مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا کے پیغمبر نوح کے نام ایک خط

خدا کے پیغمبر نوح کے نام ایک خط

خدا کے پیغمبر نوح کے نام ایک خط

‏”‏پیارے نوح،‏ مَیں نے بائبل میں کئی بار پڑھا ہے کہ آپ نے ایک کشتی بنائی تھی جس میں آپ اور آپکا خاندان سیلاب کی تباہی سے بچ گیا تھا۔‏“‏

مُلک فن‌لینڈ میں رہنے والی پندرہ سالہ میناماریا نے اپنا خط ایسے شروع کِیا۔‏ اُس نے ایک ادبی مقابلے میں حصہ لیا جو قومی سطح پر ہو رہا تھا۔‏ مقابلے میں حصہ لینے والوں کو ایک ایسا خط لکھنا تھا جو کسی کتاب پر مبنی تھا۔‏ خط کو یا تو مصنف سے یا پھر کتاب میں کسی کردار سے مخاطب ہونا تھا۔‏ مقابلہ میں حصہ لینے والوں کے خطوں سے ۴۰۰،‏۱ خط چنے گئے اور انہیں مقابلے کے بورڈ کو بھیجا گیا۔‏ ایک خط کو پہلا اِنعام دیا گیا۔‏ اسکے علاوہ دس خطوط کو دوسرا اِنعام ملا اور دس کو تیسرا اِنعام دیا گیا۔‏ میناماریا یہ سُن کر بہت خوش ہوئی کہ اُسکے خط کو تیسرا اِنعام ملا۔‏

نوح کی موت کو تقریباً ۰۰۰،‏۵ سال گزر چکے ہیں۔‏ پھر میناماریا نے اُسکے نام خط کیوں لکھا تھا؟‏ وہ کہتی ہے:‏ ”‏مقابلے کے بارے میں سُن کر جو کتاب پہلے میرے ذہن میں آئی وہ بائبل ہی تھی۔‏ بائبل جن اشخاص کا ذکر کرتی ہے انکے بارے میں مَیں نے اتنی بار پڑھا ہے کہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے مَیں اُنکو ذاتی طور پر جانتی ہوں۔‏ میرے لئے وہ آج بھی زندہ ہیں۔‏ مَیں نے نوح کے نام اپنا خط اسلئے لکھا کیونکہ اُسکی زندگی بہت ہی دلچسپ اور انوکھی تھی۔‏“‏

نوح کے نام میناماریا کا خط یوں ختم ہوتا ہے:‏ ”‏آپکا اِیمان آج بھی ہمارے لئے ایک بہت اچھی مثال ہے۔‏ بائبل میں آپکی زندگی کی بارے میں پڑھ کر دوسروں کو بھی اِیمان کی راہ پر چلنے کی حوصلہ‌افزائی ملتی ہے۔‏“‏

اس نوجوان لڑکی کے خط سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بائبل واقعی تمام لوگوں کیلئے ”‏زندہ اور مؤثر“‏ ہے۔‏—‏عبرانیوں ۴:‏۱۲‏۔‏