پابندی کے دوران بھی یہوواہ کی خدمت کرنا نہیں چھوڑا تو ہمارا ایمان اَور بھی مضبوط ہو گیا۔‏“‏—‏کلیسیا کی خدمتی کمیٹی،‏ یوکرائن۔‏

یوکرائن کے بہن‌بھائیوں کی وفاداری پوری دُنیا کے گواہوں کیلئے کتنی حوصلہ‌افزا ہے۔‏ ہر سال کی ائیربُک کو پڑھنے سے ہمارا ایمان بڑھتا ہے اور اِسطرح ہم اس آخری دَور میں مضبوطی سے قائم رہ سکتے ہیں۔‏—‏عبرانیوں ۱۲:‏۱‏۔‏