مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

طویل اور خوشگوار زندگی کا نسخہ

طویل اور خوشگوار زندگی کا نسخہ

طویل اور خوشگوار زندگی کا نسخہ

ایک کہاوت ہے کہ ”‏ہر کوئی بڑا ہونا چاہتا ہے مگر کوئی بھی عمررسیدہ ہونا نہیں چاہتا۔‏“‏ بہت سے لوگ جب ریٹائر ہونے کی عمر کو پہنچتے ہیں تو وہ زیادہ وقت اور کم ذمہ‌داریوں کے منتظر ہوتے ہیں۔‏ تاہم،‏ وہ بیکار اور بےمقصد زندگی سے ڈرتے ہیں۔‏ وہ تنہائی،‏ غم اور خراب صحت کی بابت بھی فکرمند ہوتے ہیں۔‏

پس،‏ خوشگوار زندگی کا راز کیا ہے؟‏ اچھے دوست اور ایک پُرمحبت خاندان نوجوانوں اور بوڑھوں دونوں کو خوش رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔‏ مگر یہ کافی نہیں کہ دوسرے لوگ ایک عمررسیدہ شخص کی زندگی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں۔‏ اس سے بھی اہم یہ ہے کہ ایک عمررسیدہ شخص دوسروں کیلئے کیا کر سکتا ہے۔‏

کوئی ۴۲۳ عمررسیدہ جوڑوں کے طویل مطالعے نے ظاہر کِیا کہ ”‏دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں اچھا کردار ادا کرنا ہماری عمر کو مزید بڑھا سکتا ہے۔‏“‏ اس مطالعے کا بندوبست کرنے والی سٹیفنی براؤن بیان کرتی ہے:‏ ”‏نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ دوسروں کیساتھ تعلقات سے حاصل ہونے والے فوائد کی نسبت دوسروں کو پہنچنے والے فوائد زیادہ سودمند ہوتے ہیں ۔‏“‏ اس دینے میں دوسروں کو گھریلو کام‌کاج میں مدد دینا،‏ بچوں کی دیکھ‌بھال کرنا،‏ چھوٹےچھوٹے کاموں میں ہاتھ بٹانا،‏ سواری فراہم کرنا یا کسی شخص کی بات کو توجہ سے سننا شامل ہو سکتا ہے۔‏

تقریباً ۰۰۰،‏۲ سال پہلے یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏دینا لینے سے مبارک ہے۔‏“‏ (‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏)‏ طویل اور خوشگوار زندگی کا نسخہ بڑا بینک بیلنس یا جوان بننے کے طریقوں اور خوارک میں نہیں ہے۔‏ اِسکی بجائے دوسروں کی زندگیوں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا وقت،‏ توانائی اور قوت صرف کرنے اور بھرپور زندگی گزارنے میں ہے۔‏

تاہم،‏ ہمیں بڑھاپے،‏ بیماری اور موت سے بچانے کیلئے محض وقت،‏ قوت اور طاقت ہی کافی نہیں ہیں۔‏ صرف خدا کی بادشاہت ہی ایسی چیزوں کو ختم کر سکتی ہے۔‏ اس حکمرانی کے تحت بیماری ختم ہو جائیگی اور ’‏اِسکے بعد موت بھی نہ رہیگی۔‏‘‏ (‏مکاشفہ ۲۱:‏۳،‏ ۴؛‏ یسعیاہ ۳۳:‏۲۴‏)‏ درحقیقت،‏ فرمانبردار انسان ہمیشہ تک فردوسی زمین پر خوش رہینگے۔‏ (‏لوقا ۲۳:‏۴۳‏)‏ یہوواہ کے گواہ دوسروں کو طویل اور خوشگوار زندگی کا بائبل پر مبنی نسخہ دینے کے قابل ہیں۔‏