مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپکی دُعائیں صورتحال کو بدل سکتی ہیں؟‏

کیا آپکی دُعائیں صورتحال کو بدل سکتی ہیں؟‏

کیا آپکی دُعائیں صورتحال کو بدل سکتی ہیں؟‏

ہم میں سے کون ہے جس نے کبھی کسی ایسی مصیبت کا سامنا نہ کِیا ہو جس میں ہم نے خود کو بےبس خیال کِیا ہو؟‏ بائبل ظاہر کرتی ہے کہ پولس رسول جانتا تھا کہ دُعائیں ایسی تشویشناک حالتوں کے نتائج کو بدل سکتی ہیں۔‏

جب پولس کو روم میں بِلاوجہ قید کِیا گیا تو اس نے ساتھی ایمانداروں سے اپنے حق میں دُعا کرنے کیلئے کہا:‏ ”‏مَیں تمہیں یہ کام کرنے کی اسلئے اَور بھی نصیحت کرتا ہوں کہ مَیں جلد تمہارے پاس پھر آنے پاؤں۔‏“‏ (‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۸،‏ ۱۹‏)‏ ایک دوسرے موقع پر پولس نے اعتماد کا اظہار کِیا کہ خدا اسکی جلد رہائی کی دُعاؤں کا جواب دیگا۔‏ (‏فلیمون ۲۲‏)‏ پولس جلد ہی رِہا ہو گیا اور اس نے اپنا مشنری کام شروع کر دیا۔‏

لیکن کیا دُعائیں واقعی آپکے مسائل کے نتائج کو بدل سکتی ہیں؟‏ شاید۔‏ تاہم،‏ یاد رکھیں دُعا محض ایک رسمی مذہبی کام نہیں ہے۔‏ یہ ہمارے شفیق اور قادرِمطلق آسمانی باپ کیساتھ حقیقی رابطہ ہے۔‏ ہمیں اپنی دُعاؤں میں نہایت قطعی ہونے کی بابت پس‌وپیش نہیں کرنی چاہئے اور اسکے بعد صبر سے انتظار کرنا چاہئے کہ یہوواہ کیسے جواب دیتا ہے۔‏

شاید خدا ہر دُعا کا جواب براہِ‌راست نہ دے اور نہ ہی ہمیشہ ہماری توقع کے مطابق جواب دیتا ہے۔‏ مثال کے طور پر،‏ پولس نے اپنے ”‏جسم میں کانٹے“‏ کی بابت بارہا دُعا کی۔‏ پولس کا مسئلہ خواہ کچھ بھی تھا خدا نے اُسکے مسئلے کو دُور نہیں کِیا تھا بلکہ اُس نے پولس کو ان حوصلہ‌افزا الفاظ کیساتھ تسلی دی:‏ ”‏میرا فضل تیرے لئے کافی ہے کیونکہ میری قدرت کمزوری میں پوری ہوتی ہے۔‏“‏—‏۲-‏کرنتھیوں ۱۲:‏۷-‏۹‏۔‏

ہم بھی اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ اگر خدا کسی مخصوص مسئلے کو دُور نہ بھی کرے توبھی وہ ’‏نکلنے کی راہ پیدا کر دیگا تاکہ ہم برداشت کر سکیں۔‏‘‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۰:‏۱۳‏)‏ خدا نسلِ‌انسانی کی تمام تکلیف بہت جلد دُور کر دیگا۔‏ دریں‌اثنا،‏ ”‏دُعا کے سننے والے!‏“‏ کی طرف رُجوع ہونے سے مصیبت کو ٹالا جا سکتا ہے۔‏—‏زبور ۶۵:‏۲‏۔‏