حوض جن میں پانی نہیں ٹھہرتا
حوض جن میں پانی نہیں ٹھہرتا
بائبل وقتوں میں پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے زمین میں کھودے گئے حوض استعمال کئے جاتے تھے۔ کچھ عرصہ تک، ملکِموعود میں، یہی حوض اسرائیلیوں کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کا واحد ذریعہ تھے۔
یرمیاہ نبی نے خدا کی طرف سے ایک پیغام میں حوضوں کی مثال استعمال کرتے ہوئے کہا: ”میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کیں۔ اُنہوں نے مجھ آبِحیات کے چشمہ کو ترک کر دیا اور اپنے لئے حوض کھودے ہیں۔ شکستہ حوض جن میں پانی نہیں ٹھہر سکتا۔“—یرمیاہ ۲:۱۳۔
اسرائیلیوں نے ”آبِحیات کے چشمہ“ یعنی یہوواہ خدا کو ترک کرنے کے بعد، اپنی حفاظت کے لئے ایسے ملکوں پر بھروسا کِیا جو بُتپرست تھے اور اُن کی بُتپرستی میں شامل ہو گئے تھے۔ اگر ایک حوض میں پانی نہ ہو تو وہ کسی کے کام نہیں آ سکتا۔ اِسی طرح ان بُتپرست قوموں کے پاس بھی تحفظ بخشنے کی طاقت نہیں تھی۔—استثنا ۲۸ :۲۰۔
اِس تاریخی مثال سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ یرمیاہ کے زمانے کی طرح آج بھی یہوواہ خدا زندگی کا چشمہ ہے۔ (زبور ۳۶:۹؛ مکاشفہ ۴:۱۱) یسوع مسیح کی قربانی کے ذریعے یہوواہ خدا ہمیں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ (یوحنا ۴:۱۴؛ ۱۷:۳) یرمیاہ کے دنوں کی طرح آج بھی بہتیرے لوگ خدا کے احکام کی نافرمانی کرتے ہیں۔ اِس کی بجائے وہ اِنسانی فیلسوفوں اور سیاستدانوں کے وعدوں پر بھروسا کرتے ہیں۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۱۸-۲۰؛ کلسیوں ۲:۸) آپ کس پر بھروسا کریں گے؟ ”آبِحیات کے چشمہ“ یہوواہ پر یا پھر ’شکستہ حوض پر، جس میں پانی نہیں ٹھہر سکتا؟‘
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
مٹی کی بنی ہوئی ایک دیوی جو اسرائیلی قبر میں ملی
[تصویر کا حوالہ]
Photograph taken by courtesy of the British Museum