مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

لوگوں کو اُنکی جائےملازمت پر گواہی دینا

لوگوں کو اُنکی جائےملازمت پر گواہی دینا

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

لوگوں کو اُنکی جائےملازمت پر گواہی دینا

متی،‏ پطرس،‏ اندریاس،‏ یعقوب اور یوحنا اِن سب کیساتھ کیا واقع ہوا؟‏ یسوع نے اُن سب کو اُنکی کام کی جگہ سے اپنے پیچھے آنے کیلئے کہا تھا۔‏ جب یسوع نے پطرس،‏ اندریاس،‏ یعقوب اور یوحنا کو دعوت دی کہ ”‏میرے پیچھے چلے آؤ،‏“‏ تو وہ مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھے۔‏ اسی طرح جب یسوع نے متی کو بلایا تو وہ محصول کی چوکی پر تھا۔‏—‏متی ۴:‏۱۸-‏۲۱؛‏ ۹:‏۹‏۔‏

لوگوں کو اُنکی ملازمت کی جگہ پر گواہی دینے سے اچھے نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔‏ اسی لئے حال ہی میں جاپان میں یہوواہ کے گواہوں نے لوگوں کی نوکری کی جگہوں پر مُنادی کرنے کی خاص کوشش کی ہے۔‏ اس محنت کا نتیجہ یہ نکلا کہ کچھ ہی مہینوں میں ہزاروں واپسی ملاقاتیں کی گئیں اور ۲۵۰ بائبل مطالعے شروع کئے گئے۔‏ مہربانی سے مندرجہ‌ذیل تجربات کو پڑھیں۔‏

ٹوکیو میں ایک کُل‌وقتی مُناد نے ریسٹورنٹ کے ایک مینیجر سے ملاقات کی۔‏ اُس مینیجر نے کہا کہ ۳۰ سال پہلے اُس نے اپنے ہم‌جماعت سے بائبل پر بات‌چیت کی تھی۔‏ یہ ہم‌جماعت یہوواہ کا ایک گواہ تھا۔‏ اُس وقت تو مینیجر کو کچھ زیادہ سمجھ نہ آئی لیکن وہ بائبل میں دلچسپی لینے لگا۔‏ کُل‌وقتی مُناد کی ملاقات کی وجہ سے مینیجر نے علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے * کتاب سے بائبل کا مطالعہ شروع کر دیا۔‏ اسکے علاوہ مینیجر نے ہر رات سونے سے پہلے بائبل پڑھنے کی اپنی عادت بنا لی۔‏

ایک کُل‌وقتی مُناد نے ایک دفتر میں مینیجر سے ملنے کی کوشش کی۔‏ اگرچہ مینیجر دفتر میں نہیں تھا توبھی سیکرٹری نے فون پر کہا:‏ ”‏کیا آپ مجھ سے بات کرنا چاہینگی؟‏“‏ ٹیلی‌فون پر مختصر سی گفتگو کرنے کے بعد سیکرٹری اِس مُناد سے ملنے کیلئے دفتر سے باہر آئی۔‏ اُس نے کہا کہ وہ بائبل کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔‏ اگلی ملاقات پر کُل‌وقتی مُناد اس سیکرٹری کیلئے ایک بائبل لے آئی اور اُسکے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کر دیا۔‏ وہ دونوں صبح سویرے کام سے پہلے ایک پارک میں ملکر مطالعہ کرتی ہیں۔‏

یہوواہ کے ایک گواہ نے دفتر میں ملازمت کرنے والی ایک عورت کو مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے دئے لیکن اُس نے اُن رسالوں کو پھینک دیا۔‏ اِس عورت کے ایک ساتھی کارکن نے اُسے ایسا کرتے ہوئے دیکھ لیا۔‏ جب وہ گھر پہنچا تو اُس نے اپنی بیوی کو جو یہوواہ کی ایک گواہ ہے سب کچھ بتایا اور کہا کہ اگر مَیں اُس گواہ سے بات کرتا تو ضرور اُسکی سنتا۔‏ انکی بیٹی یہ گفتگو سُن رہی تھی۔‏ بیٹی نے یہ بات ایک گواہ کو بتا دی جو اُسکے والد کے دفتر کے گِردونواح میں مُنادی کا کام کرتا ہے۔‏ اِس گواہ نے لڑکی کے والد سے دفتر میں ملاقات کی اور اُس کیساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کر دیا۔‏ کچھ ہی عرصے بعد اس شخص نے باقاعدگی سے اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیا۔‏

لوگوں سے اُنکی ملازمت کی جگہ پر ملاقات کرنے سے گواہوں کو اَور بھی فائدے حاصل ہوئے ہیں۔‏ مثلاً جاپان کے بہتیرے گواہ فیکٹریوں،‏ دفتروں اور بازاروں میں لوگوں سے واپسی ملاقاتیں کرنے میں ماہر بن گئے ہیں۔‏ اسکے علاوہ اسطرح گواہی دینے سے بہت سے سُست پڑ جانے والے گواہوں سے رابط قائم کرنے اور پھر اُن میں سے بعض کیساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کا موقع ملا ہے۔‏ لوگوں سے اُنکی ملازمت کی جگہ پر ملاقات کرنے کے بڑے اچھے نتائج نکلے ہیں۔‏ ٹوکیو کی ایک کلیسیا نے حال ہی میں ۱۰۸ بائبل مطالعوں کی رپورٹ دی ہے۔‏ یہ تعداد پچھلے سال کی تعداد سے دُگنی ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 5 یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ۔‏