مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ نے مینارِنگہبانی کے حالیہ شماروں کو پڑھنے سے لطف اُٹھایا ہے؟‏ پس آیئے دیکھیں کہ آیا آپ نیچے دئے گئے سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں:‏

‏• کامپلوشن پالی‌گلٹ کیا تھا اور اسکی کیا اہمیت تھی؟‏

یہ ایک چھاپی ہوئی بائبل تھی۔‏ ہر صفحے پر بائبل کا متن لاطینی،‏ عبرانی،‏ یونانی اور ارامی زبان میں مختلف کالموں میں درج تھا۔‏ پالی‌گلٹ کے ذریعے بائبل کے اصلی متن کو محفوظ رکھا گیا۔‏—‏۱۵/‏۴،‏ صفحہ ۲۸-‏۳۱۔‏

‏• ہم خدا کو خوش کیسے کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ سوچنے کی صلاحیت رکھتا ہے،‏ وہ اپنی مرضی کے مطابق عمل کر سکتا ہے اور جذبات کا مالک بھی ہے۔‏ یہوواہ ”‏خدایِ‌مبارک“‏ ہے اور اپنے مقصد کو پورا کرنے میں لطف بھی اُٹھاتا ہے۔‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۱:‏۱۱؛‏ زبور ۱۰۴:‏۳۱‏)‏ جس حد تک ہم یہ جان لینگے کہ یہوواہ مختلف معاملوں کے بارے میں کیسا نظریہ رکھتا ہے اس حد تک ہم اُسکے دل کو خوش کر سکیں گے۔‏—‏۱۵/‏۵،‏ صفحہ ۴-‏۷۔‏

‏• داؤد نے اپنی بیوی میکل کو ایک بُت کیوں رکھنے دیا؟‏

جب بادشاہ ساؤل نے داؤد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تو میکل نے اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے اپنے پلنگ پر ایک بُت کو لٹا دیا جسکا قد اور جسکی شکل انسان سے ملتی‌جلتی تھی۔‏ شاید میکل کے پاس اسلئے بُت تھا کیونکہ وہ پورے دل سے یہوواہ کی خدمت نہیں کر رہی تھی۔‏ ہو سکتا ہے کہ داؤد کو اس بات کا کوئی علم ہی نہ تھا۔‏ یا شاید اُس نے اسے اس وجہ سے نظرانداز کِیا ہوگا کہ میکل بادشاہ ساؤل کی بیٹی تھی۔‏ (‏۱-‏تواریخ ۱۶:‏۲۵،‏ ۲۶‏)‏ —‏۱/‏۶،‏ صفحہ ۲۹۔‏

‏• خدا نے خون کو پاک قرار دے کر کس بات کی طرف اشارہ کِیا؟‏

خدا نے نوح کو،‏ موسوی شریعت میں اور اعمال ۱۵:‏۲۸،‏ ۲۹ میں مسیحیوں کو خون کے استعمال کے بارے میں جو حکم دیا وہ یسوع کے بہائے ہوئے خون کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔‏ صرف یسوع ہی کے خون کے سبب سے ہمارے گناہ معاف ہو سکتے ہیں اور ہم نجات پا سکتے ہیں۔‏ (‏کلسیوں ۱:‏۲۰‏)‏ —‏۱۵/‏۶،‏ صفحہ ۱۴-‏۱۹۔‏

‏• بائبل میں یسوع کے کتنے معجزوں کا ذکر پایا جاتا ہے؟‏

اناجیل میں یسوع کے تقریباً ۳۵ معجزوں کا ذکر پایا جاتا ہے۔‏ لیکن یسوع نے واقعی کتنے معجزے کئے تھے یہ نہیں بتایا جاتا۔‏ (‏متی ۱۴:‏۱۴‏)‏ —‏۱۵/‏۷،‏ صفحہ ۵۔‏