”اس سے بہتر کام تو ہو ہی نہیں سکتا!“
”اس سے بہتر کام تو ہو ہی نہیں سکتا!“
میکسیکو کے شہر مریلیا میں ایلیکس نامی ایک پانچ سالہ بچہ رہتا ہے۔ اُسکے والدین یہوواہ کے گواہوں کیساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں اور وہ انکے اجلاسوں پر بھی حاضر ہوتے ہیں۔ ایک مرتبہ ایلیکس اپنے خاندان کیساتھ ایک بڑے اجلاس پر گیا۔ وہاں اُس نے منادی کے کام کے متعلق ایک مظاہرہ دیکھا۔ اچانک ایلیکس نے اپنے والد سے پوچھا: ”اباجان، اباجان آپ کب منادی کے کام میں حصہ لینگے؟“ اُسکے والد نے جواب دیا ”بیٹا، مَیں بائبل کا مطالعہ کر رہا ہوں تاکہ مَیں اِس کام میں حصہ لے سکوں۔“ ایلیکس نے بڑے جوش سے کہا کہ ”اس سے بہتر کام تو ہو ہی نہیں سکتا!“
ایلیکس نے خدا کے بارے میں علم حاصل کرکے اُس پر عمل کرنے کی اہمیت کو پہچان لیا تھا۔ اسکی خالہ کے دو بچے بھی اُسی کے گھر میں رہتے ہیں۔ ایلیکس انہیں وہ باتیں سکھانا چاہتا تھا جو اس نے بائبل کہانیوں کی میری کتاب میں سے سیکھی تھیں۔ اسکو پڑھنا تو نہیں آتا تھا لیکن وہ تصویروں کے ذریعے کتاب کی کہانیوں سے اچھی طرح واقف ہو گیا تھا۔ ایلیکس نے یہوواہ خدا سے دُعا مانگی اور پھر اپنے والدین کی مدد سے اپنی خالہ کے بچوں کو سکھانے لگا۔ ایلیکس نے لوگوں کے گھر جانے اور اُنکے ساتھ یہوواہ کے مقصد کے بارے میں بات کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
چاہے کوئی بوڑھا ہو یا جوان ہر کوئی خدا کی مرضی پر پورا اُتر سکتا ہے۔ تب اسے بھی لوگوں کو یہوواہ کے بارے میں سکھانے کا شرف حاصل ہوگا۔ (یسعیاہ ۴۳:۳؛ متی ۲۱:۱۶) بیشک ”اس سے بہتر کام تو ہو ہی نہیں سکتا!“