مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏واہ!‏ خدا کے کلام میں کتنی طاقت ہے“‏

‏”‏واہ!‏ خدا کے کلام میں کتنی طاقت ہے“‏

‏”‏واہ!‏ خدا کے کلام میں کتنی طاقت ہے“‏

‏’‏خدا کا کلام زندہ اور مؤثر ہے۔‏‘‏ (‏عبرانیوں ۴:‏۱۲‏)‏ سن ۲۰۰۳ کیلئے یہوواہ کے گواہوں کے کیلنڈر میں مختلف ممالک سے چھ لوگوں کی داستانیں دی گئی ہیں جنکی زندگی خدا کے کلام نے بدل دی ہے۔‏ کیلنڈر میں بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں نے کسطرح اپنی بُری عادات کو ترک کرکے اپنی خاندانی زندگی کو بہتر بنایا اور یہوواہ خدا کیساتھ اپنا رشتہ مضبوط کِیا ہے۔‏

پوری دُنیا سے ۲۰۰۳ کے کیلنڈر کے بارے میں بہت سے خط ملے ہیں جن میں سے چند اسطرح سے ہیں:‏

‏”‏یہ کیلنڈر سچے مسیحیوں کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ اُنہوں نے ایمان کی خاطر خود کو بدلنے کیلئے جن مشکلات کا سامنا کِیا ہے اِن میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔‏ کیلنڈر کی تصویروں کو دیکھ کر وہ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کئی بھائیوں نے اپنی زندگی میں کتنی بڑی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔‏“‏—‏سٹیون،‏ ریاستہائےمتحدہ۔‏

‏”‏مَیں آپکو خط لکھ کر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اِس سے پہلے جتنے بھی کیلنڈر آئے ہیں اُن میں سے کسی نے میرے دل پر اتنا گہرا اثر نہیں کِیا۔‏ مَیں اِس کیلنڈر کو منادی کرتے وقت اپنے ساتھ رکھونگا تاکہ لوگوں کو دکھا سکوں کہ بائبل کتنے مؤثر طریقے سے زندگیاں بدل سکتی ہے۔‏“‏—‏مارک،‏ بیلجیئم۔‏

‏”‏جب مَیں نے کیلنڈر میں دیکھا کہ یہوواہ کیسے لوگوں کی مدد کرتا ہے تو میری آنکھیں بھر آئیں۔‏ اِن ذاتی تجربات کو پڑھنے کے بعد مَیں اپنی زندگی میں مزید تبدیلیاں لانا چاہتی ہوں۔‏ اب مَیں خود کو پوری دُنیا کے بہن‌بھائیوں کے اَور بھی قریب محسوس کرتی ہوں۔‏“‏—‏میری،‏ ریاستہائےمتحدہ۔‏

‏”‏مَیں آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ آپ نے کیلنڈر میں ایسے لوگوں کے بارے میں بیان کِیا ہے جو روحانی طور پر بھٹکے ہونے کے باوجود خود کو بدلنے کے قابل ہوئے۔‏ یسوع کو بھی ایسے لوگوں سے ہمدردی تھی۔‏ اِس سے پہلے کبھی کسی کیلنڈر کو دیکھ کر میری آنکھیں پُرنم نہیں ہوئی تھیں۔‏“‏—‏کسانڈرا،‏ ریاستہائےمتحدہ۔‏

‏”‏جب مَیں ۱۱ سال کی تھی تو مَیں نے سگریٹ پینا اور منشیات لینا شروع کر دیا۔‏ مَیں اکثر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا کرتی تھی۔‏ لیکن یہوواہ کے بارے میں سیکھنے کے بعد مَیں نے تمام بُری عادتیں ترک کر دیں۔‏ یہ کیلنڈر میرے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اِس سے مجھے پتہ چلا ہے کہ مَیں بُری عادات کے خلاف اِس لڑائی میں اکیلی نہیں۔‏ اب مَیں اپنی زندگی یہوواہ کی خدمت میں گزارنا چاہتی ہوں۔‏“‏—‏مارگریٹ،‏ پولینڈ۔‏

‏”‏واہ!‏ خدا کے کلام میں کتنی طاقت ہے۔‏ جب مَیں نے ۲۰۰۳ کا کیلنڈر دیکھا تو مَیں نے بڑی مشکل سے اپنے آنسوؤں کو روکا۔‏ اِن تجربوں اور تصویروں سے خدا پر میرا ایمان اَور بھی مضبوط ہو گیا ہے۔‏“‏—‏ڈارلین،‏ ریاستہائےمتحدہ۔‏

‏”‏پہلے میری زندگی انہی لوگوں کی طرح تھی جنکے بارے میں کیلنڈر میں بتایا گیا ہے۔‏ یہوواہ خدا نے مجھے بُری عادتوں کو چھوڑنے کی طاقت بخشی۔‏ ایسی حقیقی سوانح‌عمریوں کیلئے آپکا بہت شکریہ۔‏“‏—‏ولیم،‏ ریاستہائےمتحدہ۔‏