مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ ”‏پینے کی آر پر لات“‏ مار رہے ہیں؟‏

کیا آپ ”‏پینے کی آر پر لات“‏ مار رہے ہیں؟‏

کیا آپ ”‏پینے کی آر پر لات“‏ مار رہے ہیں؟‏

قدیم زمانے میں باربردار جانوروں کو ہانکنے کیلئے عموماً ایک لمبی چھڑی استعمال کی جاتی تھی جسکے سرے پر دھات کا تیز نوکدار ٹکڑا لگا ہوتا تھا۔‏ اگر کوئی جانور پینے کی آر کی چبھن سے بچنے کیلئے اسکی مخالف سمت زور لگاتا تھا تو اسکا کیا نتیجہ نکلتا تھا؟‏ اسکو آرام کی بجائے تکلیف پہنچتی تھی۔‏

قیامت‌یافتہ  یسوع  نے  ساؤل  نامی  شخص  پر  اپنے  ظہور  کے  وقت  پینے کا  ذکر کِیا جو یسوع کے شاگردوں کو گرفتار کرنے کے لئے جا رہا تھا۔‏ آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی روشنی میں سے ساؤل کو یسوع کی یہ آواز  سنائی دی:‏ ”‏اَے ساؤل اَے ساؤل!‏ تُو مجھے کیوں ستاتا ہے؟‏ پینے  کی  آر  پر لات مارنا تیرے لئے مشکل ہے۔‏“‏ مسیحیوں کو ستا کر ساؤل  دراصل  خدا کے خلاف لڑتے ہوئے خود کو نقصان پہنچا رہا تھا۔‏—‏اعمال ۲۶:‏۱۴‏۔‏

کیا ہم بھی نادانستہ طور پر ”‏پینے کی آر پر لات“‏ مارنے والے بن سکتے ہیں؟‏ بائبل بیان کرتی ہے،‏ ”‏دانشمند کی باتیں پینوں کی مانند ہیں“‏ جو ہمیں صحیح سمت لے چلتی ہیں۔‏ (‏واعظ ۱۲:‏۱۱‏)‏ اگر ہم خدا کے کلام کی الہامی  مشورت قبول کریں تو یہ صحیح راہ میں ہماری رہبری کر سکتی ہے۔‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏)‏ اسکی راہنمائی کو رد کرنے سے ہمیں ہی نقصان ہوگا۔‏

ساؤل نے یسوع کی بات قبول کی،‏ اپنی روش تبدیل کی اور ہردلعزیز مسیحی رسول پولس بن گیا۔‏ اِسی طرح الہٰی مشورت پر دھیان دینا ہمارے لئے بھی ابدی برکات کا باعث بنیگا۔‏—‏امثال ۳:‏۱-‏۶‏۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

L. Chapons/Illustrirte Familien-Bibel nach der deutschen

Uebersetzung Dr. Martin Luthers