مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع کا خاندان—‏آپ اسکی بابت کیا جانتے ہیں؟‏

یسوع کا خاندان—‏آپ اسکی بابت کیا جانتے ہیں؟‏

یسوع کا خاندان—‏آپ اسکی بابت کیا جانتے ہیں؟‏

دُنیا کے بہتیرے خطوں میں دسمبر کے مہینے میں اکثر یسوع کی پیدائش کے ایسے مناظر نظر آتے ہیں جن میں یسوع کو ایک چھوٹے بچے کے طور پر اپنی ماں مریم کی گود میں اور یوسف کو ساتھ کھڑا دکھایا جاتا ہے۔‏ یہ منظر اکثر اُن لوگوں کو بھی اچھا لگتا ہے جو مسیحی نہیں ہیں۔‏ ایسی تصویروں میں یسوع کو خاص طور پر نمایاں کِیا جاتا ہے۔‏ لیکن بائبل صحائف یسوع کے خاندان کی بابت کیا بتاتے ہیں؟‏

یسوع کی پیدائش غیرمعمولی تھی۔‏ وہ ایک کنواری سے پیدا ہوا جسکا نام مریم تھا۔‏ بائبل کے مطابق یسوع کی زندگی کو رُوح‌اُلقدس کے ذریعے آسمان سے زمین پر مریم کے رَحم میں منتقل کِیا گیا تھا۔‏ (‏لوقا ۱:‏۳۰-‏۳۵‏)‏ اسطرح یسوع زمین پر ایک خاندان کا حصہ بن گیا۔‏ جب ایک فرشتہ نے مریم کو بتایا کہ وہ حاملہ ہوگی تو اُس وقت اُسکی منگنی یوسف کیساتھ ہو چکی تھی جسے یسوع کا لےپالک باپ بننا تھا۔‏

یسوع کی پیدائش کے بعد یوسف اور مریم کی اولاد پیدا ہوئی۔‏ یہ یسوع کے سوتیلے بہن‌بھائی تھے۔‏ ایک مرتبہ ناصرۃ کے لوگوں نے یسوع کے بارے میں یہ سوال کِیا:‏ ”‏کیا یہ بڑھئی کا بیٹا نہیں؟‏ اور اِسکی ماں کا نام مریمؔ اور اِسکے بھائی یعقوؔب اور یوؔسف اور شمعوؔن اور یہوؔداہ نہیں؟‏ اور کیا اِسکی سب بہنیں ہمارے ہاں نہیں؟‏“‏ (‏متی ۱:‏۲۵؛‏ ۱۳:‏۵۵،‏ ۵۶؛‏ مرقس ۶:‏۳‏)‏ ہم اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یسوع کے چار بھائی اور کم از کم دو بہنیں تھیں۔‏

تاہم،‏ آجکل بہتیرے لوگ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ یسوع کے سوتیلے بہن‌بھائی اصل میں مریم اور یوسف کی اولاد تھے۔‏ کیوں؟‏ اسکے بارے میں ایک کیتھولک کتاب یوں کہتی ہے:‏ ”‏چرچ نے شروع ہی سے یہ تعلیم دی ہے کہ مریم ہمیشہ کنواری رہی تھی۔‏ اسلئے اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ مریم کی کوئی اَور اولاد نہیں تھی۔‏“‏ یہی کتاب بیان کرتی ہے کہ بائبل میں ”‏بھائی“‏ اور ”‏بہن“‏ کے الفاظ کے مختلف معنی ہو سکتے ہیں۔‏ ایک تو وہ کسی قریبی یا مذہبی تعلق کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں یا پھر وہ ماموں یا چچا کی اولاد بھی ہو سکتے ہیں۔‏

کیا تمام لوگ اِس بیان پر متفق ہیں؟‏ ایسا نہیں ہے کیونکہ بعض کیتھولک علما بھی اس بات پر پورا یقین رکھتے ہیں کہ یسوع کے بہن‌بھائی تھے۔‏ ایک عالم،‏ جان پی.‏ مائیر نے لکھا:‏ ”‏نئے عہدنامے میں بھائی کیلئے مستعمل ایڈلفوس یونانی لفظ کسی عام رشتے کی طرف نہیں بلکہ سگے یا سوتیلے بھائی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔‏“‏ * یہ درست ہے کہ صحائف اِس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یسوع کے سوتیلے بہن بھائی تھے جو یوسف اور مریم سے پیدا ہوئے تھے۔‏

اناجیل میں ہمیں یسوع کے اَور بھی رشتہ‌داروں کا ذکر ملتا ہے۔‏ لیکن آئیے ہم یسوع کے قریبی خاندان پر توجہ دیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہم اُس سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 6 جے.‏ پی.‏ مائیر امریکن کیتھولک بائبل ایسوسی‌ایشن کے سابقہ صدر نے ایک کیتھولک رسالے میں یسوع کے بہن‌بھائیوں کے بارے میں ایک مضمون لکھا جس سے مندرجہ‌بالا بیان لیا گیا ہے۔‏