مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏ہر ایک نیک کام کیلئے مستعد“‏

‏”‏ہر ایک نیک کام کیلئے مستعد“‏

‏”‏ہر ایک نیک کام کیلئے مستعد“‏

مسیحیوں کو خط لکھتے ہوئے پولس رسول نے کہا:‏ ”‏اُن کو یاد دِلا کہ حاکموں اور اختیار والوں کے تابع رہیں اور اُن کا حکم مانیں اور ہر نیک کام کے لئے مستعد رہیں۔‏“‏ (‏ططس ۳:‏۱‏)‏ یہاں پولس کس قِسم کے نیک کاموں کا ذکر کر رہا تھا؟‏ ایک عالم اس کے بارے میں یوں بیان کرتا ہے:‏ ”‏مسیحیوں کو نہ صرف حکومت کے قوانین پر چلنا تھا بلکہ اُنہیں ہر قِسم کے نیک کاموں کے لئے بھی تیار رہنا تھا۔‏ .‏ .‏ .‏ مثال کے طور پر،‏ جب ایک علاقے میں آگ لگتی یا کسی طرح کی آفت آتی ہے تو مسیحی اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔‏“‏

مسیحی اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں بشرطیکہ ایسا کرنے میں وہ خدا کے اصولوں کی خلاف‌ورزی نہ کر رہے ہوں۔‏ (‏اعمال ۵:‏۲۹‏)‏ اسکی ایک مثال پر غور کریں۔‏ جاپان کے شہر ابینا کا آگ بجھانے والا عملہ ہر سال یہ اندازہ لگاتا ہے کہ اگر اصل میں آگ لگ جائے تو لوگ اپنے دفتروں سے کتنی جلدی نکل سکیں گے۔‏ اسلئے یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر میں بھی یہ مشق کی جاتی ہے اور یہاں پر کام کرنے والے لوگ آگ بجھانے والے عملے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس مشق میں حصہ لیتے ہیں۔‏

شہر ابینا میں مختلف کمپنیاں پچھلے دس سال سے نمائشوں میں آگ بجھانے کے طریقوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔‏ اِن میں یہوواہ کے گواہوں کا برانچ دفتر بھی شرکت کرتا ہے۔‏ اُنکے اس کام میں حصہ لینے اور ماہر بننے کیلئے سرکاری طور پر اکثر تعریف کی گئی ہے اور ۲۰۰۱ میں اُنہیں حکومت کی طرف سے نمائش میں پہلا انعام بھی ملا۔‏ اس سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ ہر وقت نیک کام کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔‏ آگ بجھانے والے عملے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وہ شہریوں کی زندگی بچا سکتے ہیں۔‏

ایک زندگی بچانے والا کام

یہوواہ کے گواہ ایک اَور زندگی بچانے والے کام میں بھی مصروف ہیں۔‏ وہ لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی بابت بتاتے ہیں اور بائبل کے معیاروں پر چلنا سکھاتے ہیں۔‏ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ اسکے علاوہ وہ لوگوں کو ایک فردوسی زمین پر ہمیشہ کی زندگی کی اُمید کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔‏ ان باتوں کے بارے میں سیکھنے سے لوگوں کی زندگی زیادہ خوشحال ہو گئی ہے۔‏

کچھ لوگ یہوواہ کے گواہوں کے منادی کے کام کو پسند نہیں کرتے۔‏ مثال کے طور پر کینیڈا کے ایک شہر میں مقامی حکومت چاہتی تھی کہ یہوواہ کے گواہ اپنے منادی کے کام کیلئے حکومت کی اجازت حاصل کریں۔‏ لیکن یہوواہ کے گواہوں نے اِس قانون کے خلاف مقدمہ دائر کرایا۔‏ نتیجتاً یہ مقدمہ کینیڈا کی اعلیٰ عدالت تک پہنچ گیا۔‏ وہاں کے ایک جج نے یہ فیصلہ کِیا کہ یہوواہ کے گواہوں کو اپنے منادی کے کام کیلئے کسی قِسم کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔‏ اُس نے کہا:‏ ”‏یہوواہ کے گواہ اپنے منادی کے کام کے ذریعے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔‏ .‏ .‏ .‏ انکے رسالوں میں مذہب اور بائبل کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔‏ ان میں نشہ‌بازی اور خاندانی مسئلوں سے نپٹنے کیلئے مشورہ دیا جاتا ہے اور نوجوانوں کی تربیت کیلئے مضامین بھی شائع ہوتے ہیں۔‏“‏ آخرکار عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ”‏اگر ہم یہوواہ کے گواہوں سے کہیں کہ وہ بغیر اجازت کے منادی نہیں کر سکتے تو یہ اُن کیساتھ زیادتی ہوگی۔‏“‏

یہوواہ کے گواہ اپنے علاقے میں رہنے والے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہیں۔‏ وہ اُنہیں سکھاتے ہیں کہ مشکلات سے کیسے نپٹا جائے۔‏ اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگوں کو ہمیشہ کی زندگی کی اُمید بھی دیتے ہیں۔‏ ان سب باتوں کو سکھانے کے لئے وہ بائبل کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ ”‏ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہ‌مند بھی ہے۔‏ تاکہ مردِخدا کامل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لئے بالکل تیار ہو جائے۔‏“‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶،‏ ۱۷‏۔‏

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ کیسے ’‏ہر ایک نیک کام کیلئے تیار‘‏ رہتے ہیں؟‏ ہم آپکو اِنکے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔‏ اسطرح آپ بھی اس نیک کام سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو پوری دُنیا میں کِیا جا رہا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۳۰ پر تصویریں]‏

یہوواہ کے گواہ حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہیں

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویر]‏

گواہ اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے والوں کے طور پر مشہور ہیں