مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

میکسیکو کے مقامی لوگ خوشخبری سنتے ہیں

میکسیکو کے مقامی لوگ خوشخبری سنتے ہیں

میکسیکو کے مقامی لوگ خوشخبری سنتے ہیں

نومبر ۱۰،‏ ۲۰۰۲ کو میکسیکو کے مقامی لوگوں کا ایک میکسی گروہ سان میگویل کوٹزالٹی‌پک میں جمع ہوا۔‏ یہ آساکا کی جنوبی ریاست کا ایک خوبصورت شہر ہے۔‏ یہ گروہ یہوواہ کے گواہوں کے ڈسٹرکٹ کنونشن کیلئے جمع ہوا تھا۔‏ اُس صبح کے پروگرام کا خاص حصہ ایک بائبل ڈرامہ تھا۔‏

جب اس بائبل ڈرامہ کے پہلے الفاظ لوگوں کے کانوں میں پڑے تو سامعین دنگ رہ گئے۔‏ وہ زوروشور سے تالیاں بجانے لگے اور بہت سے تو اپنے آنسو نہ روک سکے۔‏ ڈرامہ میکسی زبان میں پیش کِیا گیا تھا!‏ جب ڈرامہ ختم ہوا تو بہت سے لوگوں نے اس غیرمتوقع بخشش کیلئے قدردانی کا اظہار کِیا۔‏ ایک شخص نے کہا،‏ ”‏زندگی میں پہلی بار مَیں ڈرامہ سمجھنے کے قابل ہوا ہوں۔‏“‏ ایک دوسرے نے کہا،‏ ”‏اب مَیں خوشی سے مرنے کو تیار ہوں کیونکہ یہوواہ نے میرے لئے اپنی زبان میں بائبل ڈرامہ سننا ممکن بنایا ہے۔‏“‏

اس صبح جوکچھ واقع ہوا یہ میکسیکو میں رہنے والے یہوواہ کے گواہوں کے مقامی لوگوں تک بادشاہتی خوشخبری پہنچانے کی انتھک کوششوں کا نتیجہ تھا۔‏—‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲۸:‏۱۹،‏ ۲۰‏۔‏

یہوواہ نے دُعائیں سنیں

میکسیکو میں تقریباً ۰۰۰،‏۰۰،‏۶۰ مقامی لوگ آباد ہیں جو مختلف ثقافتوں پر مبنی ایک قوم کو تشکیل دینے کیلئے کافی ہیں جوکہ ۶۲ مختلف زبانیں بولتی ہے۔‏ اِن زبانوں میں پندرہ ایسی زبانیں ہیں جن میں سے ہر ایک کو کم‌ازکم ۰۰۰،‏۰۰،‏۱ لوگ بولتے ہیں۔‏ مقامی لوگوں میں سے ۰۰۰،‏۰۰،‏۱۰ سے زیادہ لوگ ہسپانوی زبان نہیں بولتے اگرچہ یہ میکسیکو کی سرکاری زبان ہے۔‏ لیکن جو لوگ ہسپانوی زبان بول سکتے ہیں اُن میں سے بھی بیشتر سچائی کو اپنی زبان میں ہی بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہیں۔‏ (‏اعمال ۲:‏۶؛‏ ۲۲:‏۲‏)‏ بعض نے بائبل مطالعہ بھی کِیا ہے اور کئی سال سے وفاداری کیساتھ مسیحی اجلاسوں پر بھی حاضر ہو رہے ہیں مگر اُنکی سمجھ محدود ہے۔‏ لہٰذا وہ کافی عرصہ سے دُعا کر رہے تھے کہ اُنہیں اپنی مقامی زبان میں سچائی کا پیغام سننے کو ملے۔‏

اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے میکسیکو میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر نے ۱۹۹۹ میں مقامی زبانوں میں اجلاس منعقد کرنے کا انتظام کرنا شروع کر دیا۔‏ ترجمہ کرنے والی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔‏ سن ۲۰۰۰ میں،‏ بائبل ڈرامہ مایا اور بعدازاں دیگر کئی زبانوں میں پیش کِیا گیا۔‏

اگلا قدم یہوواہ کے گواہوں کی بائبل مطالعہ کی امدادی کتب کا ترجمہ کرنا تھا۔‏ سب سے پہلے بروشر زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏ کا ترجمہ ہاوی،‏ مایا،‏ مازاٹکو،‏ ٹوٹوناک،‏ ٹزلٹل اور ٹزلٹالوٹزل زبانوں میں کِیا گیا۔‏ اسکے بعد دیگر مطبوعات کا بھی ترجمہ کِیا گیا جن میں مایا زبان میں ہماری بادشاہتی خدمتگزاری بھی شامل ہے۔‏ بعض مطبوعات کی آڈیو کیسٹ بھی تیار کی گئی ہیں۔‏ مقامی لوگوں کو لکھنا پڑھنا سکھانے کیلئے بروشر اپلائے یوئر سیلف ٹو ریڈنگ اینڈ رائٹنگ کو استعمال کرنے کیلئے تیار کِیا جا رہا ہے۔‏ اس وقت ۱۵ مقامی زبانوں میں لٹریچر تیار کِیا جا رہا ہے اور بہت سی دیگر مطبوعات بھی مختلف مراحل میں ہیں۔‏

‏”‏ہر ممکنہ کوشش کرنا“‏

ترجمے کا کام اتنا آسان نہیں ہے۔‏ میکسیکو کی مقامی زبانوں میں بہت کم لٹریچر شائع کِیا گیا ہے۔‏ بیشتر صورتوں میں،‏ ڈکشنریاں حاصل کرنا بھی ایک چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔‏ پھر بعض زبانوں کی مختلف بولیاں بھی ہیں۔‏ مثال کے طور پر،‏ صرف زاپوٹک کی کم‌ازکم پانچ مختلف بولیاں ہیں۔‏ یہ بولیاں کبھی‌کبھار اتنی مختلف ہوتی ہیں کہ مختلف علاقوں میں رہنے والے زاپوٹکس ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھ پاتے۔‏

علاوہ‌ازیں،‏ جہاں کسی زبان کیلئے کوئی معیار قائم نہیں ہوتا وہاں مترجمین کو اپنا ذاتی معیار قائم کرنا پڑتا ہے۔‏ اس کیلئے بہت زیادہ تحقیق اور صلاح‌مشورے کی ضرورت پڑتی ہے۔‏ اسی لئے اُن میں سے بیشتر نے شروع شروع میں ہاوی ٹیم کی الیڈا کی طرح محسوس کِیا!‏ وہ یاد کرتی ہے:‏ ”‏جب مجھے ترجمے کا کام کرنے کیلئے میکسیکو میں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر آنے کی دعوت دی گئی تو میرے اندر خوشی اور خوف کے ملےجلے جذبات تھے۔‏“‏

ترجمہ کرنے والوں کو کمپیوٹر کی مہارت،‏ شیڈول کے مطابق کام کرنے اور ترجمہ کرنے کی مہارتیں بھی حاصل کرنی پڑیں۔‏ واقعی یہ کام اُن کیلئے خاصا چیلنج‌خیز ثابت ہوا ہے۔‏ وہ اسکی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں؟‏ مایا ٹیم کی ایک رُکن گلوریا بیان کرتی ہے:‏ ”‏مایا زبان میں بائبل مطبوعات کا ترجمہ کرنے میں حصہ لینے سے ہمیں جو خوشی حاصل ہوئی اُسے لفظوں میں بیان کرنا بڑا مشکل ہے۔‏“‏ علاوہ‌ازیں ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کا نگہبان مترجمین کی بابت بیان کرتا ہے:‏ ”‏اپنی زبان میں مطبوعات حاصل کرنے کی خواہش اتنی شدید ہے کہ وہ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔‏“‏ کیا یہ واقعی مؤثر ثابت ہوا ہے؟‏

‏”‏اَے یہوواہ تیرا شکر ہے!‏“‏

مقامی لوگوں کے درمیان کام پر یہوواہ کی برکات کا واضح ثبوت ہے۔‏ مسیحی اجلاسوں اور اسمبلیوں پر حاضری دُگنی ہو گئی ہے۔‏ مثال کے طور پر،‏ ۲۰۰۱ میں،‏ ۲۲۳ میکسی بولنے والے گواہ مسیح کی موت کی یادگار منانے کیلئے جمع ہوئے تھے۔‏ تاہم،‏ میموریل کی کُل حاضری ۶۷۴،‏۱ تھی جوکہ گواہوں کی تعداد کے مقابلے میں ساڑھے سات گُنا زیادہ تھی!‏

بعض لوگ جنہوں نے سچائی قبول کی تھی وہ اب اسے بہتر طور پر سمجھنےکے قابل ہیں۔‏ میرنا کو یاد ہے کہ جب مایا زبان میں اجلاس منعقد نہیں ہوتے تھے تو اُس کیساتھ کیا واقع ہوا تھا۔‏ ”‏مَیں نے تین مہینے بائبل مطالعہ کرنے کے بعد بپتسمہ لے لیا۔‏ مَیں یہ تو جانتی تھی کہ مجھے بپتسمہ لینا چاہئے مگر درحقیقت مَیں بائبل سچائیوں کو اتنی اچھی طرح نہیں سمجھتی تھی جتنا کہ مجھے سمجھنا چاہئے تھا۔‏ میرے خیال میں اسکی وجہ یہ تھی کہ میری زبان مایا ہے اور مَیں ہسپانوی زبان زیادہ اچھی طرح نہیں سمجھتی تھی۔‏ اسلئے مجھے سچائی کو سمجھنے میں خاصا وقت لگا۔‏“‏ اب وہ اور اُسکا شوہر دونوں مایا ٹرانسلیشن ٹیم کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہیں۔‏

کلیسیا کے تمام لوگوں کیلئے اپنی مقامی زبان میں مطبوعات حاصل کرنا بہت خوشی کی بات ہوتی ہے۔‏ جب ٹزلٹالوٹزل زبان میں ترجمہ‌شُدہ بروشر زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏ پیش کِیا گیا تو ایک خاتون جس نے مسیحی اجلاسوں پر آنا شروع کر دیا تھا اسے گلے سے لگا کر کہا:‏ ”‏اَے یہوواہ تیرا شکر ہے!‏“‏ رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ اسکے بعد تو بہت سے بائبل طالبعلموں نے تیزی سے بپتسمے کی جانب ترقی کی ہے،‏ سُست پڑ گئے پبلشر دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں اور بہت سے مسیحی بھائی اب خود کو کلیسیا میں ذمہ‌داری قبول کرنے کے لائق خیال کرتے ہیں۔‏ بیشتر صاحبِ‌خانہ اب اپنی زبان میں بائبل لٹریچر حاصل کرنے اور اسکا مطالعہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔‏

ایک واقعہ یوں ہے کہ ایک گواہ بائبل مطالعہ کروانے کیلئے گئی تو طالبعلم گھر پر نہیں تھی۔‏ جب اُسکا شوہر دروازے پر آیا تو اُس گواہ نے ایک بروشر میں سے پڑھ کر سنانے کی پیشکش کی۔‏ اُس نے کہا ”‏مجھے کچھ نہیں چاہئے۔‏“‏ بہن نے اُسے ٹوٹوناک زبان میں بتایا کہ بروشر اُنکی اپنی زبان میں دستیاب ہے۔‏ یہ سُن کر وہ شخص کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا۔‏ جب وہ اُسے پڑھکر سنا رہی تھی تو وہ ساتھ ساتھ کہتا جا رہا ہے،‏ ”‏یہ بالکل سچ ہے۔‏ ہاں یہ سچ ہے۔‏“‏ اب وہ مسیحی اجلاسوں پر آتا ہے۔‏

یوکاٹن میں ایک گواہ کا شوہر سچائی کی مخالفت کرتا تھا اور بعض‌اوقات جب وہ اجلاس سے واپس گھر آتی تو مارپیٹ بھی کرتا تھا۔‏ جب مایا زبان میں اجلاس منعقد ہونے لگے تو اُس بہن نے اپنے شوہر کو اجلاس پر مدعو کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏ وہ آیا اور اُسے اجلاس بہت اچھا لگا۔‏ اب وہ باقاعدہ اجلاسوں پر حاضر ہوتا ہے،‏ بائبل مطالعہ کرتا ہے اور اب اپنی بیوی سے لڑائی بھی نہیں کرتا۔‏

ایک ٹوٹوناک بولنے والے شخص نے دو گواہوں کو بتایا کہ اُس نے کبھی دُعا نہیں کی کیونکہ کیتھولک پادری نے اُسے بتایا ہے کہ خدا صرف ہسپانوی زبان میں کی جانے والی دُعائیں سنتا ہے۔‏ سچ تو یہ ہے کہ وہ پادری کو پیسے دیتا ہے کہ وہ ٹوٹوناک بولنے والوں کیلئے دُعا کرے۔‏ گواہوں نے اُسے سمجھایا کہ خدا تمام زبانوں میں کی جانے والی دُعائیں سنتا ہے اور اُنہوں نے اُسے ٹوٹوناک بروشر بھی دیا جسے اُس نے بخوشی قبول کر لیا۔‏—‏۲-‏تورایخ ۶:‏۳۲،‏ ۳۳؛‏ زبور ۶۵:‏۲‏۔‏

‏”‏کل‌ٹسن تاجتاؤ“‏

ان پیشقدمیوں سے خوش ہوکر بہتیرے بادشاہتی مُناد کوئی نہ کوئی مقامی زبان سیکھنے یا اسکی بابت اپنے علم میں ترقی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‏ شمالی پیوبلا میں پانچ ناٹول بولنے والی کلیسیاؤں میں خدمت انجام دینے والا سفری نگہبان بھی ایسا ہی کر رہا ہے۔‏ وہ بیان کرتا ہے:‏ ”‏جو بچے اجلاسوں پر سو جایا کرتے تھے اب بڑے چوکس رہتے ہیں اور جب مَیں ناٹول میں بولتا ہوں تو بڑے دھیان سے سنتے ہیں۔‏ ایک مرتبہ اجلاس کے اختتام پر ایک چار سالہ لڑکا میرے پاس آیا اور کہنے لگا:‏ ‏’‏کل‌ٹسن تاجتاؤ‘‏ ‏(‏آپ اچھا بولتے ہیں۔‏)‏ اس سے مجھے احساس ہوا کہ میری محنت رائیگاں نہیں گئی۔‏“‏

جی‌ہاں،‏ مقامی زبان بولنے والوں کی ”‏فصل بالکل پک“‏ گئی ہے اور وہ تمام لوگ جسکا اس میں حصہ ہے وہ بہت حوصلہ‌افزا محسوس کرتے ہیں۔‏ (‏یوحنا ۴:‏۳۵‏)‏ ٹرانسلیشن ٹیموں کو منظم کرنے والا اس تمام کا خلاصہ ان الفاظ میں پیش کرتا ہے:‏ ”‏مقامی زبان میں سچائی کو سننے اور اسے سمجھنے والے بھائی بہنوں کے چہروں پر خوشی کے آنسو بہتے دیکھنا واقعی ایک ناقابلِ‌فراموش تجربہ رہا ہے۔‏ اسکی بابت سوچ کر ہی میری آواز بھرا جاتی ہے۔‏“‏ بِلاشُبہ،‏ ان خلوصدل لوگوں کو بادشاہت کے حمایتی بننے میں مدد دینا یہوواہ کے دل کو شاد کرتا ہے۔‏—‏امثال ۲۷:‏۱۱‏۔‏

‏[‏صفحہ ۱۰ پر بکس]‏

چند ترجمہ کرنے والوں سے ملیں

● ”‏میرے والدین نے مجھے بچپن سے سچائی سکھائی۔‏ مگر افسوس کہ جب مَیں ۱۱ برس کی ہوئی تو میرے والد نے مسیحی کلیسیا کو چھوڑ دیا۔‏ دو سال بعد میری والدہ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی۔‏ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہونے کی وجہ سے،‏ مجھے والدہ کی ذمہ‌داری اُٹھانی پڑی اگرچہ ابھی مَیں سکول جا رہی تھی۔‏

”‏ہمیں اپنے روحانی بھائی بہنوں کی پُرشفیق مدد حاصل تھی مگر اسکے باوجود زندگی کافی مشکل تھی۔‏ بعض‌اوقات مَیں سوچتی:‏ ’‏میرے ساتھ ایسا کیوں واقع ہو رہا ہے؟‏ ابھی تو مَیں اتنی چھوٹی ہوں!‏‘‏ صرف یہوواہ کی مدد ہی سے مَیں ایسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے قابل تھی۔‏ ہائی سکول پاس کرنے کے بعد مَیں کُل‌وقتی خادمہ بن گئی اور اس سے میری بہت زیادہ مدد ہوئی۔‏ جب ناٹل ٹرانسلیشن ٹیم تشکیل دی گئی تو مجھے اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔‏

”‏میرے والد اب واپس بحال ہو چکے ہیں اور میرے چھوٹے بھائی بہن بھی یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں۔‏ یہوواہ کا وفادار رہنا واقعی بااَجر ثابت ہوا ہے۔‏ اُس نے میرے خاندان کو بیشمار برکات سے نوازا ہے۔‏“‏—‏الیسیا۔‏

● ایک گواہ ہم‌مکتب نے زندگی کے آغاز کے موضوع پر ایک تقریر پیش کی۔‏ مَیں اُس دن غیرحاضر تھی اور مجھے اپنے امتحان کی فکر تھی کہ مَیں کیا کرونگی لہٰذا مَیں نے اُس سے اس موضوع کو سمجھانے کی درخواست کی۔‏ مَیں ہمیشہ سوچتی تھی کہ لوگ کیوں مرتے ہیں۔‏ جب اُس نے مجھے کریئیشن بُک * اور بائبل مطالعے کی پیشکش کی تو مَیں نے فوراً قبول کر لی۔‏ مَیں خالق کے مقصد اور محبت سے بہت متاثر ہوئی۔‏

”‏جب مَیں نے سکول پاس کر لیا تو میرے پاس ہسپانوی اور ٹزٹوٹزل دونوں زبانوں کا اُستاد بننے کا موقع تھا۔‏ لیکن اس کیلئے مجھے دوسری جگہ جانے اور ہفتے کے آخر پر کلاسیں لینے کی ضرورت تھی جسکی وجہ سے میرا اجلاسوں پر خاصر ہونا ممکن نہیں تھا۔‏ لہٰذا مَیں نے اینٹیں بنانے کا کام شروع کر دیا۔‏ میرے والد جو کہ گواہ نہیں تھے اس بات سے سخت ناراض ہوئے۔‏ بعدازاں،‏ جب مَیں ایک کُل‌وقتی خادم کے طور پر خدمت انجام دے رہا تھا تو ٹزٹوٹزل زبان میں بائبل لٹریچر کا ترجمہ کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔‏ مجھے بھی اس میں حصہ لینے کیلئے ترغیب دی گئی۔‏

”‏مَیں سمجھ سکتا ہوں کہ اپنی زبان میں مطبوعات حاصل کرنا ہمارے بھائیوں کو خوشی اور وقار بخش سکتا ہے۔‏ یہ چیز انتہائی اطمینان‌بخش ہوتی ہے۔‏ اس تفویض کو حاصل کرکے مَیں خود کو انتہائی متشرف خیال کرتا ہوں۔‏“‏—‏ہمبرٹو۔‏

● ”‏جب مَیں چھ برس کی تھی تو ہماری والدہ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی۔‏ جب مَیں نوعمر ہی تھی تو میرے والد نے یہوواہ کے گواہوں کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کر دیا۔‏ ایک دن ایک بہن نے مجھے بائبل مطالعے کی پیشکش کی جس میں نوجوان لوگوں کو مشورت دینا بھی شامل تھا۔‏ بِن‌ماں کی بچی ہونے کے ناطے مَیں نے محسوس کِیا کہ مجھے بالکل اسی چیز کی ضرورت ہے۔‏ مَیں نے ۱۵ برس کی عمر میں بپتسمہ لے لیا۔‏

”‏سن ۱۹۹۹ میں،‏ بعض لوگوں نے جائیداد حاصل کرنے کیلئے میرے والد کو قتل کر دیا۔‏ یہ سب کچھ میرے لئے نہایت تکلیف‌دہ تھا۔‏ مَیں سخت مایوسی کا شکار ہو گئی اور مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ اب میرے لئے زندہ رہنا بہت مشکل ہے۔‏ لیکن اس سب کے باوجود مَیں مدد کیلئے یہوواہ سے دُعا کرتی رہی۔‏ سفری نگہبان اور اُسکی بیوی نے میری بہت حوصلہ‌افزائی کی۔‏ جلد ہی مَیں ایک ریگولر پائنیر بن گئی۔‏

”‏ایک مرتبہ مَیں نے چند ایسے لوگوں کو دیکھا جو ٹوٹوناک زبان میں ۲۰ منٹ کی تقریر سننے کیلئے تقریباً چھ گھنٹے پیدل سفر کرکے آئے تھے اگرچہ باقی کا اجلاس ہسپانوی زبان میں منعقد کِیا گیا جسے وہ سمجھ نہیں سکتے تھے۔‏ پس جب مجھے ٹوٹوناک زبان میں بائبل مطبوعات کا ترجمہ کرنے میں مدد دینے کیلئے دعوت دی گئی تو مَیں بہت خوش ہوئی۔‏

”‏مَیں اپنے والد سے کہا کرتی تھی کہ مَیں یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر میں خدمت کرنے کے خواب دیکھتی تھی۔‏ اُس نے کہا کہ میری عمر کی کنواری لڑکی کیلئے یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔‏ میرا والد کتنا خوش ہوگا جب وہ مُردوں کی قیامت میں دوبارہ زندہ ہوگا اور اُسے پتہ چلیگا کہ مَیں اپنی زبان میں بائبل لٹریچر ترجمہ کر رہی ہوں!‏“‏—‏ایڈتھ۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 28 ‏”‏لائف—‏ہاؤ ڈڈ اِٹ گٹ ہیئر؟‏ بائے ایولوشن اور بائے کریئیشن؟‏ جسے ۱۹۸۵ میں یہوواہ کے گواہوں نے شائع کِیا تھا۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر تصویر]‏

ٹزلٹالوٹزل ٹرانسلیشن ٹیم کے رُکن ایک مشکل لفظ پر گفتگو کر رہے ہیں