مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا ایمان شفا دے سکتا ہے؟‏

کیا ایمان شفا دے سکتا ہے؟‏

کیا ایمان شفا دے سکتا ہے؟‏

جب ہم بیمار پڑتے ہیں تو ہم تندرست ہونے کیلئے علاج کرواتے ہیں۔‏ شاید آپ بائبل سے جانتے ہوں کہ یسوع نے بہت سے لوگوں کو مختلف بیماریوں سے شفا دی۔‏ اُس نے اُنکو شفا کیسے دی؟‏ بائبل بیان کرتی ہے کہ یہ ”‏خدا کی شان“‏ سے ممکن تھا۔‏ (‏لوقا ۹:‏۴۲،‏ ۴۳؛‏ اعمال ۱۹:‏۱۱،‏ ۱۲‏)‏ اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایک شخص کے خدا پر ایمان لانے سے نہیں بلکہ خدا کی رُوح‌اُلقدس کی طاقت سے شفا ملتی تھی۔‏ (‏اعمال ۲۸:‏۷-‏۹‏)‏ اِسی لئے یسوع نے لوگوں سے کبھی یہ تقاضا نہیں کِیا تھا کہ وہ شفا پانے کیلئے اُس پر اپنے ایمان کا اظہار کریں۔‏

آپ شاید سوچیں:‏ ’‏کیا معجزانہ شفائیں صرف ماضی کی بات تھی یا یسوع کی طرح کی شفائیں دوبارہ بھی وقوع‌پذیر ہونگی؟‏ لاعلاج اور دردناک بیماریوں میں مبتلا لوگوں کیلئے کیا اُمید ہے؟‏‘‏

الہامی صحائف بیان کرتے ہیں کہ خدا کی راست نئی دُنیا میں خدا کی طاقت سے اُسی طرح کی معجزانہ شفائیں پھر رونما ہونگی جیسی یسوع اپنی زمینی زندگی کے دوران عمل میں لایا تھا۔‏ آپکے علاقے میں رہنے والے یہوواہ کے گواہ آپکو یہ بتا سکتے ہیں کہ خدا کب اور کیسے بیماری اور موت کو ہمیشہ کیلئے ختم کرتے ہوئے وہ سب کچھ کریگا جو آج کوئی بھی ایمانی شفا دینے والا نہیں کر سکتا۔‏ جی‌ہاں،‏ خدا ”‏موت کو ہمیشہ کیلئے نابود کریگا۔‏“‏—‏یسعیاہ ۲۵:‏۸‏۔‏