مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ زمین کے فردوس بن جانے پر یقین رکھتے ہیں؟‏

کیا آپ زمین کے فردوس بن جانے پر یقین رکھتے ہیں؟‏

کیا آپ زمین کے فردوس بن جانے پر یقین رکھتے ہیں؟‏

بہت کم لوگ اِس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ زمین فردوس بن جائیگی۔‏ لیکن بہتیرے یہ سوچتے ہیں کہ اس زمین کا وجود ختم ہو جائیگا۔‏ ایک کتاب سائنسدانوں کے نظریے کو یوں بیان کرتی ہے کہ اربوں سال پہلے پوری کائنات ایک بہت بڑے دھماکے کی وجہ سے وجود میں آئی تھی اور اگر انسان اسے تباہ نہ بھی کرے توبھی بہتیرے یہ یقین رکھتے ہیں کہ زمین اور پوری کائنات خودبخود تباہ ہو کر پھر سے ”‏ایک آتشی گولہ بن جائیگی۔‏“‏

۱۷ویں صدی کا انگریز شاعر جان ملٹن اس قِسم کا نظریہ نہیں رکھتا تھا۔‏ اُس نے فردوس کھو گیا کے عنوان پر ایک نظم میں لکھا کہ خدا نے زمین پر فردوس‌نما ایک باغ بنایا اور اس میں انسانوں کو رکھا۔‏ اُنہوں نے اُس فردوس کو کھو دیا۔‏ لیکن ملٹن کو اس بات پر یقین تھا کہ فردوس دوبارہ بحال ہوگا اور یسوع مسیح تمام وفادار لوگوں کو ایک دن آسمان یا زمین پر حقیقی خوشی دیگا۔‏ ملٹن بڑے اعتماد کیساتھ کہتا ہے کہ ”‏پھر تمام زمین فردوس‌نما ایک باغ بن جائیگی۔‏“‏

فردوس—‏زمین پر یا آسمان پر؟‏

بہتیرے لوگ ملٹن کی اس بات سے متفق ہیں کہ اگر وہ اس زمین پر بہت سی مصیبتیں اور دُکھ برداشت کرتے ہیں تو اُنہیں انعام ضرور ملیگا۔‏ لیکن کہاں؟‏ اس زمین پر یا آسمان پر؟‏ بعض لوگوں کو فردوس کا زمین پر ہونا بھی عجیب لگتا ہے۔‏ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لوگ اس زمین کو چھوڑ کر آسمان پر رہنے سے ہی حقیقی خوشی حاصل کر سکیں گے۔‏

ایک کتاب یوں بیان کرتی ہے کہ دوسری صدی کا مذہبی عالم آئرینس یہ یقین رکھتا تھا کہ فردوس آسمان پر نہیں بلکہ اس زمین پر ہی بحال ہوگا۔‏ کچھ مذہبی لیڈر اس بات پر ایمان رکھتے تھے کہ ”‏خدا دوبارہ اس زمین پر فردوس بحال کریگا۔‏“‏ اِن میں جان کیلون اور مارٹن لوتھر شامل تھے جو خود آسمان پر جانے کی خواہش رکھتے تھے۔‏ اسکے علاوہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اسی بات پر ایمان رکھتے تھے۔‏ مثلاً بعض یہودی یہ یقین رکھتے تھے کہ خدا اپنے مقررہ وقت میں انسانوں کی تمام تکالیف کو ختم کر دیگا اور پھر لوگ اس زمین پر سکون سے زندگی بسر کر سکیں گے۔‏ قدیم فارسی ایمان کے مطابق ”‏خدا اِس زمین کی ابتدائی حالت کو دوبارہ بحال کریگا تاکہ لوگ اِس پر سلامتی سےرہ سکیں۔‏“‏

لوگ اب ایک فردوسی زمین پر یقین کیوں نہیں رکھتے؟‏ کیا انسان اس زمین پر صرف عارضی طور پر رہنے کیلئے آیا تھا؟‏ پہلی صدی کے ایک یہودی فلاسفر نے بھی سکھایا کہ زمین دراصل آسمان تک پہنچنے کیلئے ایک راہ ہے۔‏ کیا اُسکا خیال درست ہے؟‏ جب خدا نے انسان کو ایک فردوسی زمین پر رکھا تو کیا اُسکا مقصد کچھ اَور تھا؟‏ کیا انسان اس زمین پر حقیقی خوشی حاصل کر سکتا ہے؟‏ کیوں نہ بائبل میں سے ان سوالات کے جواب تلاش کریں۔‏ ایسا کرنے سے آپ بھی ۶۰ لاکھ سے زائد لوگوں کی طرح یہ نتیجہ اخذ کرنے کے قابل ہو جائینگے کہ خدا اس زمین پر دوبارہ فردوس بحال کریگا۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر]‏

شاعر جان ملٹن اس بات پر ایمان رکھتا تھا کہ فردوس پھر سے بحال ہوگا

‏[‏صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

‏,COVER: Earth: U.S. Fish & Wildlife Service

Washington, D.C./NASA

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

‏,Earth: U.S. Fish & Wildlife Service

Leslie‎’s ‏:Washington, D.C./NASA; John Milton