مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آپ کس کے وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں؟‏

آپ کس کے وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں؟‏

آپ کس کے وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں؟‏

‏”‏اُس نے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن اِن پر عمل نہیں کِیا۔‏“‏ یہ الفاظ ولیم شیکسپیئر کے ایک ڈرامے سے لئے گئے ہیں۔‏

شیکسپیئر نے مذکورہ‌بالا الفاظ انگلینڈ میں سولہویں صدی کے ایک مضبوط سیاستدان کارڈینل تھامس والسی کو مخاطب کرکے لکھے تھے۔‏ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شیکسپیئر نے وعدوں کے بارے میں جوکچھ کہا وہ آجکل بھی سچ ثابت ہو رہا ہے۔‏ لوگ اکثر وعدے کرکے انہیں پورا نہیں کرتے۔‏ یہی وجہ ہے کہ بہتیرے لوگ کسی بھی وعدے پر بھروسا نہیں کرتے۔‏

انتہائی مایوسی

سن ۱۹۹۰ میں جب بلقانی ممالک میں لڑائی جاری تھی تو اقوامِ‌متحدہ نے یہ اعلان کِیا کہ بوسنیا کا شہر سری‌بری‌نیکا ایک ”‏محفوظ شہر“‏ ہے۔‏ یہاں پر کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔‏ ان وعدوں کی بِنا پر بہتیرے مسلمانوں نے اس شہر میں پناہ لی۔‏ لیکن یہ وعدہ بالکل جھوٹا ثابت ہوا۔‏ (‏زبور ۱۴۶:‏۳‏)‏ حملہ‌آور فوجوں نے جولائی ۱۹۹۵ میں،‏ اقوامِ‌متحدہ کی فوجوں کو بڑی آسانی سے شکست دے کر اس شہر پر قبضہ کر لیا۔‏ جسکے نتیجے میں ۰۰۰،‏۶ مسلمان لاپتہ ہو گئے اور تقریباً ۲۰۰،‏۱ لوگ مارے گئے۔‏

ہر پہلو سے زندگی وعدوں سے پُر ہے لیکن افسوس کہ لوگ انہیں پورا نہیں کر پاتے۔‏ مثال کے طور پر،‏ ایک کتاب یوں کہتی ہے کہ چیزیں بیچنے والی کمپنیاں اشتہاربازی کے ذریعے باتیں تو آسمانوں کی کرتی ہیں لیکن اصل میں وہ لوگوں کو دھوکا دے رہی ہوتی ہیں۔‏ بہتیرے لوگ سیاستدانوں پر بھروسا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکثر اپنے وعدے توڑ دیتے ہیں۔‏ مذہبی راہنما بھی جنکو حقیقت میں لوگوں کی مدد کرنی چاہئے وہ لوگوں سے بُری طرح پیش آتے ہیں۔‏ حتیٰ‌کہ ڈاکٹر اور اُستاد کے پیشے پر بھی لوگ بھروسا نہیں کرتے کیونکہ یہ بھی لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے اُنکے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔‏ بعض‌اوقات تو ڈاکٹر جان‌بوجھ کر اپنے فائدے کیلئے مریضوں کو جان سے مار دیتے ہیں۔‏ اسی لئے بائبل آگاہی دیتی ہے کہ ہمیں ہر وعدے پر بھروسا نہیں کرنا چاہئے۔‏—‏امثال ۱۴:‏۱۵‏۔‏

وعدے جو پورے کئے جاتے ہیں

بعض لوگ اپنے وعدوں کو ضرور پورا کرتے ہیں چاہے اُنہیں اس کی کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چُکانی پڑے۔‏ (‏زبور ۱۵:‏۴‏)‏ اُن کے وعدے ایک ضمانت کی طرح ہیں اور وہ اُن کی بہت قدر کرتے ہیں۔‏ اس کے برعکس کئی لوگ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بہت کوشش کرتے ہیں لیکن حالات کے پیشِ‌نظر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔‏—‏واعظ ۹:‏۱۱‏۔‏

وجہ خواہ کچھ بھی ہو یہ حقیقت ہے کہ بہتیرے لوگ کسی کے بھی وعدوں پر بھروسا کرنا مشکل پاتے ہیں۔‏ اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے:‏ کیا ایسے وعدے ہیں جن پر ہم بھروسا کر سکتے ہیں؟‏ جی‌ہاں۔‏ ہم خدا کے کلام بائبل میں پائے جانے والے وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں۔‏ کیوں نہ ہم اگلے مضمون کو غور سے پڑھ کر دیکھیں کہ وہ اسکے بارے میں کیا کہتا ہے؟‏ اسکو پڑھ کر آپ بھی لاکھوں لوگوں کی طرح یہ جان جائینگے کہ خدا کے وعدوں پر بھروسا کِیا جا سکتا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویر کا حوالہ]‏

AP Photo/Amel Emric