’یہ یہوواہ خدا کے نام کو نمایاں کرتے ہیں‘
’یہ یہوواہ خدا کے نام کو نمایاں کرتے ہیں‘
دُنیابھر میں لوگ بڑے شوق سے مینارِنگہبانی اور جاگو! کے رسالے پڑھتے ہیں۔ وہ ان میں پائے جانے والے روحانی مضامین کے علاوہ عام معلوماتی مضامین کی بھی بہت قدر کرتے ہیں۔ ملک فرانس میں رہنے والی ایک خاتون نے ان رسالوں کے بارے میں ایک خط میں یوں لکھا:
”مَیں ایک جوان عورت ہوں۔ دراصل مَیں افریقہ میں پیدا ہوئی تھی۔ مَیں زیادہ پڑھیلکھی بھی نہیں ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے مَیں آپکے رسالے پڑھنے لگی۔ ان میں پائے جانے والے مضامین اتنے دلکش ہیں کہ مجھے پڑھنے کا شوق ہو گیا ہے۔ ان رسالوں کو پڑھنے سے مَیں نے بہت سے نئے الفاظ سیکھ لئے ہیں اور مَیں خط لکھتے وقت کم غلطیاں بھی کرنے لگی ہوں۔
”مجھے اس بات سے حیرانی ہوتی ہے کہ آپ طرح طرح کے عنوان پر مضامین لکھتے ہیں مثلاً انسان، زمین اور خالق کے بارے میں۔ اور آپ ہر موضوع کو ایسے پیش کرتے ہیں کہ وہ بالکل آسانی سے سمجھ میں آ جاتا ہے۔ اسطرح پڑھنے والے میں پڑھنے کا شوق بڑھ جاتا ہے۔ مَیں جانتی ہوں کہ آپکے رسالے پوری دُنیا میں پڑھے جاتے ہیں۔ آپ تمام لوگوں کو ایک موضوع کے بارے میں اتنی اچھی طرح سے سمجھا دیتے ہیں۔
”مَیں اس بات سے بھی حیران ہوں کہ آپ یہ رسالے نفع کمانے کیلئے نہیں شائع کرتے ہیں بلکہ یہوواہ خدا کے نام کو نمایاں کرنے کیلئے۔ یقیناً وہ آپ سے بہت خوش ہے۔ میری درخواست ہے کہ آپ آئندہ بھی لوگوں کو سکھانے کیلئے اُسی پر آس رکھیں۔ آپکا بہت شکریہ۔“
یہوواہ کے گواہ ۲۳۵ ممالک میں لوگوں کو خدا کے کلام کے بارے میں تعلیم دے رہے ہیں۔ مینارِنگہبانی کا رسالہ ۱۴۸ زبانوں میں اور جاگو! کا رسالہ ۸۷ زبانوں میں شائع ہو رہا ہے۔ یہ رسالے کسی انسان کی ستائش کرنے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں اپنے خالق کی قدر کو بڑھانے کیلئے شائع ہوتے ہیں۔ خالق خود کہتا ہے: ”مَیں ہی [یہوواہ] تیرا خدا ہوں جو تجھے فائدہمند باتیں سکھاتا ہوں۔“ (یسعیاہ ۴۸:۱۷، کیتھولک ورشن) اگر آپ باقاعدگی سے پاکصحائف اور ان پر مبنی رسالوں کو پڑھیں گے تو آپ بھی فائدہ حاصل کرینگے۔