مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

سوالات از قارئین

پولس رسول جس سمندری جہاز پر سفر کر رہا تھا وہ کس جزیرے پر تباہ ہوا تھا؟‏

کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ پولس رسول جس سمندری جہاز پر تھا وہ مالٹا کے ساحل پر نہیں بلکہ یونان کے مغربی ساحل کے قریب کافالونیا کے ساحل پر تباہ ہوا تھا۔‏ خدا کا کلام بیان کرتا ہے کہ پولس رومی صوبہ‌دار یولیس کی حفاظت میں قیصریہ سے روانہ ہوا۔‏ پولس اور اسکے ساتھیوں کے علاوہ فوجی بھی اس جہاز پر سفر کر رہے تھے۔‏ جہاز میں لوگوں کی کُل‌تعداد ۲۷۶ تھی۔‏ جیسا نقشے میں دکھایا گیا ہے وہ صیدا اور مورہ کی طرف روانہ ہوئے۔‏ مورہ پہنچ کر وہ ایک دوسرے سمندری جہاز میں تبدیل ہو گئے جو مصر کے شہر اسکندریہ سے اناج لا رہا تھا۔‏ وہاں سے وہ مغرب کی سمت سفر کرتے ہوئے کندس سے گزرے۔‏ وہ یونان سے گزر کر شہر روم تک پہنچنا چاہتے تھے۔‏ لیکن سفر کے دوران ایک زبردست طوفان ٹوٹ پڑا۔‏ ہوا کے رُخ نے اُنہیں جنوب کی طرف جانے پر مجبور کر دیا اور اِسطرح وہ کریتے پہنچ گئے۔‏ کریتے میں وہ ”‏حسین بندر“‏ نام کے ایک مقام پر رُکے۔‏ جب وہ کریتے سے روانہ ہوئے تو طوفانی ہوا جو یورکلون کہلاتی ہے تیزی سے بھڑک اُٹھی اور ”‏جہاز ہوا کے قابو میں آ گیا۔‏“‏ اناج سے بھرا سمندری جہاز ۱۴ دنوں کیلئے ’‏ٹکراتا‘‏ رہا۔‏ آخرکار جہاز زمین پر ٹک گیا اور سب صحیح سلامت خشکی پر پہنچ گئے۔‏ پاک صحائف کے مطابق اِس جگہ کا نام ”‏ملتے“‏ ہے۔‏—‏اعمال ۲۷:‏۱–‏۲۸:‏۱‏۔‏

پچھلے کئی سالوں میں ملتے کے جزیرے کی شناخت کے بارے میں بہت سی تجویزیں پیش کی گئی ہیں۔‏ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مالیٹ کا جزیرہ ہے جو کروشیا کے ساحل کے قریب ہے۔‏ لیکن یہ مالیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ پولس کے سفر کے اگلے مرحلے سے بہت دُور شمال میں ہے۔‏ جہاز کی تباہی کے بعد پولس سرُکوسہ اور سسلی سے سفر کرتا ہوا اٹلی کے مغربی ساحل کی طرف چل دیا۔‏—‏اعمال ۲۸:‏۱۱-‏۱۳‏۔‏

بائبل کے بہتیرے ترجمان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جس جزیرے پر سمندری جہاز کی تباہی ہوئی تھی وہ مالٹا ہی تھا۔‏ طوفان کے شروع ہونے سے پہلے جہاز ”‏حسین بندر“‏ تک پہنچ گیا تھا جو کریتے پر ہے۔‏ کریتے سے روانہ ہونے کے بعد جہاز ایک طوفان کی وجہ سے کودہ نامی ایک چھوٹے جزیرے کی آڑ میں آ گیا جہاں وہ کئی دنوں تک طوفان کے ہاتھوں مجبور رہا۔‏ اِسلئے ہم اِس نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ ہوا کے رُخ کی وجہ سے جہاز مغربی راستے پر بہتا ہوا آخرکار مالٹا کے جزیرے تک آ پہنچا۔‏

ایک کتاب جو پولس رسول کی زندگی کے بارے میں ہے،‏ یوں بیان کرتی ہے:‏ ”‏کودہ اور مالٹا کے درمیان تقریباً ۴۸۰ میل [‏۷۷۰ کلومیٹر]‏ کا فاصلہ ہے۔‏ طوفان کے رُخ اور جہاز کے بہے چلے جانے کی رفتار کو مدِنظر رکھتے ہوئے،‏ یہ ممکن نہیں ہو سکتا کہ جہازران مالٹا کے علاوہ کسی اور جزیرے پر پہنچے تھے۔‏“‏

جہاز کی تباہی کے سلسلے میں مختلف جزیروں کی شناخت پیش کی جا سکتی ہے۔‏ لیکن اگر بائبل کے بیان کو غور سے دیکھا جائے تو یہ مالٹا ہی کا جزیرہ ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر نقشہ/‏تصویر]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

یروشلیم

قیصریہ

صیدا

مورہ

کندس

کریتے

کودہ

مالٹا

سسلی

سرکوسہ

روم

مالیٹ

یونان

کافالونیا