مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

روحانیت اور آپکی خوشحالی

روحانیت اور آپکی خوشحالی

روحانیت اور آپکی خوشحالی

غالباً آپ اپنا بیشتر وقت اپنی جسمانی صحت بحال رکھنے میں گزارتے ہونگے۔‏ مثلاً،‏ آپ ہر روز آٹھ گھنٹے سونے،‏ کئی گھنٹے کھانا پکانے اور کھانے اور آٹھ گھنٹے ملازمت میں صرف کرتے ہونگے تاکہ آپکو رہائش کیلئے جگہ اور کھانے کیلئے خوراک دستیاب ہو سکے۔‏ بیماری کی صورت میں آپ ایک اچھے ڈاکٹر کو دکھانے اور دوا خریدنے کیلئے پیسے اور وقت صرف کرتے ہیں۔‏ اسکے علاوہ آپ اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے گھر کو اور اپنے آپکو صاف‌ستھرا رکھتے اور باقاعدہ ورزش بھی کرتے ہونگے۔‏

تاہم،‏ اچھی صحت کیلئے صرف جسمانی ضروریات کا خیال رکھنا ہی کافی نہیں ہے۔‏ صحت‌وتندرستی کے لئے ایک اَور چیز بھی ضروری ہے۔‏ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ لوگوں کی جسمانی صحت کا اُن کی روحانی صحت سے بہت گہرا تعلق ہے۔‏

روحانی اور جسمانی صحت کا تعلق

میلبورن آسٹریلیا کی یونیورسٹی کے پروفیسر ہیڈلے جی.‏ پخ نے بیان کِیا کہ ”‏اس موضوع پر کی جانے والی طبّی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روحانیت اور جسمانی صحت‌وتندرستی میں گہرا تعلق ہے۔‏“‏ اس تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے دی میڈیکل جرنل آف آسٹریلیا نے بیان کِیا:‏ ”‏دوسرے لوگوں کی نسبت مذہبی لوگوں کو بلڈپریشر،‏ آنت کے کینسر اور کولیسٹرول کا خطرہ کم ہوتا ہے۔‏“‏

اسی طرح،‏ امریکہ کی ایک یونیورسٹی نے سن ۲۰۰۲ میں ۵۴۵،‏۶ لوگوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ کہا،‏ ”‏جو لوگ ہر ہفتے عبادت کیلئے جاتے ہیں وہ عبادت کیلئے نہ جانے یا کبھی‌کبھار جانے والے لوگوں کی نسبت زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں۔‏“‏ اس تحقیق کے اِنچارج اور یوسی برکلے کے سکول آف پبلک ہیلتھ کے لیکچرار ڈگ اومن نے کہا:‏ ”‏ہم نے جائزے میں حصہ لینے والے لوگوں کی ذاتی زندگی،‏ سگریٹ‌نوشی اور ورزش جیسی عادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے،‏ مذہبی اور غیرمذہبی لوگوں میں یہ فرق دیکھا ہے۔‏“‏

روحانی نقطۂ‌نظر رکھنے والے لوگوں کو حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے مذکورہ‌بالا ادارے نے بیان کِیا:‏ ”‏آسٹریلیا کے مذہبی لوگوں میں شادی زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔‏ اِن میں نشہ‌بازی،‏ خودکُشی،‏ پریشانی اور افسردگی کا میلان بہت کم ہوتا ہے۔‏ نیز ایسے لوگ اکثر دوسروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔‏“‏ برطانیہ کا دی برٹش میڈیکل جرنل بیان کرتا ہے:‏ ”‏روحانی طور پر مضبوط اعتقاد رکھنے والے لوگ روحانی اعتقادات نہ رکھنے والے لوگوں کی نسبت اپنے عزیز کی موت کے صدمے سے بہتر طور پر نپٹ سکتے ہیں۔‏“‏

حقیقی روحانیت کیا ہے اسکی بابت مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔‏ تاہم روحانیت آپکی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے۔‏ یہ بات یسوع کے ان الفاظ سے بھی مطابقت رکھتی ہے جو اُس نے تقریباً ۰۰۰،‏۲ سال پہلے کہے تھے:‏ ”‏مبارک ہیں وہ جو اپنی روحانی ضروریات سے باخبر ہیں۔‏“‏ (‏متی ۵:‏۳‏،‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن‏)‏ پس صحت،‏ خوشحالی اور روحانیت کے درمیان گہرے تعلق کے پیشِ‌نظر ہم خود سے یہ پوچھ سکتے ہیں:‏ ’‏مَیں کہاں سے قابلِ‌بھروسا روحانی راہنمائی حاصل کر سکتا ہوں؟‏ نیز خدا کو خوش کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏‘‏

‏[‏صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

‏: Photo Credits: Page 18: Mao Tse-tung and Golda Meir

‏:Hulton/Archive by Getty Images; Francis Ferdinand

‏:Hirohito, Lindbergh, & Einstein ‏;The War of the Nations From the book

‏:U.S. National Archives photo; Stalin:‏

;U.S. Army photo; Roosevelt: Franklin D. Roosevelt Library

‏(Churchill: The Trustees of the Imperial War Museum )‎MH 26392‎