مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ کیوں باربار آتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ کیوں باربار آتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ کیوں باربار آتے ہیں؟‏

ساری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ بڑے استقلال سے گھرباگھر پیغام سنانے کیلئے مشہور ہیں۔‏ بعض لوگ سوچتے ہیں کہ یہوواہ کے گواہ کیوں باربار اُنکے پاس آتے ہیں بالخصوص اُس وقت جبکہ ماضی میں اُنہوں نے گواہوں کے پیغام میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔‏ روس سے آنے والے دو خط اسکی وجہ بیان کرتے ہیں۔‏

خابروسک سے ایک ۱۹ سالہ لڑکی ماشا تسلیم کرتی ہے:‏ ”‏سچ ہے کہ مَیں یہوواہ کے گواہوں سے چھوت کی بیماری کی طرح بھاگتی تھی۔‏“‏ تاہم،‏ گواہوں کے شائع‌کردہ رسالے پڑھنے کے بعد اُسکے رویے میں تبدیلی آ گئی۔‏ ماشا لکھتی ہے:‏ ”‏یہ سب بہت ہی دلچسپ اور معلوماتی ہیں بلکہ خاص بات تو یہ ہے کہ یہ آپکو دُنیا کو ایک مختلف زاویے سے دیکھنے کے قابل بناتے ہیں۔‏ آہستہ آہستہ مجھے سمجھ میں آنے لگا کہ زندگی کا مقصد کیا ہے۔‏“‏

یوسوریسک کے شہر سے ۸۰ کلومیٹر دُور والدیوستک کے شمال سے،‏ سوتلانا نے لکھا:‏ ”‏مَیں نے حال ہی میں دی واچ‌ٹاور اور اویک!‏ پڑھنا شروع کئے ہیں۔‏ موجودہ دَور میں ان رسالوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔‏ مجھے سب مضامین اچھے لگتے ہیں۔‏ یہ انتہائی دلچسپ،‏ معلوماتی اور روشن‌خیالی عطا کرنے والے ہیں۔‏ اس دُنیا میں رہتے ہوئے ایسا ضروری اور مہربانہ کام انجام دینے کیلئے آپکا شکریہ!‏“‏

دُنیابھر میں یہوواہ کے گواہ پولس رسول کے سوچ کو تحریک دینے والے اِس سوال پر غور کرتے ہیں:‏ ”‏بغیر منادی کرنے والے کے [‏لوگ]‏ کیونکر سنیں؟‏“‏ (‏رومیوں ۱۰:‏۱۴‏)‏ اگلی مرتبہ جب گواہ آپ سے ملاقات کیلئے آتے ہیں تو کیوں نہ تھوڑی دیر کیلئے اُنکی بات سنیں؟‏ ہمیں اُمید ہے کہ آپ بھی خدا کے کلام بائبل میں پائے جانے والے تسلی‌بخش پیغام سے ضرور مستفید ہونگے۔‏